30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اہل سنت کا مذہب
۱ہلِ سنت کے نزدیک یہ امر اہلِ بیتِ اطہار خصوصاً سیدنا امام حسینرضی اللہ تعالٰی عنہکے ساتھ عداوتِ قلبی کی بیّن دلیل ہے کہ امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کی فاتحہ کے شربت کو تَشَبُّہ بِالرَّوَافِض کی آڑ لے کر حرام کہا جائے اور اس کے بالمقابلتَشَبُّہ بِالْہُنُوْد (۱)سے آنکھیں بند کرکے ہندوؤں کے مشرکانہ تہوار ہولی، دیوالی کی پوری کچوری کو جائز و حلال قرا ر دیا جائے۔
نیز اہلِ سنت اس بات کو اہلِ بیتِ رسول اللہصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے ساتھ بدترین دشمنی تصور کرتے ہیں کہ امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کو ایصالِ ثواب کے لیے لگائی ہوئی سبیل کے پانی کو ناجائز سمجھا جائے اور اس کے مقابلہ میں ہندوؤں کے سودی روپے سے لگائے ہوئے پیاؤ کا پانی حلال طیب جائز اور پاک مانا جائے۔ مقامِ تعجب ہے کہتَشَبُّہ بِالرَّوَافِض تو ملحوظ رہے اور تَشَبُّہ بِالْکُفَّار وَالْمُشْرِکِیْن(۲)بالکل نظر انداز کردیا جائے۔اہلِ انصاف غور فرمائیں کہ یہ عداوتِ حسین نہیں تو کیا ہے؟ العیاذ باللہ والیہ المشتکی
(38) دیوبندیوں کا مذہب
علماءِ دیوبند کے پیشوایانِ کرام کے مذہب میں ’’زاغِ معروفہ‘‘ ( مشہور کو اجو عام طور پر پایا جاتا ہے) کھانا ثواب ہے۔’’فتاویٰ رشیدیہ ‘‘ حصہ ۲ ،ص ۱۳۰ کو دیکھئے ۔اس پر لکھا ہے۔
مسئلہ : جس جگہ زاغِ معروفہ کو اکثر حرام جانتے ہو اور کھانے والے کو برا کہتے ہوں تو ایسی جگہ اس کو کھانے والے کو کچھ ثواب ہوگا یا نہ ثواب ہوگا نہ عذاب؟
الجواب : ثواب ہوگا۔ فقط :رشید احمد گنگوہی (۳)
_____________________
1…ہندوؤں سے مشابہت 2…کفار اور مشرکین سے مشابہت 3…اصل کتاب کی عبارت باب ’’عکسی عبارات‘‘ میں ملاحظہ فرمائیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع