دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ajnabi Ka Tohfa | اجنبی کا تحفہ

book_icon
اجنبی کا تحفہ

شام ہوئی اور آفتابِ ہدایت کچھ یوں طلوع ہوا کہ ایک روز میں کریانہ اسٹور پر گیا تو وہاں ایک پر سوز آواز میرے کانوں سے ٹکرائی آواز اس قدر درد بھری تھی کہ میں اس کی طرف متوجہ ہوئے بغیر نہ رہ سکا بیان کرنے والی ہستی امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ تھے جو گانے باجوں کی ہولناکیوں کے متعلق بیان کررہے تھے ان کی پر اثر کلمات جیسے جیسے میری سماعتوں سے ٹکرا رہے تھے مجھ پر سوز کی کیفت طاری ہوتی جا رہی تھی اور نہ جانے کب میری آنکھوں سے بے ساختہ آنسو رَوَاں ہوگئے مجھے خبر تک نہ ہوئی میری اس کیفیت کودیکھتے ہوئے دکاندار نے کہا کہ رانا صاحب بیٹھ جائیے تو میں بیٹھ گیا اور اب بھرپور توجہ سے بیان سننے میں مشغول ہو گیا اسی دوران میری آنکھوں سے نکلنے والے آنسوؤں کی جھڑیاں لگ گئیں ۔ خیر بیان کے اختتام پر میں وہاں سے سیدھا حضرت داتا گنج بخش رحمۃُ اللّٰہِ تعالٰی عَلَیہ کے دربارپر حاضری دینے چلا گیا مگر ابھی تک مجھ پروہ کیفیت طاری تھی اور ان کے پرسوز الفاظ میرے کانوں میں گونج رہے تھے مجھے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ جیسے یہاں بھی وہی بیان چل رہا ہے دربار پر بیٹھ کے کافی دیر روتا رہا پھر وہاں سے باہر آیا اور میری حالت ایسی تھی کہ مجھے اپنی کچھ خبر نہ تھی کہ میں نے کہاں جانا ہے ایک گاڑی میں سوار ہوگیا انہوں نے پوچھا کہ کہاں جانا ہے میں نے کہا اپنے گھر،  پھر اس نے پوچھا تمہارا گھر کہاں ہے میں کافی دیر سوچتا رہاا ور اسے بتایا کہ میرا گھر میلسی میں ہے وہ بولے بھائی گاڑی ملتان پہنچنے والی ہے میں نے کہا میں تو میلسی جاؤں گا وہ بولے ملتان کا کرایہ نکالو ورنہ ابھی دیوانگی دور کرتے ہیں میں نے رقم پیش کی تو انہوں نے مجھے راستے میں اُتار دیا ،  اب میرے پاس سوائے تن کے کپڑوں کے کچھ بھی نہ تھا۔ میں پریشان کھڑا تھا کہ اچانک ایک سبز سبز عمامے والے اسلامی بھائی نظر آئے جو سائیکل پر سوار تھے انہوں نے مجھے اپنی سائیکل پر بٹھا کرشہر پہنچا دیا اسی دوران انہوں نے مجھ سے حال احوال پوچھا تو میں نے روتے ہوئے اپنا حال بیان کیا اس اسلامی بھائی نے مجھے تسلی دی اور میری خیر خواہی فرماتے ہوئے مجھے مَدَنی قافلے میں سفر کرنے کاذہن دیا ان کی ترغیب پر میں  مدنی قافلے کا مسافر بن گیا۔ اور دعوتِ اسلامی کامدنی ماحول اپنا لیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی ماحول کی برکت سے میں نے تمام گناہوں سے پکی سچی توبہ کرلی۔ اور امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت ہوکر عطاری بن گیا۔

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!                                    صلَّی اللّٰہ تعالٰی علٰی محمَّد

 {5} مقصدِ حقیقی مل گیا

          باب المدینہ (کراچی) کے علاقے عباس ٹاؤن کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے قبل میری حالت یہ تھی کہ اپنے دنیا میں بھیجے جانے کے مقصدِحقیقی کو بھول کر دنیا کی رنگینوں میں گم تھا جبکہ ربِّ کریم نے جن واِنس کے دنیا میں آنے کے مقصدِاعلیٰ کو بیان فرما دیا ہے ارشادِ ربانی ہے : وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ(۵۶) : ترجمہ کنزالایمان: اور میں نے جن اور آدمی اتنے ہی (اسی) لئے بنائے کہ میری بندگی کریں ۔  (الذٰریٰت  پ 27 آیت 56) ۔ میری حالت اس کے برعکس تھی نہ حقوق اللّٰہ کی بجاآوری کی طرف کوئی توجہ تھی اور نہ ہی حقوق العباد کی ادائیگی کی فکرمَعَاذَ اللّٰہ فرض نمازوں کی ادائیگی سے غافل رہ کر اور روزے نہ رکھ کراللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی ناراضگی مول لے رہا تھا،  اورنہ ہی دیگر شرعی احکامات کی خلاف ورزی کا کچھ پاس تھا میرے زندگی کے انمول لمحات اللّٰہ عَزَّوَ جَلَّ کی نافرمانیوں میں بسر ہو رہے تھے۔ بس فلمیں ڈرامے دیکھنے ،  گانے باجے سننے کی خماری اور فضولیات و لغویات میں مست رہنے کی خواری میرے اندازِ زندگی کی غمازی کرتے تھے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ علٰی اِحْسَانِہٖ کہ مجھے مکتبۃ المدینہ سے جاری کردہ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کے بیان کی ایک کیسٹ بنام  ’’  گناہوں کی نحوست  ‘‘ سننے کی سعادت حاصل ہوئی،  دل دہلا دینے والے اس رقت انگیز بیان میں گناہوں کے سبب قبر و آخرت میں ہونے والے عذابات کا تذکرہ سن کر مجھ پر سکتہ طاری ہو گیا،  میں نے گڑگڑا کر روتے ہوئے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں اپنے گناہوں کی معافی مانگی اور آئندہ گناہوں سے بچنے کاعزمِ مصمم کرلیا نیز مجھ پر یہ بات واضح ہوگئی کہ اصل کامیابی رب ذوالجلال عَزَّوَجَلَّ اور آمنہ کے لال،  محبوب بے مثال صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو راضی کرنے میں ہے۔ چنانچہ میں نے اس فانی زندگی پر باقی رہنے والی زندگی (آخرت) کو ترجیح دیتے ہوئے آخرت سنوارنے والے کاموں کی طرف راغب ہونے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کو اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔ اپنے اس نیک مقصد میں عملی طور پر پیش رفت کے لئے عاشقانِ رَسول کے ہمراہ سنّتوں کی تربیت کے مَدَنی قافلہ میں سفر بھی کیا،  کہتے ہیں اَلصُّحْبَۃُ مُؤَثِّرَۃٌ (صحبت ضرور اثر انداز ہوتی ہے) لہٰذا دعوتِ اسلامی کا پاکیزہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن