30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سے بڑے مرتبہ کی کل خاص مخلوق کے معنی بغیر تاویل و تأمل کے ہر شخص کی سمجھ میں آتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ بڑے مرتبہ کی خاص مخلوق انبیاء عَلَیْہم السَّلام، ملائکہ کرام اور اولیاء کرام ہی ہیں۔ اب انہیں بار گاہِ خداوندی میں معاذ اللہ چوہڑے چمار سے زیادہ ذلیل کہنا جس قسم کی شدید توہین ہے، محتاجِ تشریح نہیں۔
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اپنے مقرب بندوں کو {عبادمکرمون } (۱)اور {کان عنداللہ وجیھا}(۲) فرما کر انہیں اپنی بارگاہ میں بڑی عزت و بزرگی والا اور ذی وجاہت فرمایا ہے، نیز اپنے پاک بندوں کو مُنْعَمْ عَلَیْہِمْ (۳) قرار دے کر اور {ان اکرمکم عنداللہ اتقاکم }(۴)فرما کر ان کی شان بڑھائی ہے۔ لیکن اس کے بالمقابل دیوبندی علماء خصوصاً صاحبِ تقویۃ الایمان نے انہیں چوہڑے چمار سے زیادہ ذلیل قر ار دے کر ان کی توہین وتنقیص کی ہے۔ اہل سنت اس عبارت کو گندگی اور نجاست تصور کرتے ہیں اور ایسے عقیدے کو کفرِ خالص سمجھتے ہیں۔ اَعَاذَنَا اللہُ مِنْہ
(22) دیوبندیوں کا مذہب
حضرات علماءِ دیوبند کے نزدیک معاذ اللہ حضور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ایک گنوار کی بات سن کر بے حواس ہوگئے ،اسی ’’تقویۃ الایمان‘‘ کے ص ۳۱ پر لکھا ہے۔
سبحان اللہ! اشرف المخلوقات محمد رسول اللہصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تو اس کے دربار
_________________
1…پ۱۷،سورۃ الانبیاء ،الآیۃ۲۶… بندے ہیں عزت والے 2 …پ۲۲،سورۃ الاحزاب،
الآیۃ۶۹…اور موسیٰ اللہ کے یہاں آبرو والا ہے 3…جیسا کہ پ۵،سورۃ النسائ،الآیۃ۶۹ میں ہے…جن پر اللہ نے فضل کیا یعنی انبیاء اورصدیق اور شہید اور نیک لوگ 4…پ۲۶،سورۃ الحجرات ، الآیۃ۱۳…بے شک اللہ کے یہاں تم میں زیادہ عزت والا وہ جو تم میں زیادہ پرہیزگار ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع