30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱۹۳۱ ء میں آپ لاہور واپس آگئے اور وہاں امروہہ میں متعدد مباحثے ہوتے رہے۔ مشہور مناظر مولوی مرتضیٰ حسین دربھنگی سے بھی کئی بار مناظرے ہوئے اور اللہ تعالی کے فضل وکرم سے آپ ہمیشہ کامیاب وکامران رہے۔
آپ دو سال اوکاڑہ بھی رہے اس زمانہ میں وہاں گستاخانِ رسول کی بڑی شورش تھی آپ نے وہاں مسلکِ اہل سنت کی تبلیغ اور درس وتدریس کے سلسلہ کو جاری کیا آپکی مساعی سے بہت جلد فضا بہتر ہوگئی اور عظمت رسول کے نعروں سے اوکاڑہ کے درودیوار گونجنے لگے۔
دیگر دینی خدمات:آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے مدینۃ الاولیاء ملتان میں ’’جامعہ اسلامیہ عربیہ انوارالعلوم‘‘ قائم فرمایا،درس وتدریس اور قومی وملی خدمات سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ آپ نے کتب ورسائل بھی تصنیف فرمائے ہیں۔
تصانیف: آپ نے متعدد تصانیف فرمائیں جن میں سے:
ترجمۃ القرآن البیان شریف، تفسیر التبیان (پارہ اول)، الحق المبین (کتابِ ہذا)، تسبیح الرحمن عن الکذب والنقصان، اور آپ کے مقالات کا مجموعہ بنام مقالاتِ کاظمی (تین جلدوں میں ) زیادہ مشہور ہیں۔
وفات ومدفن:
٭…آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِنے ۲۵رمضان المبارک بمطابق ۴ جون ۱۹۸۶ ء کو وصال فرمایا اور آپ کامزار پر انوار عیدگاہ مدینۃ الاولیاء ملتان میں ہے ۔جہاں ہرسال چارپانچ شوال المکرم کو عرس منایاجاتاہے(ماہنامہ السعید ملتان،شعبان رمضان۱۴۳۱ ھ،جون جولائی۲۰۱۰ئ)
اللہعَزَّوَجَلَّ کی ان پررحمت ہواوران کے صدقے ہماری مغفرت ہو ۔
٭آپ کے تفصیلی تعارف کے لئے دیکھئے مقالات کاظمی جلد اول۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع