دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ajeeb ul Khilqat Bachi | عجیب الخلقت بچی

book_icon
عجیب الخلقت بچی

بارش شروع ہوگئی۔ وہاں موجود لوگوں نے جب مدنی قافلے میں مانگی جانے والی دعا کا اثر دیکھا تو انہوں نے بھی مدنی قافلے میں سفر کی نیت کر لی۔

اللہ عَزّ َ وَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!            صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

  {6} روحانی و جسمانی مرض کافور ہو گئے

          مرادآباد  (یوپی، ہند)  کے محلہ نئی بستی میں مُقیم اسلامی بھائی کی تحریر کا خلاصہ ہے: تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل مجھے نہ نمازوں کا ہوش تھا نہ ہی سنّتوں پرعمل کا جذبہ مزید یہ کہ نت نئے فیشن اپنانا اور بے حیائی کے کاموں میں مبتلا رہنامیرا معمول بن چکا تھا۔ گناہوں کا مریض ہونے کے ساتھ ساتھ میں جسمانی طور پر بھی بیمار تھا۔ ناک کی ہڈی بڑھ چکی تھی اور دل میں بھی درد رہتا تھا جس کی وجہ سے میں ذہنی اذیت میں مبتلا تھا۔ آخرکار اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل وکرم اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے گناہوں کی تاریک را ت رخصت ہوئی اور میری زندگی میں مدنی ماحول کا سورج طلوع ہو گیا۔ ہوا یوں کہ خوش قسمتی سے ایک مرتبہ اتفاقاً مجھے دعوتِ اسلامی کے تحت سنّتوں کی تربیت کیلئے سفر کرنے والے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت نصیب ہو گئی،  عاشقانِ رسول کی صحبت تو کیا میسر آئی میری تو زندگی میں مدنی انقلاب برپاہوگیا راہ خدا میں بسر ہونے والے اوقات کی بدولت مجھے رہ رہ کر اپنی بداعمالیوں پر شرمندگی ہونے لگی۔ میں نے اپنے تمام گناہوں سے توبہ کر کے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے رشتہ جوڑلیا۔ کرم بالائے کرم یہ کہ اَلْحَمْدُلِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ مدنی قافلے سے واپسی پر راہِ خدا میں مانگی جانے والی دعا کی برکت سے نہ صرف میری ناک کی بڑھی ہوئی ہڈی درست ہو چکی تھی بلکہ کچھ ہی دنوں بعد میرے دل کا مرض بھی ختم ہوگیا۔

 اللہ عَزّ َ وَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!            صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

   {7} روزگار مل گیا

          مدینۃ الاولیاء ملتان  (پنجاب،  پاکستان)  کے رہائشی اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح بیان ہے کہ 2008 ء کی بات ہے جب میں کافی عرصہ سے روز گار کے سلسلے میں مارا مارا پھر رہا تھا متعدد جگہوں پر انٹرویو بھی دئیے مگر کوئی جواب نہ آیا۔ اسی دوران خوش قسمتی سے میری ملاقات دعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک اسلامی بھائی سے ہو گئی میں ان کے اخلاق اور گفتگو کے انداز سے بَہُت متأثر ہوا۔ ان کا اپنائیت بھرا انداز دیکھ کر میں نے انہیں اپنی آپ بیتی کہہ سنائی۔ انہوں نے تسلی دیتے ہوئے مَدَنی ماحول کی برکتوں اور مَدَنی قافلے کی بہاروں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: ’’ پیارے بھائی گھبرانے کی کوئی بات نہیں آپ بھی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلے میں سفر کرکے بیروزگاری سے نجات کی دعا کیجئے،  جہاں بے شمار اسلامی بھائیوں کی بگڑی بنی ہے وہیں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ پر بھی کرم ہو جائے گا ‘‘ ۔ چنانچہ میں نے ہاتھوں ہاتھ مَدَنی قافلے میں سفر کی نیت کر لی۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کا کرنا ایسا ہوا کہ کچھ ہی دنوں بعد ایک کمپنی میں میرا انٹرویو تھا،  میں نے ارادہ کر لیا کہ انٹرویو کے بعد اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ تین دن کے مَدَنی قافلے میں سفر کروں گا۔

          چنانچہ انٹرویو کے بعدمیں تین دن کے مَدَنی قافلے کا مسافر بن گیا۔ ابھی مدنی قافلے کا دوسراہی دن تھا کہ مجھے خبر ملی آپ انٹرویو میں کامیاب ہو چکے ہیں ،  چنانچہ مدنی قافلے سے واپسی کے چند روز بعدہی مجھے کمپنی کی طرف سے لیٹر بھی مل گیا۔ یوں اَلْحَمْدُلِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ مَدَنی قافلے کی برکت سے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن