دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Al Haqq ul Mubeen | الحق المبین

book_icon
الحق المبین

مقابل ہے اور مسئلۂ توحید واجب عقلی (۱)ہے لہذا شرک لامحالہ اعتقاد امر ممتنع لذاتہ (۲)کا نام ہوگا۔       ظاہر ہے کہ تصرفاتِ انبیاء واولیاء عَلَیْہِمُ السَّلام اور ان کے باقی کمالاتِ علمیہ وعملیہ سب مُقَیَّد بِالْعَطَا وَبِاِذْنِ اللہ (۳)ہیں اور یہ امر بھی روزِ روشن کی طرح واضح ہے کہ عطاءِ الہی اور اذنِ خداوندی کے ساتھ اللہ کے کسی محبوب کے لئے علمی یا عملی کمالات وتصرفات کا ہونا ہرگز ممتنع لذاتہ نہیں۔ اس لئے اذن وعطا کی قید کے ساتھ ان کا اعتقاد کسی طرح شرک نہیں ہو سکتا۔

           البتہ الوہیت اور وجوبِ وجود اور غنا ذاتی (۴)ایسے امور ہیں جن کی عطا ممتنع لذاتہ ہے۔ اس لئے جو شخص کسی کے حق میں ان امور میں سے کسی امر کی عطا کا اعتقاد رکھے گا وہ یقینا مشرک ہوگا۔ جیسا کہ مشرکین عرب اپنے آلہہ باطلہ(۵)کے حق میں اسی قسم کا اعتقاد رکھتے تھے اور کسی مسلمان کا کسی غیر اللہ کے حق میں ہرگز یہ اعتقاد نہیں۔ الحمد للّٰہ اس مختصر بیان سے اہلِ

 علم پر مخالفین کے وہ تمام مکروفریب آشکار ہو گئے جن میں بعض حضرات مبتلا ہو جاتے ہیں۔ وَلِلّٰہِ الْحُجَّۃُ الْبَالِغَۃُ  (۶)

انصاف کیجئے

          جو دیوبندی حضرات علماء دیوبند کی صریح توہینی عبارتوں میں توہین نہیں مانتے ان کی خدمت میں مخلصانہ گزارش ہے کہ آپ کے علماء کی عبارات کے مقابلے میں مودودی صاحب

__________________

1عقل تقاضا کرتی ہوکہ اسکاپایا جانا ضروری ہے    2جس کا پایا جانا مطلقاً ناممکن ہو   3ان کے اختیارات اللہ تعالیٰ کے دیئے ہوئے ہیں اور وہ تمام تصرفا ت اللہ تعالیٰ کے اذن سے کرتے ہیں  4معبود ہونا،فنا نہ ہونااور کسی کا محتاج نہ ہونا   5جھوٹے معبودوں   6اور اللہ ہی کی حجت پوری ہے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن