30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عدل کیجئے (۱) ۔حضور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا: تجھے خرابی ہو میں عدل نہ کروں گا تو کون کرے گا۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا :مجھے اجازت دیجئے کہ اس منافق کی گردن ماردوں۔ حضورصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: اسے چھوڑ دو ۔اس کے اور بھی ہمراہی(۲)ہیں کہ تم ان کی نمازوں کے سامنے اپنی نمازوں کواوران کے روزوں کے سامنے اپنے روزوں کو حقیر دیکھو گے۔ وہ قرآن پڑھیں گے اور ان کے گلوں سے نہ اترے گا ۔وہ دین سے ایسے نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے۔(۳)
دین میں داخل ہوکر بے دین ہونے والوں کی ابتدا ایسے ہی لوگوں سے ہوئی ہے جو نماز ،روزہ اور دین کے سب کام کرنے والے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے رسول اللہصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شانِ اقدس میں گستاخی کی اور بے دین ہو گئے ۔
حضرت علی کو شہید کرنے والے کون؟
حضورِ اقدس صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی شانِ مبارک میں توہین کرنے والے ذوالخویصرہ کے جن ہمراہیوں کا ذکر حدیث شریف میں آیا ہے ان سے مراد وہی لوگ ہیں جنہوں نے ذوالخویصرہ کی طرح شانِ رسالت میں گستاخیاں کیں۔ اسلام میں یہ پہلا گروہ خارجیوں کا ہے یہی گروہ اہل حق کو کافر ومشرک کہہ کر ان سے قتال وجدال(۴) کوجائز قرار دیتاہے ۔چنانچہ
___________________
1…انصاف سے تقسیم کیجئے۔ 2…ساتھی 3…مسلم،کتاب الزکاۃ،باب ذکر الخوارج و صفاتہم،ص۵۳۳،الحدیث:۱۰۶۴…بخاری،کتاب المناقب، باب علامۃ النبوۃ فی الاسلام ،۲؍۵۰۳،الحدیث:۳۶۱۰ 4…جنگ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع