30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اختلاف کا موجب علماءِ دیوبند کی صرف وہ عبارات ہیں جن میں اللہ تعالیٰ اور نبی کریمصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی شانِ اقدس میں کھلی توہین کی گئی ہے۔ علماءِ دیوبند کہتے ہیں کہ ان عبارات میں توہین وتنقیص کا شائبہ تک نہیں پایا جاتا اور علماءِ اہل سنت کا فیصلہ یہ ہے کہ ان میں صاف توہین پائی جاتی ہے۔
اس رسالہ میں علماء دیوبند کی وہ اصل عبارات بلفظہا مع حوالۂ کتب وصفحہ ومطبع(۱)پوری احتیاط کے ساتھ نقل کر دی گئی ہیں اپنی طرف سے ان میں کسی قسم کی بحث وتمحیص نہیں کی گئی۔
البتہ ان مختلف عبارات پر متعدد عنوانات محض سہولتِ ناظرین اور تنوع فی الکلام (۲)کی غرض سے قائم کر دیئے گئے ہیں اور فیصلہ ناظرین کرام پر چھوڑ دیا گیاہے کہ بلا تشریح ان عبارات کو پڑھ کر انصاف کریں کہ ان عبارتوں میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولوں کی توہین وتنقیص ہے یا نہیں ؟
اس کے ساتھ ہی ہر عنوان اور عبارت کے تحت اپنا مسلک بھی واضح کر دیا گیاہے تاکہ ناظرینِ کرام کوعلماءِ دیوبند اور اہلِ سنت کے مسلک کا تفصیلی علم ہو جائے اور حق وباطل میں کسی قسم کا التباس باقی نہ رہے۔
_______________________
1…علمائے دیوبند کی عبارات کے اصل الفاظ ،کتاب کا نا م ،صفحہ نمبراور چھاپنے والے مکتبہ کا نام ،سب بہت احتیاط سے لکھا گیا ہے۔ 2…کلام کو مختلف انداز میں لانا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع