30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سعی ٔبلیغ (۱)فرمائی حتی کہ محمد بن عبدالوہاب کے حقیقی بھائی ’’سلیمان بن عبد الوہاب‘‘ (۲)نے اپنے بھائی پر سخت رد کیا اور اس کی تردید میں ایک شاندار کتاب تصنیف کی جس کا نام ’’اَلصَّوَاعِقُ الْاِلٰہِیَّہْ فِی الرَّدِّ عَلَی الْوَہَّابِیَّۃْْْ‘‘ (۳)ہے اور اس میں وہابیت کو پوری طرح بے نقاب کر کے اہل سنت کے مذہب کی زبردست تائید وحمایت فرمائی۔
علامہ شامی حنفی (۴)،امام احمدصاوی مالکی (۵)وغیرہماجلیل القدر علماءِ امت نے محمد بن عبد الوہاب کو باغی اور خارجی قرار دیا اور مسلمانوں کو اس فتنہ سے محفوظ رکھنے کے لئے اپنی جدوجہد میں کوئی دقیقہ فروگزاشت (۶)نہ کیا۔ (ملاحظہ فرمائیے شامی جلد۳ باب البغات صفحہ۳۳۹اور تفسیر صاوی جلد ۳ صفحہ۲۵۵ مطبوعہ مصر ) (۷)
ہند میں فتنۂ خارجیت اورعلمائے امت
پھر اسی ’’کِتَابُ التَّوْحِیْد ‘‘ کے مضامین کا خلاصہ’’ تَقْوِیَۃُ الْاِیْمَان‘‘ کی صورت میں سرزمین ہند میں شائع ہوااور مولوی اسماعیل دہلوی نے اپنے مقتداء محمد بن عبد الوہاب کی پیروی اور جانشینی کا خوب حق ادا کیا اور اسی تَقْوِیَۃُ الْاِیْمَان کی تصدیق وتوثیق تمام علما ئے دیوبند نے کی۔ جیسا کہ فتاویٰ رشیدیہ جلد۱ ص ۲۰ پر مرقوم ہے۔
____________________
1…بہت زیادہ کوشش 2… متوفیٰ ۱۲۰۸ھ 3…ترجمہ:وہابیہ کے رد میں خدائی بجلی ،مطبوعہ مکتبۃ الیشیق استنبول4…متوفیٰ۱۲۵۲ھ 5…متوفیٰ ۱۲۴۱ھ 6 …کسر نہ چھوڑی 7…رد المحتار، کتاب الجہاد، مطلب فی اتباع عبد الوہاب الخوارج فی زماننا ، ۶؍۴۰۰…تفسیر الصاوی ،پ ۲۲،سورۃ فاطر،تحت الآیۃ۸، ۳؍۷۸،مکتبۃ الغوثیہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع