30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی ’’فتاویٰ رشیدیہ‘‘حصہ ۲ ص ۱۵۰ پر ارقام فرماتے ہیں۔
سوال :مسئلہ انعقاد مجلسِ میلادبدون قیام بروایت صحیحہ درست ہے یا نہیں ؟ (۱) بَیِّنُوْا وَتُوْجَرُوْا رقیمہ :نیاز محمد امتیاز علی، طالب علم مدرسہ قصبہ سہنپور، جواب طلب مع حوالہ کتب فقط
الجواب: انعقاد مجلسِ میلاد بہرحال ناجائز ہے۔ تداعی امرِ مندوب (۲)کے واسطے منع ہے۔
فقط واللہ تعالیٰ اعلم۔اگر پڑھو گے حوالہ کتب معلوم ہوجائیں گے، نہ پڑھو گے تو تقلید سے عمل کرنا فقط والسلام ۔ کَتَبَہ:اَلْاَحْقَر(۳) رشید احمد گنگوہی
سوال:جس عرس میں صرف قرآن شریف پڑھا جائے اور تقسیمِ شیرینی ہو،جائز ہے یا نہیں ؟
الجواب: کسی عرس اور مولود شریف میں شریک ہونا درست نہیں اور کوئی ساعرس اور مولود درست نہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم ( بندہ رشید احمد گنگوہی عفی عنہ)
مسئلہ : محفلِ میلاد میں جس میں روایاتِ صحیحہ پڑھی جائیں اور لاف و گزاف (۴)اور روایاتِ موضوعہ اور کاذبہ نہ ہوں ، شریک ہونا کیسا ہے؟
الجواب:ناجائز ہے بسبب اور وجوہ کے۔ فقط رشید احمد(فتاویٰ رشیدیہ، حصہ ۲، ص ۱۵۵)
اہل سنت کا مذہب
اہل سنت کے مذہب میں مجلسِ میلادِ پاک افضل ترین مندوبات (۵)اور اعلیٰ ترین مستحسنات
__________________
1…ایسی میلاد کی مجلس منعقد کرنا جس میں قیامِ تعظیمی نہ ہو اور احادیث و واقعات بھی درست بیان کئے جائیں ،کیا درست ہے 2… مستحب عمل 3… حقیر ترین شخص 4…بیہودہ سرائی 5…مستحب اعمال میں افضل ترین
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع