دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ajeeb ul Khilqat Bachi | عجیب الخلقت بچی

book_icon
عجیب الخلقت بچی

       ۱۳ربیع الغوث۱۴۳۳ ھ بمطابق 07مارچ 2012 ء

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

دُرُود شریف کی فضیلت

          شیخِ طریقت،  امیرِاہلسنّت،  بانیٔ دعوت ِاسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رَضَوی ضیائی دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیہ اپنی مایہ ناز تالیف ’’ نیکی کی دعوت  ‘‘  میں حدیث پاک نقل فرماتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا ابوہُریرہ  رَضِیَ اللہ تَعالٰی عَنہ سے مروی ہے کہ سرکارِمدینۂ منوّرہ،  سردارِ مکّۂ مکرّمہ صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم کا فرمانِ عظمت نشان ہے: اللہ عَزَّوَجَلَّ کے کچھ سَیّاح  (یعنی سیر کرنے والے)  فرشتے ہیں ، جب وہ مَحافِلِ ذکر کے پاس سے گزرتے ہیں تو ایک دوسرے سے کہتے ہیں :  (یہاں )  بیٹھو۔ جب ذاکرین  (یعنی ذِکر کرنے والے)  دُعا مانگتے ہیں تو فرشتے اُن کی دُعا پر اٰمین  (یعنی ’’ ایسا ہی ہو ‘‘ )   کہتے ہیں ۔ جب وہ نبی  پر دُرُود بھیجتے ہیں تو وہ فرشتے بھی ان کے ساتھ مل کر دُرُود بھیجتے ہیں حتی کہ وہمُنتَشِر  (یعنی اِدھر اُدھر)  ہوجاتے ہیں ،  پھر فرشتے ایک دوسرے کو کہتے ہیں کہ اِن خوش نصیبوں کے لئے خوشخبری ہے کہ وہ مغفرت کے ساتھ واپس جا رہے ہیں۔   

 (جَمْعُ الْجَوامِع ج۳ص۱۲۵حدیث۷۷۵۰ )

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!            صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

  {1} عجیبُ الْخِلْقَتْ بَچّی

          راجہ جنگ  (ضلع قصور،  پنجاب،  پاکستان)  کے نواحی گاؤں جونیکے میں مُقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کاخُلاصہ ہے: ۱۴۲۵ ھ بمطابق 2005 ء میں میرے گھرعجیبُ الْخِلْقَتمدنی مُنّیکی پیدائش ہوئی۔ حیرت انگیز طور پر اس کی ٹانگ حسبِ فطرت گھٹنے کی جگہ سے پیچھے کی جانب مُڑنے کے بجائے آگے کی طرف مُڑتی تھی۔ یہ عجیب معاملہ دیکھ کر میں بہت پریشان ہوا ۔یقینا ایک باپ ہی وہ درد محسوس کر سکتا ہے کہ جب میں اپنی ننھی منی بیٹی کو اس حالت میں دیکھتا تومجھ پر کیا گزرتی؟  علاج کی غرض سے میں اپنی مدنی مُنّی کوچِلڈرن اَسپتال لے گیا۔ چَیک اَپ کرنے کے بعد ڈاکٹرنے ٹانگ پر پَلَسْتر چڑھا دیا تاکہ ٹانگ حسبِ فطرت کام کرنا شروع کر دے۔ کچھ دنوں کے بعد پَلَسْتراتارا گیا تو ٹانگ میں تھوڑا سا فرق محسوس ہوا لیکن مکمل درست نہ ہوئی۔ ڈاکٹرنے بتایاکہ اگر ابھی اس مرض سے نجات نہ ملی تو عمر زیادہ ہو جانے پر اس کا آپریشن کرناپڑے گا۔ کچھ دنوں بعد اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ میں دعوتِ اسلامی کے راہِ خدا میں سفر کرنے والے مدنی قافلے کا مسافر بنا۔ مدنی قافلے میں شریکعاشقانِ رسول کی صحبت میں رہ کر اپنی مدنی مُنّی کی شِفایابی کے لئے خوب دعائیں کیں۔ جب مدنی قافلے کی برکتیں دامن میں سمیٹے واپس گھر لوٹا تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ کیادیکھتا ہوں کہ مدنی قافلے میں مانگی جانے والی دعاؤں کی بدولت میری مدنی منّی صحت یاب ہو چکی تھی۔

اللہ عَزّ َ وَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!            صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

  {2} مارشل آرٹ کا ماہر مُبَلِّغ کیسے بنا؟

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن