دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Akhri Nabi Aik Azeem Sipah Salar | آخری نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ایک عظیم سپہ سالار

book_icon
آخری نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ایک عظیم سپہ سالار
            
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمط

درودِ شفاعت

حضرت سَیِّدُنا رُوَیفَع بن ثابِت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مصطفیٰ جانِ رحمت، شمعِ بزمِ ہدایت، نوشۂ بزمِ جنّت، تاجدارِ ختمِ نبوت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جس شخص نے یہ دُرُودِ شریف پڑھا:’’ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنْزِلْہُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَکَ یَوْمَ الْقِیَامَۃ ‘‘تو اس کیلئے میری شفاعت واجب ہوگئی ۔‘‘
(1) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ایک عظیم سپہ سالار

بھیڑ کو خوف نہ ہو شیر سے جو تم چاہو تم جو چاہو تو بنے شیر غنم کی صورت اِک اِشارہ ترے اَبرو کا شہِ ہردوسرا کاٹ دے دشمنوں کو تیغِ دودَم کی صورت چشم فلک نے ابتدائے انسانیت سے لے کر آج تک ان گنت محاذوں میں دھرتی کے سینے پر اپنی جنگی مہارتوں کا لوہا منوانے والے سینکڑوں سپپہ سالاروں کا نظارہ کیا ہے۔ دنیا کے مختلف مذاہب اور ممالک سے تعلق رکھنے والے ان کم عمر سرخیلوں سے لے کر معمر ترین جرنیلوں پر ایک نگاہ دوڑائی جائے تو نپولین اعظم اور فریڈرک اعظم سے لے کر فاروق اعظم اور سکندر اعظم تک، اور شارلیمان اور چنگیز خان سے لے کر محمود غزنوی اور صلاح الدین ایوبی جیسے سلطان تک سینکڑوں افراد پر مشتمل ایک لمبی فہرست نظر آتی ہےجو تاریخ کے پنوں پر آج بھی محفوظ ہے اور اس موضوع پر مختلف زبانوں میں کئی کتابیں دنیا بھر میں موجود ہیں۔

سپہ سالار کسے کہتے ہیں؟

’’سپہ‘‘ اور ’’سالار‘‘ فارسی زبان کے الفاظ ہیں۔ ’’سپہ‘‘ کا معنی فوج اور لشکر ہے، جبکہ ’’سالار‘‘ کا معنی سربراہ اور جنرل ہے۔ تو ’’سپہ سالار‘‘ کا مطلب ہوا: ’’فوج کا سربراہ اعلی۔‘‘(2) سپہ سالار کے مترادف کے طور پر ’’سرخیل‘‘ اور ’’جرنیل‘‘ کا لفظ بھی استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ (3)

ایک عظیم سپہ سالار

سپہ سالاری کسی بھی ذات کے لئے ایک بہترین عنوان اور عظمت والی شان کہلائی جاتی ہے، لیکن آپ ابھی دنیا کے جس عظیم ترین سپہ سالار کا ذکر پڑھنے جارہے ہیں ان کی ذات کا عنوان یا ان کی شان یہ نہیں کہ وہ محض ایک سپہ سالار تھے، بلکہ ان کی آن بان اور شان تو ایسی ہے کہ سپہ سالاری خود ان کی ذات کے عظیم اوصاف میں سے ایک وصف ہونے کو اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہے، بلکہ میں تو یہ لکھنا چاہوں گا کہ اگر کبھی سپہ سالاری خود کو مجسم دیکھنا چاہے گی تو اپنے جسم کے لئے ان کی ذات کی شبیہ مستعار لینا فخر کامل سمجھے گی۔ جی ہاں! میری مراد فخر انسانیت، باعث وجود و ایجاد کائنات، آخری نبی، محمد عربی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسل م ہیں۔ آپ کی ذات میں ایسی ہمہ جہتی ہے کہ جس جہت کو رخ کریں ایک پوراجہان آباد نظر آتا ہے۔ آپ اس قدر آفاقی ہیں کہ ہر افق اپنے ستارے آپ کےقدموں پر نچھاور کرنا چاہتےہیں۔ آپ اتنی عالم گیر ہستی ہیں کہ سارا عالم آپ کے سامنے ایک بستی جیسا نظر آتا ہے۔ الغرض مخلوقات خدا میں سے کسی ایک شے کو بھی آپ سے فرار نہیں ہے، ہر شے کا قرار آپ ہی سے ہےاور آپ ہی کے لئے ہے۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں: سیّد کونین سلطانِ جہاں ظلِ یزداں شاہِ دیں عرش آستاں کُل سے اَعلیٰ کُل سے اَوْلیٰ کُل کی جاں کُل کے آقا کُل کے ہادی کُل کی شاں دلکشا دلکش دِل آرا دلستاں کانِ جان و جانِ جان و شانِ شاں تو نہ تھا تو کچھ نہ تھا گر تو نہ ہو کچھ نہ ہو تو ہی تو ہے جانِ جہاں

مکی اور مدنی دور نبوت

نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی 6 سالہ ظاہری حیات مبارکہ میں 2 طرح کے ادوار ہیں: (1) 0 سالہ اعلان نبوت سے قبل کا دور (2)2 سالہ اعلان نبوت کے بعد کا دور۔ نبوی دور بھی دو طرح کا ہے: (1)1 سالہ مکی دور (2)10 سالہ مدنی دور۔ مدنی دور نبوت وہ زمانہ ہے جس میں آپ نے 5 سال کی عمر میں سپہ سالاری جیسے وصف کو اپنایا اور عظیم کرڈالا۔ یہ 10 سالہ دور غزوات و سرایا پر مشتمل رہا اور اسلام میں مغازی کی ابتدا بھی اسی زمانے سے ہوئی۔

غزوات و سرایا کا تعارف و تعداد

نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے جس جنگ میں خود سپہ سالاری کے فرائض انجام دئیے ہوں اسے غزوہ کہا جاتا ہے۔ ایسی جنگوں کی تعداد 27 ہے اور ان میں سے جن جنگوں میں لڑنے کی نوبت آئی ان کی تعداد9 ہے جو درج ذیل ہیں:۔ (1)بدر (2)احد ( )مریسیع (بنو المصطلق) ( )خندق (احزاب) (5)قریظہ (6)خیبر (7)فتح (8)حنین (9)طائف۔ جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم جس جنگ میں خود شریک ہونے کے بجائے کسی کو سپہ سالار بناکر بھیجا کرتے تھے، اسے سریہ کہتے ہیں۔ ایسی جنگوں کی تعداد 7 ہے۔ (4) اس اعتبار سے 10 سالہ مدنی دور نبوت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے جن جنگوں کا سامنا کیا ان کی تعداد 7 بنتی ہے، یعنی آپ نے مدنی دور نبوت کے ہر سال میں اوسطا 7 سےزیادہ جنگوں کا سامنا کیا۔
1… معجم کبیر،رویفع بن ثابت الانصاری،5 / 26،حدیث : 80 2… اردو لغت، 11/ 58- 7 ۔ فیروز اللغات، 810-820 3… قاموس مترادفات، 701 4… کتاب المغازی،ص 7

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن