30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سے ہے اور اعراس(۱) بزرگانِ دین بھی ا ہلِ سنت کے نزدیک منجملہ مستحبات ہیں۔ جو شخص یہ کہتا
ہے کہ ’’ بزرگانِ دین کے عرس میں کوئی لغویت اور امر ممنوع نہ ہو تب بھی ناجائز اور بدعت ہے ‘‘ وہ بزرگانِ دین کا سخت معاند(۲) اور ان کے فیوض و برکات سے محروم اور خائب و خاسر ہے۔
اسی طرح میلاد شریف کو بہرحال ناجائز و بدعت قرار دینا حتی کہ سلام و قیام نہ ہو اور روایاتِ موضوعہ نہ ہوں بلکہ صحیح روایتوں کے ساتھ میلاد شریف پڑھا جائے تب بھی اسے ناجائز اور بدعت و حرام کہنا اہلِ سنت کے نزدیک بارگاہِ رسالت سے بغض و عناد کی روشن دلیل ہے۔
(36) دیوبندیوں کا مذہب
دیوبندی علماء کے نزدیک بروایاتِ صحیحہ محرم میں حضرات حسنین رضی اللہ عنہما کی شہادت کا بیان، شربت اور دودھ پلانا، سبیل لگانا سب حرام ہے۔ملاحظہ فرمائیے: ’’فتاویٰ رشیدیہ‘‘ حصہ سوم ،ص ۱۱۳
سوال : محرم میں عشرہ وغیرہ کے روز شہادت کا بیان کرنا بروایات صحیحہ یا بعض ضعیفہ بھی و نیز سبیل لگانا، چندہ دینا اور شربت ، دودھ بچوں کو پلانا درست ہے یا نہیں ؟
الجواب : محرم میں ذکرِ شہادتِ حسنین علیہما السلام کرنا اگرچہ بروایاتِ صحیحہ ہو یا سبیل لگانا، شربت پلانا یا چندہ سبیل اور شربت میں دینا سب نادرست اور تشبہ روافض کی وجہ سے حرام ہے۔(۳)
اہل سنت کا مذہب
۱ہل سنت کے مسلک میں روایاتِ صحیحہ کے ساتھ محرم وغیرہ میں حضرات حسنین رضی اللہ تعالٰی عنہما
___________________
1…عرس کی جمع 2…سخت دشمن 3…اصل کتاب کی عبارت باب ’’ عکسی عبارات‘‘ میں ملاحظہ فرمائیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع