دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Al Haqq ul Mubeen | الحق المبین

book_icon
الحق المبین

فرماتے ہیں :

          ’’اعلیٰ علیین میں روحِ مبارک عَلَیْہِمُ السَّلام کاتشریف رکھنا اور ملک الموت سے افضل ہونے کی وجہ سے ہرگز ثابت نہیں ہوتا کہ علم آپکا ان امور میں ملک الموت کے برابر بھی ہو چہ جائیکہ زیادہ‘‘، (براہین قاطعہ،ص ۵۲)

ع   بَرِیْں عَقْل ودَانِشْ بَبَایَدْ گَرِیْسْتْ    (۱)

          انبیٹھوی جی !آپ سے کس نے کہہ دیا کہ صاحبِ اَنْوَارِ سَاطِعَہنے ملک الموت سے محض افضل ہونے کی وجہ سے حضور کا علم ملک المو ت سے زیادہ تسلیم کیا ہے۔ صاحبِ اَنْوَارِ سَاطِعَہ یا کسی سنی عالم نے بھی افضلیتِ محضہ (۲)  کو زیادتی ٔعلم کی دلیل نہیں بنایا ہم تو حضور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی اصالت (۳)  کو حضور کی اعلمیت (۴)کی دلیل قرار دیتے ہیں اور اگر بالفرض کسی نے حضور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی افضلیت کو حضور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی اعلمیت کی دلیل بنایا بھی ہو تو اس سے افضلیت محضہ سمجھنا انتہائی حماقت ہے کیونکہ حضور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی افضلیت حضور کے ساتھ مخصوص ہے جس کا تحقق اصالت کے بغیر ناممکن ہے۔(۵)

          ہمارے اس بیان کی روشنی میں مخالفین کا ان تمام حوالہ جات کو پیش کرنا بے سود ہوگیا جن سے وہ ثابت کیا کرتے ہیں کہ افضلیت کو اعلمیت مستلزم نہیں۔ مثلاً حضرت موسی عَلَیْہِ السَّلام

ّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّ_______________

1اس عقل و دانش پر رونا چاہیے   2فقط افضل ہونا   3ہر وصف و خوبی کی اصل ہونے کو   4علم میں سب سے بڑھ کر ہونے   5یعنی  اگر کوئی کہے کہ چونکہ حضور  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم تمام مخلوق سے افضل ہیں اسی لئے علم میں بھی تمام مخلوق سے بڑھ کر ہیں ،تو اسکا یہ کہنا صحیح ہے اسلئے کہ افضلیت میں حضور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا وصفِ اصالت بھی موجود ہے یعنی کائنات میں جس کو جو علم ملا حضور  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے ملا۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن