دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Al Haqq ul Mubeen | الحق المبین

book_icon
الحق المبین

صلوۃ وسلام ہو اس برزخِ کبریٰ  (۱) حضرت محمد مصطفی علیہ وآلہ التحیۃ والثناء پر جس نے ضعف ِانسانی کو قوت سے بدل دیا۔ حدوث کو قدیم کا آئینہ بنادیا ۔امکان کو بارگاہ ِ وجوب میں حاضر کر دیا ۔مکان کا رشتہ لامکان سے جوڑ دیا۔ محدود کو غیر محدود سے ملا دیا یعنی بندہ کو خدا تک پہنچا دیا۔

          حق یہ ہے کہ رخسارِ محمدی آئینہ ٔجمالِ حق ہے اور خدوخالِ مصطفی مظہرِحسنِ کبر یا  ۔  (۲) پھر کس طرح ممکن ہے کہ ایک کا انکار دوسرے کے اقرار کے ساتھ جمع ہو جائے۔ اگر حق کے ساتھ باطل ، نور کے ساتھ ظلمت، کفر کے ساتھ اسلام کا اجتماع متصور ہو تویہ بھی (۳)   ممکن ہو گا۔ جب وہ محال ہے تویہ بھی محال ۔

          بنابریں اس حقیقت کو تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ ہی نہیں کہ حسنِ محمدی کا انکار جمالِ خداوندی کا انکار اور بارگاۂِ نبوت کی توہین حضرتِ الوہیت  (۴) کی تنقیص ہے۔شان ِالوہیت کی توہین کرنے والا مؤمن نہیں تو گستاخِ نبوت کیونکر مسلمان ہو سکتاہے۔

          کوئی مکتبۂ خیال (۵) ہو ہمیں کسی سے عناد نہیں البتہ منکرینِ کمالاتِ نبوت اور منقصینِشانِ رسالت  (۶)سے ہمیں طبعی تنفر  (۷)ہے۔ اس لئے کہ وہ آئینۂ جمالِ الوہیت میں عیب کے متلاشی ہیں اور ان کا یہ طرزِ عمل نہ صرف مقصدِ تخلیقِ انسانی کے منافی ہے بلکہ آدابِ بندگی (۸)کے بھی خلاف اور خالقِ کائنات سے کھلی بغاوت کے مترادف ہے۔

ّّّّّّّّّّّّّّّّّّ_______________________

1…برزخ سے مراد وہ شیٔ جو دو اشیا کے درمیان واسطہ ہوچونکہ سرکار علیہ السلام خالق اور مخلوق کے درمیان واسطہ ہیں لہذا حقیقتِ محمدی برزخ ہے۔   2…یعنی حضورعلیہ السلام کا حسن و جمال اور صفات اللہ تعالیٰ کے حسن و جمال اور صفات کا مظہر ہیں۔  3…یعنی حضور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا انکار اللہ تعالی کا انکار نہ ہو۔    4…شانِ خداوندی 5…فرقہ 6…شانِ رسالت گھٹانے والے  7…فطری نفرت8 …عبادت کے آداب


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن