30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرت خضر عَلَیْہِ السَّلامسے افضل ہیں لیکن بعض علوم حضرت خضر عَلَیْہِ السَّلامکیلئے حاصل ہیں حضرت موسی عَلَیْہِ السَّلامکیلئے ان کا حصول ثابت نہیں وغیرہ وغیرہ۔
مخالفین نے ابھی تک اس حقیقت کو سمجھا ہی نہیں کہ حضور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی افضلیت پر دوسروں کی افضلیت کا قیاس کرنا درست نہیں اس لئے کہ حضور اصلِ کائنات ہیں اور یہ وصف ’’اَصَالَتِ عَامَہ‘‘حضور کے علاوہ کسی کو نہیں ملا ۔بنا بریں حضور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی افضلیت ،اعلمیت کو مستلزم ہوگی اور حضور کے علاوہ کسی دوسرے کی افضلیت میں اعلمیت کا استلزام نہ ہوگا۔
ہے خلیل اللہ کوحاجت رسول اللہ کی
اس بات کی تائید وتصدیق کہ حضرت محمد مصطفی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمتمام رسولوں سے افضل اور سب انبیاء کے خاتم ہیں نیز یہ کہ تمام انبیاء عَلَیْہِمُ السَّلامرسول اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے مدد حاصل کرتے ہیں۔ شیخ اکبر محی ّالدین ابن العربی رضی اللہ تعالٰی عنہ (۱)کے اس قول سے ہوتی ہے جو شیخ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے(۲) باب ۴۹۱ کے علوم میں ارشاد فرمایا ہے کہ’’ مخلوق کا کوئی فرد، دنیا وآخرت کا کوئی علم حضرت محمد مصطفی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی باطنیت (روحانیت) کے بغیر کسی ذریعہ سے حاصل نہیں کر سکتا۔ برابر ہے کہ انبیاءِ متقدمین(۳) ہوں یا وہ علماء ہوں جو حضور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی بعثت سے متأخرین ہیں اور حضور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے ارشاد فرمایاہے کہ مجھے اولین وآخرین کے تمام علوم عطا کئے گئے ہیں اور اس میں شک نہیں کہ ہم آخرین سے ہیں (پھر ہمارا کوئی علم بلاواسطۂ روحانیتِ محمدیہ کیونکر حاصل ہو سکتاہے) اور
__________________
1…متوفیٰ ۶۳۸ھ 2…اپنی کتاب ’’اَلْفُتُوْحَاتُ الْمَکَّیِّۃ‘‘کے 3…انبیاء ے سابقین
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع