30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
گئی ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ اندرونی اور باطنی طور پر ان کا تعلق اصل سے ٹوٹ گیا ہے۔ یہ صحیح ہے کہ بعض اوقات فرع کا عیب اصل کی طرف منسوب ہوجاتا ہے لیکن یہ اسی وقت ہوتاہے جب اصل میں عیب پایا جائے اور جب اصل کا بے عیب ہونا دلیل سے ثابت ہو تو پھر فرع کا کوئی عیب اصل کی طرف منسوب نہیں ہوسکتا اور اس میں شک نہیں کہ اصلِ کائنات یعنی حضرت محمد مصطفی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا بے عیب ہونا دلیل سے ثابت ہے۔خود نامِ پاک ’’مُحَمَّد ‘‘اسکی دلیل ہے کیونکہ لفظِ مُحَمَّد کے معنی ہیں بار بار تعریف کیا ہوا اور ظاہر ہے کہ نقص وعیب مذمت کا موجِب ہے نہ تعریف کا (۱)۔لہذا واضح ہوگیاکہ موجوداتِ ممکنہ(۲) کے عیوب ونقائص اصلِ ممکنات حضرت محمد رسول اللہصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی طرف منسوب نہیں ہو سکتے بلکہ ان کا اصل عیب یہی ہے کہ وہ باطنی اور معنوی طور پر اپنی اصل سے منقطع ہوکر اس کے فیوض وبرکات سے محروم ہوگئے۔
عَلٰی ہَذَا الْقِیَاس ہم کہہ سکتے ہیں کہ موجوداتِ عالَم (۳)کا ہر کمال کمالِ محمدی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی دلیل ہے مگر کسی فردِعالم کاعیب مَعَاذَاللہ حضور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے عیب کی دلیل نہیں ہو سکتا کیونکہ جس فرد میں عیب پایا جاتاہے درحقیقت وہ اندرونی اور باطنی طور پر اصلِ کائنات یعنی روحانیت محمدیہ عَلٰی صَاحِبِہَا الصَّلٰوۃُ وَالتَّحِیَّۃ سے منقطع ہو چکا ہے۔ گویا اصل سے کٹ جانا ہی عیب ہے۔
اسی اصول کے مطابق حضرت مولانا عبد السمیع صاحب بیدلؔ (۴) رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہ
____________
1… نقص و عیب والی چیز کی مذمت بیان کی جاتی ہے نہ کہ تعریف 2…تمام مخلوق،کائنات 3…کل کائنات 4…آپ محبوبِ الٰہ حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی علیہِ الرحمۃ کے مرید و خلیفہ ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع