30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ماحول تو کیا ملا زندگی ہی سنور گئی، سرپر سبز سبز عِمامے کا تاج، جسم پر سُنّتوں بھرا لباس اور چہرے پر داڑھی شریف کی بہار آگئی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریرامیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کے عطا کردہ مدنی مقصد ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ‘‘ کے پیشِ نظر نیکی کی دعوتِ عام کرنے میں کوشاں ہوں ۔
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللّٰہ تعالٰی علٰی محمَّد
{6} مخلص دوست
نیویارک (امریکہ) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے: یہ 2003 کی بات ہے اُن دِنوں میں نیو یارک کی مشہور یونیورسٹی میں BSC کا طالب علم تھا، مغربی ممالک کا مخرب الاخلاق اور حیا سے عاری ماحول اچھے بھلے انسان کی اخلاقی قدروں کوکس طرح دیمک کی طرح چاٹ لیتا ہے یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ میری اصلاح کا ذریعہ کچھ یوں بنا کہ حسنِ اتفاق سے ایک روز یونیورسٹی میں میری ملاقات دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اِسلامی بھائی سے ہوئی جن کا تعلق مرکزُ الاولیاء لاہور سے تھاوہ اپنے اچھے اخلاق اور اعلیٰ کردار کی وجہ سے پہلی ہی ملاقات میں میرے دل میں گھر کر گئے، اس کے بعد بھی ان سے وقتاً فوقتاً ملاقات ہوتی رہی جس کی وجہ سے پہلے پہل تو ایک دوسرے سے اچھی جان پہچان ہوگئی اور پھر پتا ہی نہیں چلا کہ کب یہ باہمی شناسائی گہری دوستی کی صورت اختیار کرگئی ، انہی کی وجہ سے میں تبلیغِ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی پیاری پیاری تنظیم اور اس تنظیم کے عظیم بانی شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ذات سے متعارف ہوا، میں ان کے جذبۂ خیر خواہی پر دل ہی دل میں انہیں داد دیا کرتا کیونکہ وہ جب بھی ملتے مجھ پر اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے گناہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن دیتے نیز اَمیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ذاتِ سے وقتاً فوقتاً صادر ہونے والے حیرت انگیز واقعات کاتذکرہ کرتے ہوئے اپنے ایمان کی حفاظت کے لئے زمانے کے ولی شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ہاتھ پر بیعت ہونے کی ترغیب بھی دیا کرتے، ان کی کوششیں رنگ لائیں ایک دن میں نے ان اسلامی بھائی کے سامنے امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تو انہوں نے بذریعۂ اِنٹر نیٹ ہاتھوں ہاتھ مجھے امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت کرا کر حضور غوث پاک علیہ رحمۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق کے غلاموں میں شامل کروا دیا اور ساتھ ہی مجھے دعوتِ اسلامی کی Websiteکا وزٹ کرایا اس سائیٹ پرمیں نے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے پُر تاثیر بیانات میں سے خوفِ خدا کی روایات و حکایات پر مشتمل ایک بیان سنا ۔ یقین جانئے وہ بیان سن کر میں اپنی زندگی میں پہلی بار خوفِ الہٰی سے کانپ اٹھاتھا، میرے دل کی دنیا زِیرو زَبر ہو چکی تھی اور مجھے گناہوں سے نفرت ہو چکی تھی میں نے صدقِ دل سے توبہ کی۔ آئندہ اعمالِ صالحہ کرنے کا پختہ ارادہ کیا اور چہرے پر داڑھی شریف سجانے کی بھی نیت کرلی ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ جونہی میں نے ولیِٔ کامل کا دامن تھاما میری زِندگی میں ایسا مدنی انقلاب آگیا کہ مجھے گناہوں بھری زندگی خلاصی نصیب ہو گئی اور میں شاہراہِ سنت کا راہی بن گیا۔
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللّٰہ تعالٰی علٰی محمَّد
{7} چودہ طَبَق روشن ہوگئے
باب المدینہ (کراچی) کے ایک مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ مَدَنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں گناہوں بھری زندگی بسر کررہا تھا۔ فلمیں ، ڈرامے دیکھنا، گانے باجے سننا تو میرا معمول تھا ہی فلموں کے دوران وقتاً فوقتاً آنے والے حیا سوز مناظر دیکھنے کے لئے گھنٹوں ٹی وی کے سامنے بیٹھا رہتا الغرض ان نحوست بھرے مناظر کو دیکھ دیکھ کر میرے افکار بے حد متأثر ہوچکے تھے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اب ہر وقت میرے دل و دماغ پر فحش خیالات ڈیرا جمائے رہتے اور میں ہر گھڑی کسی صورت ان شیطانی وساوس کو عملی جامہ پہنانے کی تاک میں لگا رہتا۔ مَعَاذَاللّٰہ داڑھی منڈوا دیاکرتا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع