30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس کے باوجود بھی ہمیں ان سے کچھ سروکار نہیں ، ہمارا خطاب تو جمالِ الوہیت کے دیوانوں اور شمع رسالت کے ان پر وانوں سے ہے جو ذاتِ پاک مصطفی علیہ التحیۃ و الثناء کو معرفت ِ الہی اور قربِ خدا وندی کا وسیلۂ عظمیٰ جان کر ان کی شمعِ حسن وجمال پر قربان ہو جانے کو اپنا مقصدِ حیات سمجھتے ہیں اور اسی لئے ہم نے دلائل سے الگ ہو کر صرف مسائل بیان کئے ہیں۔ البتہ ابتداء میں بطور مقدمہ چند ایسے اصول لکھ دیئے ہیں جن کی روشنی میں ناظرینِ کرام پر ان تمام تاویلات کا فساد روزِ روشن کی طرح واضح ہو جائے گا جو توہین آمیز عبارات (۱) میں آج تک کی گئی ہیں۔ رہے دلائل تو ان شاء اللہ تعالٰی مستقبل قریب میں ہر اختلافی مسئلہ پر ایک مستقل رسالہ ہدیۂ ناظرین ہوگا جس میں پوری تفصیل کے ساتھ دلائل مرقوم ہوں گے۔ وَمَا ذٰلِکَ عَلَی اللہِ بِعَزِیْز (۲)
اس کے بعد یہ بھی عرض کر دوں کہ اس رسالہ میں تمام حوالہ جات وعباراتِ منقولہ کو میں نے بذات خود اصل کتب میں دیکھ کر پوری تحقیق اور احتیاط کے ساتھ نقل کیا ہے۔ اگر ایک حوالہ بھی غلط ثابت ہو جائے تو میں اس سے رجوع کر کے اپنی غلطی کا اعتراف کر لوں گا اور ساتھ ہی اس کا اعلان بھی شائع کردوں گا۔
آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مختصر رسالہ کو برادرانِ اہل سنت کے لئے اپنے مسلک پر ثابت قدم رہنے کا موجب اور دوسروں کیلئے رُجُوْع اِلَی الْحَقْ (۳) کا سبب بنائے۔ (آمین)
سید احمد سعید کاظمی غُفِرَلَہٗ
_________________________
1…جو دیوبندی فرقے کے اکابر علما کی کتابوں میں موجود ہیں۔ 2…اور یہ اللہ پر کچھ دشوار نہیں
3…حق کی طرف لوٹنے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع