دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Al Haqq ul Mubeen | الحق المبین

book_icon
الحق المبین

مفتیانِ دیوبند بھی اپنے اکابر علماءِ دیوبند کی

 عباراتِ متنازعہ کو عباراتِ کفریہ سمجھتے ہیں

          عرب وعجم کے علماءِ اہل سنت نے جو علماءِ دیوبند کی توہین آمیز عبارات پر تکفیر فرمائی اگر آپ سچ پوچھیں تو مفتیانِ دیوبند کے نزدیک بھی وہ تکفیر حق ہے اور علماء دیوبند اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان عبارات میں کفرِ صریح موجود ہے لیکن محض اس لئے کہ وہ ان کے اپنے مقتداؤں اور پیشواؤں کی عبارات ہیں ، تکفیر نہیں کرتے اوراگر مفتیانِ دیوبند سے ان ہی کے پیشواؤں کی کسی ایسی عبارت کو لکھ کر فتویٰ طلب کیا جائے جس کے متعلق انہیں یہ علم نہ ہو کہ یہ ہمارے بڑوں کی عبارت ہے تووہ اس عبارت کے لکھنے والے پر بے دھڑک کفر کا فتوی صادر فرما دیتے ہیں۔ پھر جب انہیں بتا دیا جائے کہ جس عبارت پر آپ نے کفر کا فتوٰی دیا یہ آپ کے فلاں دیوبندی مقتداء کا قول ہے تو پھر بجز  ذلت آمیز سکوت   (۱) کے کوئی جواب نہیں بن پڑتا۔ اس کی بہت سی مثالیں پیش کی جاسکتی ہیں۔ سرِدست ہم ایک تازہ مثال ناظرین کرام کی ضیافتِ طبع کیلئے پیش کرتے ہیں۔اور وہ یہ ہے کہ…

اپنوں کی نظر میں بھی کفر

           ایک دیوبندی عقیدہ مولوی صاحب نے جو مودودیت (۲) کا شکار ہو چکے ہیں مودودی صاحب کو دیوبندیوں کے عائد کردہ الزاماتِ توہین سے بری الذمہ ثابت کرنے کیلئے مولوی محمد قاسم صاحب بانی مدرسہ دیوبند کی ایک عبارت ان کی کتاب ’’تَصْفِیَۃُ الْعَقْاءِد‘‘ سے نقل کر کے

_______________

1علاوہ ذلت آمیز خاموشی کے   2ابو الاعلیٰ مودودی صاحب کے پیروکار ہو چکے ہیں


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن