30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
$…حتی الامکان متوفیّٰ (یعنی کتاب میں مذکور بزرگوں وغیرہ کے انتقال کا سنِ ہجری )کا اہتمام کیا گیا ہے۔
%…عربی و فارسی عبارات کا ترجمہ کر دیا گیا ہے۔
^…مشکل الفاظ بالخصوص عربی عبارات پر اعراب کا خاص اہتمام کیا گیا ہے۔
&…متن کو چندمطبوعات سے تقابل کرکے حتی الامکان اغلاط سے پاک کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
*…مشکل الفاظ اور عبارات کو حاشیہ لگا کر آسان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
(مجلس المدینۃ العلمیۃ)
زیارات اولیاء وکرامات اولیاء
٭…کبھی زیارت، اہلِ قبور سے فائدہ اٹھانے کے لئے ہوتی ہے جیسا کہ قبورِ صالحین کی زیارت کے بارے میں احادیث آئی ہیں۔(جذب القلوب ترجمہ از فارسی)
٭…علامہ نابلسی قدس سرہ القدسی نے حدیقہ ندیہ میں فرمایا:کَرَامَاتُ الاَوْلِیَاءِ بَاقِیَۃٌ بَعْدَ مَوْتِہِمْ أَیْضًا وَمَنْ زَعَمَ خِلَافَ ذٰلِکَ فَھُوَ جَاہِلٌ مُتَعَصِّبٌ وَلَنَا رِسَالَۃٌ فِیْ خُصُوْصِ إِثْبَاتِ الْکَرَامَۃِ بَعْدَ مَوْتِ الْوَلِیِّ ۔آہ مُلَخَّصًا (الحدیقۃُالندیۃ :أوّلُہم آدم أبو البشر ۱/۲۹۰نوریہ رضویہ سردارآباد)یعنی اولیاء کی کرامات بعد انتقال بھی باقی ہیں جو اس کے خلاف زعم کرے وہ جاہل ہٹ دھرم ہے ،ہم نے ایک رسالہ خاص اسی امر کے ثبوت میں لکھا ہے۔
٭…امام شیخ الاسلام شہاب رملی سے منقول ہوا:مُعْجِزَاتُ الْاَنْبِیَاءِ وَکَرَامَاتُ الْاَوْلِیَاءِ لَا تَنْقَطِعُ بِمَوْتِھِِمْ (فتاوی جمال بن عمر مکی) یعنی انبیاء کے معجزے اور اولیاء کی کرامتیں ان کے انتقال سے منقطع نہیں ہوتیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع