30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عبارات اسی نوعیت کی ہیں کہ ان میں کہیں چوہڑے چمار (۱) کی تفصیل مذکور ہے، کہیں شیطان لعین کی ۔ (۲) اس لئے ہمارے منقولہ بالا بیان کی روشنی میں علماء دیوبند کی ایسی تمام عبارات کا توہین آمیز ہونا روزِ روشن کی طرح ظاہر ہے، اور ان میں جو تاویلات کی جاتی ہیں ان سب کا لغو و بیکا ر ہونا اظہر من الشمس (۳)ہے۔
علماءِ اہلِ سنت پر تکفیر کے الزام کا جواب
علماء اہل سنت پر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ انہوں نے علماءِ دیوبند کو کافر کہا، رافضیوں ، نیچریوں ، وہابیوں ، بہایوں حتیٰ کہ ندویوں ، کانگریسیوں ، لیگیوں بلکہ تمام مسلمانوں کو کافر قرار دیا۔ گویابریلی میں کفر کی مشین لگی ہوئی ہے جس کے نشانے سے کوئی مسلمان نہیں بچ سکا۔
اس کے جواب میں بجز اس کے کیا کہا جائے کہ{سُبْحَانَکَ ہَذَا بُہْتَانٌ عَظِیمٌ} (۴) سو کسی مسلمان کو کافر کہنا مسلمان کی شان نہیں۔
ہمارا عقیدہ ہے کہ مسلمان کو کافر کہنے کا وبال کافر کہنے والے پر عائد ہوتا ہے۔ میں
__________________
1… تقویۃ الایمان کے ص ۸ پر تحریر ہے۔ ’’ اور یہ یقین جان لینا چاہیے کہ ہر مخلوق بڑا ہو یا چھوٹا اللہ کی شان کے آگے چمار سے بھی ذلیل ہے۔‘‘ 2…براہینِ قاطعہ صفحہ ۵۱ پر ہے’’ الحاصل غور کرنا چاہیے کہ شیطان و ملک الموت کا حال دیکھ کر علم محیط زمین کا فخر عالم کو خلاف نصوص قطیعہ کے بلا دلیل محض قیاس فاسدہ سے ثابت کرنا شرک نہیں تو کون سا ایمان کا حصہ ہے شیطان و ملک الموت کو یہ وسعت نص سے ثابت ہوئی ،فخر عالم کی وسعت علم کی …اصل کتاب کی عبارت باب’’ عکسی عبارات‘‘ میں ملاحظہ فرمائیں۔ 3…سورج سے زیادہ روشن ہوگیا 4…سورۃ النور،الآیۃ۱۶ ’’ الہی پاکی ہے تجھے یہ بہت بڑا بہتان ہے‘‘
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع