30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی توبہ مشہور ہونے کے باعث ازراہِ احتیاط مولوی اسماعیل دہلوی صاحب کی تکفیر سے کفِ لسان (۱) فرمایا۔ اگرچہ وہ شہرت اس وجہ کی نہ تھی کہ کفِ لسان کا موجب ہو سکے لیکن اعلیٰ حضرت نے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا۔ملاحظہ فرمائیے (اَلْکَوْکَبَۃُ الشِّہَابِیَۃ، مطبوعہ اہل سنت وجماعت بریلی صفحہ ۶۲) (۲)
حیرت ہے ایسے محتاط عالمِ دین پر تکفیرِ مسلمین کا الزام عائد کیا جاتاہے
بَسَوْخْتْ عَقْلْ زَحَیْرَتْ کَہْ اِیْں چِہْ بَوالْعَجِبی اَسْتْ (۳)
دراصل اس پروپگنڈے کا پس منظر یہ ہے کہ جن لوگوں نے بارگاہِ نبوت میں صریح گستاخیاں کیں۔ انہوں نے اپنی سیاہ کاریوں پر نقاب ڈالنے کے لئے اعلیٰ حضرت اور ان کے
ہم خیال علماء کو تکفیرِ مسلمین کا مجرم قرار دے کر بدنام کرنا شروع کر دیا تاکہ عوام کی توجہ ہماری گستاخیوں سے ہٹ کر اعلیٰ حضرت کی تکفیر کی طرف مبذول ہوجائے اور ہمارے مقاصد کی راہ میں کوئی چیز حائل نہ ہونے پائے لیکن باخبر لوگ پہلے بھی خبردار تھے اور اب بھی وہ اس حقیقت سے بے خبر نہیں۔
ہمارا مسلک
مسئلہ ٔ تکفیر میں ہمارا مسلک (۴)ہمیشہ سے یہی رہا ہے کہ جو شخص بھی کلمۂ کفر بول کر اپنے قول
__________________
1…کفر کا فتویٰ نہیں لگایا 2…ملاحظہ فرمائیے’’فتاویٰ رضویہ،ج۱۵ ،ص۲۳۶،رضا فاؤنڈیشن لاہور‘‘
3…عقل حیرت سے جل گئی کہ یہ کیا بے وقوفی ہے 4 …طریقہ،نقطۂ نظر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع