دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Al Haqq ul Mubeen | الحق المبین

book_icon
الحق المبین

ناظرین کرام غور فرمائیں کہ اس قسم کے فتووں سے کونسا مسلمان بچ سکتا ہے۔ تعجب ہے خود تمام مسلمانوں کو کافرومشرک کہیں اور اہل سنت پر الزام لگائیں۔ فَاِلَی اللہِ الْمُشْتَکٰی(۱)

 افضلیت واصالتِ مصطفویہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم:

          اظہارِ کمالات محمدی  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے بارے میں علمائے امت کاہمیشہ یہ مسلک رہا ہے کہ جب انہوں نے کسی فردِ مخلوق میں کوئی ایسا کمال پایا جو ازروئے دلیل بہ ہیئت مخصوصہ اس کے ساتھ مختص نہیں (۲) تو اس کمال کو حضور  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکیلئے اس بناء پر تسلیم کرلیا کہ حضور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم تمام عالَم کے وجود اور اس کے ہر کمال کی اصل ہیں۔جو کمال اصل میں نہ ہو،وہ فرع میں بھی نہیں ہو سکتا لہذا فرع میں ایک کمال پایا جانااس امر کی روشن دلیل ہے کہ اصل میں یہ کمال ضرور ہے اور اس میں شک نہیں کہ یہ اصول بالکل صحیح ہے۔ معمولی سمجھ رکھنے والا انسان بھی سمجھ سکتا ہے کہ جب فرع کا ہر کمال اصل سے مستفا د  (۳) ہے تو یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک کمال فرع میں ہو اور اصل میں نہ ہو بخلاف عیب کے یعنی یہ ضروری نہیں کہ فرع کا عیب اصل کے عیب کی دلیل بن جائے ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ ہرے بھرے درخت کی بعض ٹہنیاں سوکھ جاتی ہیں مگر جڑ تروتازہ رہتی ہے اس لئے کہ اگر جڑ ہی خشک ہو جاتی تو اس کی ایک شاخ بھی سرسبز وشاداب نہ رہتی اور جب سوائے چند شاخوں کے سب ٹہنیاں سرسبز وشاداب ہوں تو معلوم ہوا کہ جڑ تروتازہ ہے اور یہ چند شاخیں جو مرجھا کر خشک ہو

_________________

1…اور اللہ کی بارگاہ میں ہی فریاد ہے    2…جو دلیل کی روشنی میں صرف اسی کے ساتھ مخصوص ہو جیسے حضرت عیسیٰعَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کا بغیر باپ کے پیدا ہونا   3…حاصل کیا گیا ہے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن