30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہو چکی تھی کہ ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ کچھ اسلامی بھائی نیکی کی دعوت کے سلسلے میں میرے پاس تشریف لائے۔ افسوس! میں نے اُن کی بات سننے کے بجائے اُن کا مذاق اڑانا شروع کر دیا۔ خدا عَزَّوَجَلَّ کا کرنا ایسا ہوا کہ ایک دن اتفاقاً میں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ (باب المدینہ کراچی) میں ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں حاضر ہو گیا۔ وہاں ہونے والے سنّتوں بھرے بیان، ذکر اور رِقّت انگیز دُعا نے بہت متأثر کیا جس کی بدولت کچھ ہی دنوں بعد میں مدنی قافلے کا مسافر بن گیا۔ قافلے میں سفر کی برکت سے جہاں سنّتیں سیکھنے کا موقع ملا وہیں یہ برکت بھی حاصل ہوئی کہ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ِعَزَّوَجَلَّ مجھے اولاد کی خوشخبری بھی مل گئی حالانکہ میں ایک عرصے سے اولاد کی نعمت سے محروم تھا۔ کرم بالائے کرم یہ کہ دورانِ قافلہ خواب میں شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُم الْعَالِیَہ کی زیارت بھی نصیب ہو گئی۔
اللہ عَزّ َ وَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{11} آوارہ گردی چھوٹ گئی
بابُ المدینہ (کراچی) کے مُقیم اسلامی بھائی کے بیان کالُبِّ لُباب پیشِ خدمت ہے: دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں آنے سے قبل میں گناہوں کی تاریک گھاٹیوں میں بھٹکتا پھر رہا تھا، لڑائی جھگڑاکرنا‘ چوری کرنا‘ آوارہ گردی کرنا میری عادت میں شامل تھا۔ میری ان حرکتوں کی وجہ سے گھراورمحلے والے مجھ سے بیزار تھے۔ آخر کار ایک دن میری قسمت جاگ اٹھی، ہوا یوں کہ دعوتِ اسلامی کے ایک مُبلّغ اسلامی بھائی سے میری ملاقات ہوئی انہوں نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی، ان کی انفرادی کوشش رنگ لائی اور میں نے ہاتھوں ہاتھ تین دن کے مدنی قافلے کی نیت کرلی اوراپنی نیت کوعملی جامہ پہناتے ہوئے مدنی قافلے کا مسافر بھی بن گیا مدنی قافلے میں عاشِقانِ رسول کی صحبت کی برکت سے مجھے فکرِ آخرت نصیب ہوئی۔ میں نے تمام گناہوں سے توبہ کی اور میٹھے میٹھے آقا صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ و سلَّم کی پیاری پیاری سنّت داڑھی شریف بھی چہرے پرسجالی اور سرپرعمامہ شریف کا تاج سجانے کی بھی نیت کرلی۔ یہ بیان دیتے وقت میں مدنی قافلہ ذِمّہ دارکی حیثیت سے مدنی کاموں کی دھومیں مچانے میں مصروف ہوں۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{12} پیدائشی مرض جاتا رہا
نکیال (ضلع کوٹلی، کشمیر) کے علاقے پلیارنی کالونی میں رہائش پذیر اسلامی بھائی مدنی قافلے کی بدولت حاصل ہونیوالی برکات کچھ یوں بیان کرتے ہیں کہ دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل میری بد اعمالیاں عروج پر تھیں۔ علم ِدین سے دوری کے باعث زندگی کی انمول سانسیں فضولیات و لغویات میں ضائع کر رہا تھا، نماز جیسے اہم فریضے کی ادائیگی سے بھی یکسرغافل تھا، نیز میری چھوٹی بہن کی ایک آنکھ پیدائشی طور پر خراب تھی صبح جب بیدار ہوتی تو اس کی آنکھ نہ کھلتی۔ پانی سے دھونے کے بعد بھی بڑی مشکل سے کچھ آنکھ کھلتی۔ جیسے جیسے اس کی عمر بڑھتی جا رہی تھی ہماری پریشانی میں اضافہ ہوتا جا رہا تھا۔ اس پریشان کن مرض سے نجات کے لئے بہت سے ڈاکٹرز سے چیک اپ کروایا ان کی تجویز کردہ ادویات بھی استعمال کیں مگر مرض میں کمی نہ آئی۔ بالآخر ایک آئی اسپیشلسٹ کو دکھایا تو اس نے کہا کہ بچی کا فوری طور پر آپریشن ہوگا۔ جب آپریشن کے اخراجات کے بارے میں معلومات کیں توہمارے پیروں تلے سے زمین نکل گئی کیونکہ والد صاحب کی معمولی آمدنی سے گھرکے اخراجات ہی بمشکل پورے ہوتے تھے جس کی وجہ سے آپریشن کے اخراجات ہماری طاقت سے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع