30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(28) دیوبندیوں کا مذہب
دیوبندی حضرات کے نزدیک مفسرین جھوٹے ہیں۔ مولوی حسین علی صاحب شاگردِ رشید مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی ’’بلغۃ الحیران‘‘ ص ۱۵ پر لکھتے ہیں۔
{اُدْخُلُو الْبَابَ سُجَّدا}(۱)باب سے مراد مسجد کا دروازہ ہے جو کہ نزدیک تھی اور باقی تفسیروں کا کذب ہے۔‘‘
اہل سنت کا مذہب
۱ہل سنت کے عقیدہ میں تفسیروں کو کذب کہنے والا خود کذاب (۲)ہے۔
(29) دیوبندیوں کا مذہب
علماء دیوبند کے نزدیک محمد بن عبدالوہاب اور اس کے مقتدی وہابیوں کے عقائد عمدہ تھے۔ ’’فتاویٰ رشیدیہ‘‘حصہ اول، ص ۱۱۱ پر ہے۔
سوال:وہابی کون لوگ ہیں اور عبدالوہاب نجدی کا کیا عقیدہ تھا اور کون مذہب تھا اور وہ کیسا شخص تھا اور اہلِ نجد کے عقائد میں اور سنی حنفیوں کے عقائد میں کیا فرق ہے؟
الجواب: محمد بن عبدالوہاب کے مقتدیوں کو وہابی کہتے ہیں۔ان کے عقائد عمدہ تھے اور مذہب ان کا حنبلی تھا البتہ ان کے مزاج میں شدت تھی مگر وہ اور ان کے مقتدی اچھے ہیں مگر ہاں جو حد سے بڑھ گئے ان میں فساد آگیا اور عقائد سب کے متحد ہیں۔ اعمال میں فرق حنفی، شافعی، مالکی ، حنبلی کا ہے۔ رشید احمد گنگوہی
___________________
1…پ۱،سورۃ البقرۃ،الآیۃ۵۸ 2…بہت بڑا جھوٹا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع