30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ان علوم کے حکم میں تعمیم فرمائی لہذا یہ حکم ہر قسم کے علوم کو شامل ہے۔ خواہ وہ علم منقول ومعقول(۱) ہو یا مفہوم و موہوب۔(۲) لہذا ہر مسلمان کو کوشش کرنی چائیے کہ وہ بواسطۂ نبی کریم حضرت محمد مصطفی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّماللہ تعالیٰ سے علم حاصل کرے کیونکہ نبیٔ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّماللہ تعالیٰ کی تمام مخلوق میں علی الاطلاق سب سے زیادہ علم والے ہیں۔‘‘(اَلْیَوَاقِیْتُ وَالْجَوَاہِر،جلد ۲ ص ۳۹ مطبوعہ مصر ) (۳)
بعض علوم کو برا کہہ کر رسول اللہ ﷺ کی ذات
مقدسہ سے اس کی نفی کرنا بدترین جہالت اور
بارگاۂ نبوت سے کھلی عداوت ہے
دیوبندی حضرات اہلِ سنت کے مواخذہ سے تنگ آکر یہ کہہ دیا کرتے ہیں کہ ہم حضورصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے لئے وہی علوم مانتے ہیں جو نبوت ورسالت سے متعلق اور حضور کی شان کے لائق ہیں۔ غیر ضروری علوم اور نجاستوں ، غلاظتوں ، مکر وفریب، چوری، دغابازی، ضلالت وگمراہی کے طریقوں اور ان تفصیلات کا برا اور مذموم علم اور شیطانی علوم کو حضور کے لئے ثابت کرنا حضور کے حق میں عیب ہے جس سے حضورصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا پاک ہونا ضروری ہے۔
اس کا جواب یہ ہے کہ علم کا مقابل جہل(۴)ہے اور جہل فی نفسہ(۵) نقص وعیب ہے تو
_________________
1…منقول جیسے قرآن و حدیث ،معقول جیسے منطق و فلسفہ 2…تجربات سے حاصل شدہ ہو یا علمِ وہبی ہو 3…الیواقیت والجواہر،۲؍۲۸۱،دار الکتب العلمیہ لبنان 4…جہالت 5…بذاتِ خود
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع