دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ajeeb ul Khilqat Bachi | عجیب الخلقت بچی

book_icon
عجیب الخلقت بچی

مجھے روز گار مل گیا۔

نوکری چاہئے،  آئیے آئیے       قافلے میں چلیں ،  قافلے میں چلو

تنگدستی مٹے دور آفت ہٹے       لینے کو بَرَکتیں ، قافلے میں چلو

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!            صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

  {8} ناک کی ٹیڑھی ہڈی درست ہوگئی

            مرکزالاولیاء  (لاہور، پنجاب)  کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے کہ میری ناک کی ہڈی پیدائشی طور پر ٹیڑھی تھی جس کی وجہ سے مجھے سانس لینےمیں بے حد دشواری کاسامنا کرنا پڑتا۔ منہ سے سانس لینے کی وجہ سے بسا اوقات نہ صرف گلا خشک ہو جاتا بلکہ زبان بھی سوکھ کر کانٹا ہو جاتی ساری ساری رات کروٹیں بدلتے گزر جاتی مگرنیند آنے کانام نہ لیتی۔ حکیموں ڈاکٹروں سے بہت علاج کروایا جب کوئی دواکارگر نہ ہوئی توڈاکٹروں نے آپریشن تجویز کر دیا۔ میں نے دعوت ِاسلامی کے مدنی قافلوں میں بغیر آپریشن ہی بیماروں کی صحت یابی کے ایمان افروز واقعات سنے تو میں آپریشن کروانے سے قبل دعوتِ اسلامی کے تحت سنّتوں کی تربیت کے لیے سفرکرنے والے تین دن کے مدنی قافلے کا مسافر بن گیا۔ عاشقانِ رسول کی صحبت میں رہ کرمیں نے اپنی شفایابی کی دعائیں مانگیں۔ قافلے سے واپسی پرجب گھر پہنچا تو میری حیرت کی انتہانہ رہی کہ میری ناک کی ہڈی کامسئلہ حل ہو چکا تھا اور مجھے سانس لینے میں کسی قسم کی دشواری نہیں ہو رہی تھی۔ تادمِ تحریراس واقعہ کوتقریباًسولہ ماہ گزرچکے ہیں اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مجھے دوبارہ کبھی سانس لینے میں پریشانی نہیں ہوئی۔  اللہ عَزّ َ وَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!            صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

  {9} کمر کے درد سے خَلاصی

          باب المدینہ  (کراچی)  کے علاقے ملیر میں یٰسین اسکوائر کے رہائشی اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے: دعوت ِاسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے مجھے اکثر کمر میں درد کی شکایت رہتی تھی۔ ڈاکٹروں حکیموں سے علاج کروانے کے باوجود کچھ افاقہ نہ ہوا ۔مجھ پر اللہ تعالٰی کا کرم ہوا اور میں دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا۔ مدنی ماحول میں اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لیے مدنی قافلوں میں سفرکا ذہن ملا مزید مجھے بتایا گیا کہ مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کی صحبت میں رہ کر کی جانے والی دعائیں قبول ہوتی ہیں چنانچہ میں نے آج سے تین سال پہلے اپنی کمر کی تکلیف سے چھٹکارا حاصل کرنے کی نیت سے مدنی قافلے میں سفر اختیار کیا۔ ہمارا مدنی قافلہ مدینۃ الاولیاء ( ملتان)  کے مضافات میں پہنچا۔ عاشقانِ رسول کی صحبت میں سنّتیں سیکھتے ہوئے میں نے اپنی شفایابی کے لیے گڑگڑا کر دعائیں مانگیں۔ مدنی قافلے سے واپسی پر مجھے محسوس ہواکہ درد میں کچھ افاقہ ہوا ہے۔ گھرپہنچنے پر تو میری خوشی کی انتہاء نہ رہی اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مجھے کمر کے درد سے نجات مل چکی تھی۔ وہ دن اور آج کا دن ہے دوبارہ کبھی کمر درد کی شکایت نہیں ہوئی۔

اللہ عَزّ َ وَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!            صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

  {10} اَولاد کی خُوشخبری مل گئی

          بابُ المدینہ  (کراچی)  میں رہائش پذیر اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے: دینی ماحول سے دوری کے باعث میری حالت ایسی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن