30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اسلامی کے مدنی ماحول سے محبت وعقیدت میرے رگ و پے میں رچ بس گئی اور میرے دل میں شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے محبت کی شمع روشن ہو گئی کہ جن کی تربیت کا اثر اسلامی بھائیوں کے کردار میں مَیں خوداپنی آنکھوں سے دیکھ چکاتھا، میرے دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ کسی طرح امیرِ اہلسنّت کا دیدار نصیب ہو جائے چنانچہ ایک رات سویاتو میری قسمت کا ستارہ چمک اٹھا اس طرح کہ میرے خواب میں امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ تشریف لے آئے اور شفقت بھرے انداز میں فرمایا ’’ بیٹا! کل اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ملاقات ہو گی ‘‘ دوسرے دن واقعی امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ملاقات اور دست بوسی کاشرف حاصل ہو گیا، آپ دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعاؤں سے نوازا، یہ آپ سے ملاقات کی برکت تھی کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اسی دن مجھے اپنے گناہوں سے سچی توبہ نصیب ہوگئی اور میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا۔ تادمِ تحریر دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ میں درجہ خامسہ (پانچویں سال) کا طالب علم ہوں اور تنظیمی ترکیب کے مطابق تعویذاتِ عطاریہ کے تحصیل ذمہ دار کی حیثیت سے مدنی کاموں کی دھومیں مچانے میں مصروف ہوں۔
اللہ عَزّ َ وَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{14} پتھری سے نجات
باب المدینہ (کراچی) کے علاقہ نیوکراچی بلاک Dمیں مقیم اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے کہ ایک اسلامی بھائی کے مثانے میں کبھی کبھار تکلیف ہوا کرتی تھی۔ پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس تکلیف نے ایسی شدت اختیار کی کہ اب تو آئے دن ایسا شدید درد اٹھتاکہ مارے درد کے دوہرے ہو جاتے۔ ڈاکٹروں سے چیک اپ کروانے پریہ پریشان کُن انکشاف ہوا کہ ان کے مثانے میں پتھری ہے۔ چونکہ وہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے محبت رکھتے تھے لہٰذا جب اسلامی بھائیوں نے انھیں اس مسئلے کے حل کے لئے مدنی قافلے میں سفر کی ترغیب دلائی اور یہ ذہن دیاکہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مدنی قافلے میں مانگی جانے والی دعاؤں کی برکت سے آپ کے درد کا مُداوا ہو جائے گا تو انہوں نے نہ صرف ہامی بھر لی بلکہ ہاتھوں ہاتھ 3 دن کے لئے ہمارے ساتھ مدنی قافلے میں سفر اختیار کر لیا۔ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم ’’ مدنی تربیت گاہ ‘‘ سے تربیت حاصل کرنے کے بعد مدنی قافلہ باب المدینہ (کراچی) کے علاقے سعیدآباد پہنچا۔ عاشقانِ رسول نے ان کی شفایابی کے لئے خصوصی طور پر دعائیں مانگیں۔ قافلے کے دوران ہی ایک دن ان کے مثانے میں شدید درد اُٹھا لیکن اس مرتبہ ہونے والا درد ان کے لیے سکون کا باعث بن گیا وہ اس طرح کہ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اسی دن پتھری کا کچھ حصہ پیشاب میں نکل گیا۔ قافلے سے واپسی پر دورانِ سفر انھیں دوبارہ دردکی شکایت ہوئی اور مدنی قافلے کی برکت سے گھر پہنچنے سے پہلے پہلے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ان کی ساری پتھری نکل گئی اور وہ مکمل طور پر تندرست ہو کر گھر پہنچے۔ ان اسلامی بھائی کابیان ہے کہ وہ دن ہے اور آج کا دن مجھے پھر کبھی مثانے میں دردکی شکایت نہ ہوئی۔
اللہ عَزّ َ وَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{15} ٹانگوں کے درد سے نجات مل گئی
حیدرآباد (باب الاسلام سندھ) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے: میری ٹانگوں میں اس قدر شدید درد رہتا تھا کہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع