30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مطبوعہ مجتبائی کے ص ۲۵ پر فرماتے ہیں۔
۱۔’’ پھر دروغِ صریح (۱)بھی کئی طرح پر ہوتا ہے، جن میں سے ہر ایک کا حکم یکساں نہیں ،ہر قسم سے نبی کو معصوم ہونا ضروری نہیں۔‘‘
۲۔ ’’بالجملہ علی العموم کذب کو (۲)منافی شانِ نبوت ،بایں معنی سمجھنا کہ یہ معصیت ہے اور انبیاء عَلَیْہمُ السَّلاممعاصی سے معصوم ہیں ، خالی غلطی سے نہیں۔‘‘(تصفیۃ العقائد،ص۲۸) (۳)
اہل سنت کا مذہب
۱ہل سنت کے نزدیک حضرات انبیاء کرامعَلَیْہمُ السَّلام ہر قسم کے کذب و معاصی سے عَلَی الْعُمُوْم معصوم ہیں اور ان کے حق میں کسی معصیت کا تصور یا کسی قسم کے دروغِ صریح کو ان کے لیے ثابت کرنا عزت و ناموسِ رسالت پر بدترین حملہ ہے۔
(25) دیوبندیوں کا مذہب
حضرات اکابر دیوبند کے نزدیک انبیاءِ کرامعَلَیْہمُ السَّلاماپنی امت سے صرف علم ہی میں ممتاز ہوتے ہیں۔ عملی امتیاز انہیں حاصل نہیں ہوتا۔ مولوی محمد قاسم صاحب نانوتوی ،بانی مدرسہ دیوبند اپنی کتاب ’’ تحذیر الناس‘‘میں ص ۵ پر تحریر فرماتے ہیں۔
’’انبیاء اپنی امت سے اگر ممتاز ہوتے ہیں تو علوم ہی میں ممتاز ہوتے ہیں۔ باقی رہا عمل اس میں بسا اوقات بظاہر امتی مساوی ہوجاتے ہیں بلکہ بڑھ جاتے ہیں۔‘‘ (۴)
اہل سنت کا مذہب
۱ہل سنت کے مذہب میں انبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلاماپنی امت سے جس طرح علم میں
_________________
1…واضح جھوٹ 2…مطلقاً جھوٹ کو 3…، 4…اصل کتاب کی عبارت باب’’ عکسی عبارات ‘‘ میں ملاحظہ فرمائیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع