دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Akhbar kay baray main Sawal Jawab | اخبار کے بارے میں سوال جواب

book_icon
اخبار کے بارے میں سوال جواب

جواب: اخبار نکالنا جائزہے ۔ مسلمان ہر مُعامَلے میں شَرْعی اَحکامات کے ماتَحْت ہے اور اخبار کے مُعامَلے میں بھی اسے شَریعت کی پاسداری کرنی ہوگی۔ خبردار!  اخبار کا مُعاملہ نہایت نازُک ہے، معمولی سی بے احتیاطی مسلمانوں کو فتنہ وفساد ، آپَسی بُغض و عِناد ، گناہ و مَعاصی بلکہ گمراہی واِلْحاد کے غار میں دھکیل کر برباد کر سکتی ہے اور اس کا اُخْرَوی وَبال اخبار کے مالِکان و ذمّے داران پر آسکتا ہے ۔ان خطرات سے بچنے کیلئے16 مَدَنی پھول  (جن میں ضِمناً  مُلکِ پاکستان کی قانونی شِقیں بھی شامل ہیں )  قَبول فرمایئے۔

 {1} مُدیر پارسا و مُحتاط عالمِ دین ہو یا باعمل عُلَماءِ کرام کی مجلس کے ماتَحْت کام کرنے والا۔

 {2} عُلَمائے کرام ہرہر خبر ، مُراسَلہ ، نظم،کالم، آرٹیکل اور اشتہار وغیرہ بنظرِ غائِر اوّل تا آخِر پڑھ کر ، تنقیح و تفتیش فرما کر اجازت بخشیں تب اخبار  ( یا ماہنامہ وغیرہ)  اشاعت کیلئے پریس میں جائے۔

 {3} کسی فردِ مُعَیّن یابرادری کی مَذَمَّت عیب دری اور اِیذا رَسانی پر مشتمل خبریں بِلااجازتِ شَرْعی شائِع نہ کی جائیں ۔

 {4} ایسا شخص جس کے شَر سے مسلمانوں کو بچانا مقصود ہو اور فتنے اور امْنِ عامّہ میں خَلل کا اندیشہ نہ ہو توثواب کی نیّت سے اُس کا نام اوراُس میں موجود صرف خاص اُس خرابی کی اِشاعت کر دی جائے جو مسلمانوں کیلئے مُضِر ہو۔ فرمانِ مصَطَفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَہے: کیا فاجِر کے ذِکر سے بچتے ہو اُس کو لوگ کب پہچانیں گے! فاجِر کا ذکر اُس چیز کے ساتھ کرو جو اُس میں ہے تاکہ لوگ اس سے بچیں ۔  (اَلسّنَنُ الکُبری لِلْبَیْہَقی  ج۱۰ ص۳۵۴ حدیث  ۲۰۹۱۴)

 {5} کسی شخصِ مُعَیَّن کی کامیاب یا ناکام خودکُشی کی خبر نہ شائِع کی جائے۔

 {6} کسی بدمذہب کا بیان یا مضمون وغیرہ شَرْعی اَغلاط سے پاک ہو تب بھی نہ چھاپا جائےکہ اِس کا ایک نقصان یہ بھی ہو سکتا ہے کہ قارِئین اُس بدمذہب سے متعارِف ہونے کے ساتھ ساتھ اُس کی شخصیَّت سے مُتأَثِّرہو سکتے ہیں جو کہ ایمان کیلئے زَہرِ ہَلاہَل ہے۔ یاد رہے!  فساد ِ عقیدہ فسادِ عمل سے بَدَرَ جہا بد ترہے۔

 {7} کسی  ’’  سیاسی پارٹی ‘‘  سے گٹھ جوڑ کر کے اُس کے ماتَحْت نہ رہا جائے کہ جھوٹی خوشامد ، فریقِ مخالِف کی بے جا مخالَفَت، عیب دَری،الزام تراشی اور مسلمانوں کی اِیذا رَسانی وغیرہ وغیرہ گناہوں سے بچنا قریب بہ ناممکن ہوجائے گا اور ماتَحْتی کے باعث ایسے اخبارکی  ’’  آزادیِ صَحافت ‘‘  خود بخود خَتْم ہو جائیگی! ! !

 {8} اُن خبروں اور بیانات کی اِشاعت نہ کی جائے جن سے مسلمانوں میں انتِشار ہو یا وطنِ عزیز کے وقار کو ٹھیس پہنچے ۔

 {9} مُلکی رازا ِفْشا نہ کئے جائیں ۔

 {10} قَلَم تخریبی نہیں صِرْف و صِرْف تعمیری انداز میں چلایا جائے اور تحریروں کے ذَرِیعے مسلمانوں کو نیک کام اور غیر مسلموں کودینِ اسلام کے قریب کیا جائے۔

 {11} اپنے اخبار سے مُنْسَلِک اَجِیر صحافیوں پر تحائف اورخُصُوصی دعوتیں قَبول کرنے کے حوالے سے پابندی رکھی جائے کہ اکثر صورَتوں میں یہ رشوتیں ہوتی ہیں اور اِن کی وجہ سے بسا اوقات مُرَوَّتاً گناہوں بھرے بیانات وغیرہ کی اشاعت کرنی پڑجاتی ہے!  {12} فِلْم ایڈیشن،فِلمیصَفْحَہ ، فلموں ، اسٹیج ڈراموں اورمیوزیکل پروگراموں ،ناجائز چیزوں اورناجائز کاموں وغیرہ کے گناہوں بھرے اشتہارات دینے سے کُلّی طور پر لازِمی اجتِناب  (یعنی پرہیز) کیاجائے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن