دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Al Haqq ul Mubeen | الحق المبین

book_icon
الحق المبین

تعارفِ مصنّف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ

ولادت: غزالی ِزماں رازیِ دوراں امام اہلسنت علامہ سیّد احمد سعید کاظمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی ولادت  ۱۹۱۳ ھ کو مراد آباد کے شہر امروہہ میں ہوئی ۔(مقالاتِ کاظمی ،ص ۱۱۔کاظمی پبلی کیشنز ملتان)

تعلیم وتربیت:آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے ابتداء سے انتہا تک تعلیم اپنے بڑے بھائی شیخ المشائخ حضرت مولاناسیّدمحمدخلیل کاظمی قدس سرہ سے حاصل کی اور انہیں کے دست حق پر بیعت کی۔(مقالاتِ کاظمی، ص ۱۲۔کاظمی پبلی کیشنز ملتان)

تدریس کے میدان میں :غزالی ِزماں تعلیم سے فراغت کے بعد احباب سے ملاقات کے لئے لاہور روانہ ہوئے اسی اثناء میں ایک دن جامعہ نعمانیہ جانا ہوا وہاں ایک کلاس میں حافظ محمد جمال صاحب مسلّم الثبوت پڑھا رہے تھے آپ بھی سننے کی خاطر ایک طرف بیٹھ گئے اس وقت ماہیتِ مجردہ پر گفتگو ہو رہی تھی آپ نے بھی بحث میں حصہ لیا۔ آپ کی جودتِ طبع اور استحضار مسائل سے حافظ صاحب بہت متاثر ہوئے اور انھوں نے دبیر انجمن، خلیفہ تاج الدین صاحب سے آپ کی قابلیت کا تذکرہ کیا ۔ انھوں نے آپ کو جامعہ نعمانیہ میں تدریس کی پیش کش کی، جسے آپ نے اپنے برادرِ معظم سے اجازت کی شرط پر قبول کرلیا۔ جامعہ نعمانیہ میں تدریس کے دوران آپ کے ذمے نور الانوار، قطبی، مختصرالمعانی اور شرح جامی وغیرہ کی تدریس مقرر کی گئی۔ رفتہ رفتہ طلبہ کا میلان آپ کی طرف بڑھنے لگا یہاں تک کہ ایک وقت میں اٹھائیس اسباق کی تدریس کی ذمہ داری آپ کے کندھوں پر آگئی۔ تدریس کا تجربہ آپ کو دورانِ تعلیم ہی حاصل ہو گیا تھا زمانہ تعلیم کے آخری دو سالوں میں آپ باقاعدہ اسباق پرھایا کرتے تھے۔ وہ مہارت یہاں کام آئی اور نعمانیہ میں آپ کی تدریس کا سکہ بیٹھ گیا۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن