دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ajnabi Ka Tohfa | اجنبی کا تحفہ

book_icon
اجنبی کا تحفہ

داخل ہوئے کیونکہ مسجد میں ان کےساتھ آئے ہوئے دیگر شرکائے قافلہ اسلامی بھائی مجھ سے اس قدر پُرتپاک انداز میں مل رہے تھے جیسے میرے ساتھ برسوں کی شناسائی ہو،  نیز گفتگو کا انداز بھی کافی ادب و آداب والا تھا شاید مجھ جیسے بدکار کے ساتھ اس سے پہلے کبھی کوئی اتنے اخلاق سے پیش نہ آیا تھا۔ اس تمام صورتِ حال میں میرا ان سے متأثر ہو جانا کوئی قابلِ تعجب نہ تھا،  کچھ دیر گُفتگو کے بعد ایک اسلامی بھائی نے ایک بیان بنام  ’’  حضرت بِلال  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کا واقعہ  ‘‘ کی کیسٹ ٹیپ ریکارڈر میں لگائی اور آن کرتے ہوئے گویا ہوئے کہ یہ ہمارے پیرو مرشد کے بیان کی کیسٹ ہے آئیے ! توجہ سے سنتے ہیں ۔ لہٰذا سب کی طرح میں بھی توجہ سے بیان سننے لگا۔ میں بیان کرنے والے کے متعلق نہ جانتا تھا کہ کون ہیں ؟لیکن یہ بات تو حقیقت ہے کہ بیان کرنے والا خواہ کوئی بھی تھا مگر بڑی حسن و خوبی کے ساتھ جاذبِ توجہ انداز میں عاشقِ صادق حضرت سیّدنا بلال رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے عشقِ رسول صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیہ واٰلہٖ وسلَّم پر مشتمل اس پُردرد واقعے کو بیان کر رہا تھا جس میں حضور سرور کونین ،  نانائے حسن و حسین صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیہِ واٰلہٖ وسلَّم کے وصالِ ظاہری کے بعد حسنینِ کریمین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنہُمَا کی فرمائش پر مدینے کی گلیوں میں ایک بار پھراذانِ بلالی کی پرسوز صدائیں گونجنے اوران صداؤں پر فراقِ یار میں بیقرار عاشقوں کی آنکھیں اَشکبار ہونے کا تذکرہ ہے،  مجھے اس بات کا اندازہ لگانا چنداں دشوار نہ ہوا کہ ایک عاشقِ رسول کا واقعہ ایک عاشقِ رسول ہی بیان کر رہا ہے،  بیان کا انداز اس قدر پرسوز اور رِقت انگیز تھا کہ دورانِ بیان ہی میں نے بے ساختہ زار و قطار رونا شروع کر دیا۔ اس بیان کی برکت سے میرے دل میں عشقِ رسول کی ایسی شمع روشن ہو چکی تھی جس کا نتیجہ سابقہ گناہوں سے ہاتھوں ہاتھ توبہ کرنے کی صورت میں برآمد ہوا،  مجھے جب یہ بات معلوم ہوئی کہ بیان کرنے والی شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ وقت کے ولیِ کامل،  شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت ہیں ،  اب تو میری زبان پر ایک ہی رٹ جاری ہو گئی کہ مجھے اَمیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کا مرید بنوا دیں چنانچہ غلامی عطار کاپٹہ بھی میرے گلے کی زینت بن گیا۔  بس پھر کیا تھا مہکے مہکے مَدَنی ماحول کا ایسا رنگ چڑھا کہ میں یکسر بدل سا گیا،  میں نے اپنے چِہرے پر پیارے آقا صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مَحَبَّت کی نشانی داڑھی مبارَک اور سر پر عِمامہ شریف کا تاج سجا لیا اور سنّت کے مطابِق مَدَنی لباس زیبِ تن کر لیا۔ کہاں کل تک تو والدین کا جی دکھاتا،  گانے باجوں سے جی بہلاتااور نمازوں سے جی چراتا تھا مگر آج اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ والدین کی خدمت کر کے ان کی رضا مندی پاتا،  گانے باجوں سے دامن چھڑاتا اور مسجد میں امامت کی سعادتِ عظمیٰ پاتا ہوں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر صوبائی سطح پر مَدَنی قافلہ ذمہ دار کی حیثیت سے مَدَنی کاموں کی ترویج وترقی کے لئے کوشاں ہوں ۔

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!                                    صلَّی اللّٰہ تعالٰی علٰی محمَّد

 {10} شراب فروش کی توبہ

          ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے قبل میں اپنی زندگی کے انمول لمحات بربادیٔ آخرت کے کاموں میں ضائع کر رہا تھا۔ میری عقل پر غفلت کا ایسا پردہ پڑا ہوا تھا کہ میرے اندر نہ آخرت سنوارنے کی کوئی فکر تھی اور نہ ہی دین کے احکام پر عمل کا جذبہ تھامیرے سر میں تو  بس یہی سودا سمایا ہوا تھا کہ دن رات دنیا کا حقیر وذلیل دَھن دولت جمع کرکے زندگی کے سارے مزے کیش کروں اور عیش کروں ،  اس مقصد میں کامیابی کے لئے مجھے سیاہ سفید کی کچھ پروا نہ تھی،  میں نے جوئے کا اڈا کھول رکھا تھا جس میں شب و روز جوئے بازی چلتی رہتی اور اس کے ضمن میں بیسیوں قسم کی خرافات کا بازار تو گرم رہتا ہی تھا اور رہی سہی کسر میرے شراب بیچنے کادھندا پوری کر دیا کرتا تھا۔ نجانے کتنے لوگوں کی زندگیاں میری وجہ سے برباد ہوئیں ،  کتنے ہی نوجوانوں نے اِس لعنت کا شکار ہوکر اپنا صاف ستھرا دامنِ کردار داغدار کرکے اپنی چڑھتی جوانیوں کوتباہی و بربادی کی بھٹی میں جھونک چکے تھے۔ یوں نجانے کتنے ہی ہنستے بستے گھروں کی خوشیوں کا گلا گھونٹنے کا وبال میرے سر تھا،  وہ تو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا کرم ہوا کہ اس نے مجھے دامنِ امیرِ اہلسنّت اور دعوتِ اسلامی جیسا ماحول عطافرما کر اسے میری اصلاح کا ذریعہ بنادیا ہوا کچھ یوں کہ دعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک اسلامی بھائی کی شفقتوں اور محبتوں سے بھرپور اِنفرادی کوشش نے مجھے ان سے متأثر کردیالہٰذا انہی کی ترغیب پر مجھے شیخِ طریقت،  امیرِ اہلسنّت،  بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن