30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پھر جس طرح محمد بن عبد الوہاب کے خلاف اس زمانہ کے علماء اہل سنت نے آواز اٹھائی اور اس کا رد کیا اسی طرح مولوی اسماعیل دہلوی مصنف تَقْوِیَۃُ الْاِیْمَانکے خلاف بھی اس دور کے علماءِ حق نے شدید احتجاج کیا اور ان کے مسلک پر سخت نکتہ چینی کی۔
تقویۃ الایمان علماء کی نظر میں
تَقْوِیَۃُ الْاِیْمَان کے رد میں کئی رسالے شائع ہوئے ۔ مولاناشاہ فضل امام حضرت شاہ احمد سعید دہلوی شاگردِ رشید مولانا شاہ عبد العزیز محدث دہلوی (۱) رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہ ، مولانا فضلِ حق خیر آبادی (۲)، مولانا عنایت احمد کاکوروی مصنف علم الصیغہ(۳)، مولانا شاہ رؤف احمد نقشبندی مجدّدی تلمیذ ِرشید حضرت مولانا شاہ عبد العزیز محدث دہلوی رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہ نے’’ مولوی اسماعیل دہلوی‘‘ اورمسائلِ’’ تقویۃ الایمان‘‘ کا مختلف طریقوں سے رد فرمایا حتی کہ’’ شاہ رفیع الدین صاحب محدّث دہلوی‘‘ نے اپنے فتاویٰ میں بھی ’’کتاب التوحید ‘‘اور مسائلِ’’ تقویۃ الایمان ‘‘کے خلاف واضح اور روشن مسائل تحریر فرماکر امتِ مسلمہ کو اس فتنے سے بچانے کی کوشش کی۔ لیکن علماء دیوبند اور ان کے بعض اساتذہ نے مولوی اسماعیل دہلوی اور ان کی کتاب تقویۃ الایمان کی تصدیق وتوثیق کرکے اس فتنے کا دروازہ مسلمانوں پر کھول دیا ۔ علماء دیوبند نے نہ صرف تقویۃ الایمان اور اس کے مصنف مولوی اسماعیل دہلوی کی تصدیق پر اکتفاء کیا بلکہ خود محمد بن عبد الوہاب کی تائید وتوثیق سے بھی دریغ نہ کیا۔ ملاحظہ فرمایئے ( فتاویٰ رشیدیہ جلد ۱ صفحہ ۱۱۱ مصنفہ مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی)
سچا کون…؟
لیکن چونکہ تمام روئے زمین کے احناف اور اہلِ سنت محمد بن عبد الوہاب کے خارجی
________________________
1…بن شاہ ولی اللہ محدث دہلوی متوفیٰ ۱۲۳۹ھ 2…شہید جنگِ آزادی ۱۸۵۷ء 3…متوفیٰ ۱۲۷۹ھ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع