دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ajnabi Ka Tohfa | اجنبی کا تحفہ

book_icon
اجنبی کا تحفہ

ابوبلال محمد اِلیاس عطّارؔ قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کا بیان بنام  ’’   قبر کی پہلی رات ‘‘ سننے کی سعادت ملی جسے سن کر مجھ پر رقت طاری ہو گئی میرے جسم کا رواں رواں کانپ اٹھا گناہوں پر ندامت کی وجہ سے میری آنکھوں سے بے اختیار آنسو جاری ہوگئے اور میری ہچکیاں بندھ گئیں ۔ موت کے مراحل میری نظروں میں گھومنے لگے اورمجھ پر یہ بات آشکار ہوگئی کہ عنقریب اس دنیائے ناپائیدار کی تمام تر آسائشیں چھوڑ کر مجھے بھی مرنا ہے اور گھپ اندھیری قبر میں اترنا ہے،  دولت وشہرت نہ تو قبر وآخرت میں میرے کچھ کام آئے گی اورنہ ہی عذاب نار کا حقدار بننے سے مجھے بچا پائے گی۔ یقینا زندگی بھر کے کرتوتوں کا حساب میری گردن پر ہوگا خدا نہ کرے اسی حالت میں مرگیا تومیرا کیا بنے گا؟ اس بیان کی وجہ سے میرے دل میں مَدَنی انقلاب برپا ہوگیا بالآخر اس کی برکت سے اپنے تمام گناہوں سے تائب ہوگیا،  اپنے گناہوں بھرے کاگھناؤنے کاروبارکو ٹھوکر مار کر گویا تین طلاقیں دے دیں ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریرامیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ سے مرید ہوکردعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوچکا ہوں ۔

صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!                                    صلَّی اللّٰہ تعالٰی علٰی محمَّد

 {11} روزانہ مدنی مذاکرہ سننے کی برکت

          حیدرآباد (بابُ الاسلام،  سندھ) کے علاقے پھلیلی پار کے مقیم اسلامی بھائی کا بیان کچھ اس طرح ہے کہ یوں تو دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مَدَنی ماحول کی بہاریں بچپن ہی سے نصیب تھیں ،  دامنِ عطار سے وابستگی بھی حاصل تھی مگر ان سب باتوں کے باوجود شیطانِ مردود نے دنیا کے پر فریب نظاروں میں بری طرح الجھا رکھا تھا، میرا چہرہ سنّتِ مصطفٰی (داڑھی شریف ) سے محروم تھااور برہنہ سر پھرنا میرا معمول تھا۔ زندگی کے بیش قیمت ماہ و سال اسی غفلت میں بسر ہو رہے تھے کہ خوش قسمتی سے ایک بار کسی مبلغِ دعوتِ اسلامی سے ملاقات ہوگئی،  دورانِ گفتگو انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ   ’’    کیا آپ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کے بیانات سُنتے ہیں ؟ ‘‘ میں نے راست گوئی سے کام لیتے ہوئے صاف صاف بتادیا کہ میں نہیں سُنتا،  تو کہنے لگے کہ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ فرماتے ہیں :  ’’  جو روزانہ ایک بیان سنتا ہے میں اس سے خوش ہوتا ہوں ۔ ‘‘ ان الفاظ نے میرے دل میں پنہاں اپنے مرشدِ کریم سے محبت کے خوابیدہ جذبے کو بیدار کر دیا چنانچہ میں نے مکتبۃُ المدینہ سے جاری کردہ 50 مَدَنی مذاکروں پر مشتمل سی-ڈی خرید لی اور روزانہ ایک مذاکرہ سننے کی سعادت پانے لگا۔ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کے لبوں سے جھڑنے والے شریعت و طریقت کے ضیاء بار موتیوں نے میرے دل کے بے نور نگینے کو چمکا کر رکھ دیا، آپ کی پُر تاثیر گفتگو کی برکت سے دن بدن گناہوں سے نفرت اور نیکیوں سے محبت بڑھنے لگی،  ابھی  چند ہی مَدَنی مذاکرے سنے تھے کہ میرے حُلئے ، کردار اور اَنداز ِزِندگی میں تبدیلی آنے لگی،  اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریرمیں نے پانچوں نمازیں پابندی کے ساتھ پڑھنا شروع کرچکا ہوں نیز سر پر سبز عمامہ کے تاج سجا لیا،  چہرہ نورانی داڑھی سے منور کر لیا اور مَدَنی کاموں میں دلچسپی لینے لگا۔ الغرض ان مَدَنی مُذَاکروں کے ذریعے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ نے میری ایسی تربیت فرمائی کہ میری 26 سالہ زندگی میں کبھی ایسی تربیت نہ ہوئی تھی ۔

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

صلُّوْاعَلَی الحبیب!                                    صلَّی اللّٰہ تعالٰی علٰی محمّد

مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ  {دعوتِ اسلامی}       شعبہ امیرِاہلسنّت

۵ رمضان المبارک ۱۴۳۳  بمطابق 25جولائی 2012

آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے

          خربوزے کودیکھ کرخربوزہ رنگ پکڑتاہے، تِل کوگلاب کے پھول میں رکھ دو تو اُس کی صُحبت میں رَہ کرگلابی ہو جاتا ہے۔ اِسی طرح تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو کر عاشقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے والا بے وَقعت پتّھر بھی اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ و سلَّم کی مہربانی سے انمول ہیرا بن جاتا،  خوب جگمگاتا اور ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کو لَبَّیْک کہتاہے کہ دیکھنے سننے والا اس پر رَشک

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن