دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ajnabi Ka Tohfa | اجنبی کا تحفہ

book_icon
اجنبی کا تحفہ

تھا اور داڑھی تو داڑھی یہاں تو فرض نمازوں کی ادائیگی میں سُستی و غفلت کایہ عالم تھا کہ عام دنوں کی نمازیں پڑھنا تو درکنار مجھ سا گناہگار تو جمعہ کی نماز بھی لگاتار چھوڑ دیا کرتا تھا،  الغرض میرے اکثر معمولات گناہوں پر ہی مشتمل تھے اور یوں اللّٰہ و رسول عَزَّوَجَلَّ و  صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیہِ واٰلہٖ وَ سلَّم کی یاد سے سراسر غفلت روز و شب جاری تھی،  میرے سُدھرنے کی راہ کچھ یوں ہموار ہوئی کہ جن دنوں ڈینگی وائرس جیسی مہلک بیماری آئے دن کئی قیمتی جانوں کو انتہائی سرعت کے ساتھ نگل رہی تھی انہی دنوں میں بھی اسی موذی مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے کافی پریشان تھا اور ایک انجانا خوف مجھے لاحق تھا،  کہتے ہیں  ’’ مشکل میں انسان کو خدا یاد آجاتا ہے‘‘واقعی میں بھی ان دنوں اپنے رب کو یاد کرنے لگا تھااور پھر ایسے میں اگر کوئی شخص آکر گناہوں سے باز آجانے اور نیکیاں اپنانے کا کہے تو کسی قسم کے انکار کی گنجائش ہی کہاں رہ جاتی ہے اور خاص طور پر اس وقت کہ جب وہ خیر خواہ انتہائی مخلص بھی ہو اور تواور اس کا آپ کی ذات سے کوئی دنیاوی فائدہ بھی وابستہ نہ ہو۔ خیر میرے ساتھ بھی کچھ اسی قسم کا واقعہ پیش آیا،  وہ اس طرح کہ ہمارے محلے میں ایک باکردار باعمامہ سنت کے مطابق سفید لباس میں ملبوس مبلغ دعوتِ اسلامی درس دینے آیا کرتے تھے وہ اب کبھی کبھار مجھ پر اِنفرادی کوشش کرنے لگے ، مجھے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کاذہن دیتے یوں ان کی ہمدردی اور محبت سے لبریز باتوں کی وجہ سے  قَلْب کی سختی میں کچھ نہ کچھ نرمی پیداہونے لگی۔ ایک مرتبہ مجھے کیسٹ اِجتماع میں شرکت کی سعادت ملی جس میں شیخِ طریقت،  امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کا پُر تاثیر بیان  ’’  قبر کی پہلی رات ‘‘سنا،  اس میں قبر کے ہولناک عذابات کا تذکرہ سن کر تو میرے چودہ طَبَق روشن ہوگئے کیونکہ قبر کے کھٹن اور دشوار گزار مراحل کے متعلق میں نے اپنی زندگی میں اس سے پہلے اتنی تفصیل کے ساتھ نہ کہیں پڑھا تھا اور نہ ہی کبھی کسی اور سے سُنا تھا اور یوں بھی خرافات و لغویات نے اتنی فرصت ہی کہاں دی تھی کہ قبر و آخرت کو بہتر بنانے اور اللّٰہ و رسول عَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیہِ واٰلہٖ وسلَّم کی خوشنودی پانے کی خاطر ان چیزوں کے بارے میں معلومات حاصل کرتا۔ کیسٹ بیان تو کب کا ختم بھی ہو چکا تھا مگر میری آنکھوں سے بہنے والے اشکوں کے دھارے ختم ہونے کا نام ہی نہ لے رہے تھے ۔ اس دن میں عالمِ بے خودی میں نہ جانے کتنی دیر روتا رہا شاید اس دن روتے روتے گھنٹوں بیت جاتے مگر میرے اطراف پھیلی ہوئی سکوت کی چادر نے جلد ہی میری توجہ اپنی جانب مبذول کر کے میرے اشکوں کی روانی کو تھمنے پر مجبور کر دیا،  شاید میرا یہ بتانا کوئی نئی بات نہیں کہ وادیٔ عصیاں میں بھٹکنے والے ہزارہا گناہگاروں کی طرح مجھے بھی اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی عطا کردہ توفیق اورامیرِ اہلسنت کے پُرتاثیر بیان کی برکت سے گناہوں بھری زندگی سے نَجات مل گئی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں نے بھی امیرِ اہلسنت کی غلامی کا پٹہ اپنے گلے میں ڈال لیا اور دعوتِ اسلامی کا پیارا پیارا مدنی ماحول اپنا کر صلوۃ و سنّت کی راہ پر گامزن ہو گیا۔ تادمِ تحریر اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل و کرم سے ذیلی مشاورت کے تحت مَدَنی کاموں کی دھومیں مچارہا ہوں ۔

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!                                    صلَّی اللّٰہ تعالٰی علٰی محمَّد

 {8} بَدمعاش کیسے سدھرا؟

          گُلْزَارِ طیبہ (سرگودھا پنجاب) کے علاقے اسٹیلائٹ ٹاؤن کے رِہائشی اسلامی بھائی کے تحریری مکتوب کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے قبل میں گناہوں کے گہرے سمندر میں سکون کے موتیوں کا متلاشی تھا مگر عصیاں کے نشے میں مدہوش مجھ جیسے نادان کو اس بات کا اندازہ نہ تھاکہ گناہوں  میں وقتی طور پر لذت تو مل جاتی ہے مگر اس کا خمیازہ قلبی سکون کی تباہی و بربادی کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے،  میں بھی اس حقیقت سے بے خبر شب و روز لغویات میں مست تھا،  بدمعاشی میرا شیوہ تھا اور بلاوجہ ماردھاڑ اور آئے دن کالج میں نِت نئے دنگے فسادمیں میرا بڑا شہرہ تھا۔ میرے دوست احباب لڑائی جھگڑوں میں مجھے اپنا گُرو (اُستاد) مانتے تھے اور ایسے کاموں میں اکثر مجھ ہی سے مدد لیتے تھے غرض کالج میں پڑھنے والے سبھی طلباء کے دلوں میں میری اچھی خاصی دھاک بیٹھ چکی تھی یہی وجہ تھی کہ کوئی بھی میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی ہمت وجرأت نہیں رکھتا تھا اسی بری خصلت کی وجہ سے میں ایک بار میں گرفتار ہوگیا اور فردِجرم عائد ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں بھیج دیا گیا اور وہاں ایک وقت تک کال کوٹھری کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں ۔ وہ تو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا کرم ہوا کہ مجھے دعوتِ اسلامی کا پیارا پیارا مدنی ماحول میسر آگیا ورنہ نجانے آخرت میں میرا کیا بنتا۔ ہوا یوں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن