30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دن کے مدنی قافلے کا مسافر بن گیا۔ مدنی قافلے میں خوب رو روکر اپنی خاندانی رنجش کے خاتمے کے لئے دعائیں مانگیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ راہِ خدا میں مانگی جانے والی دعائیں بارگاہِ خداوندی عَزَّوَجَلَّ میں قبول ہوئیں اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل وکرم سے فیصلہ ہمارے حق میں ہوا، یوں وہ پلاٹ بھی ہمیں مل گیا اور ساتھ ہی ساتھ باہم صلح بھی ہو گئی۔ مدنی قافلے کی ہاتھوں ہاتھ برکت دیکھ کر میں نے مزید بارہ ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کی نیّت کر لی۔
اللہ عَزّ َ وَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{18} نابینا، بینا ہو گیا
مدینۃ الاولیاء (ملتان) سکندرآباد کے محلہ اعجازشہید کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے : باب الاسلام سندھ کے ایک عمررسیدہ اسلامی بھائی نے مجھے اپنی آپ بیتی کچھ یوں بیان کی کہ میری آنکھوں میں موتیا اتر آیا تھا جس کی وجہ سے رفتہ رفتہ میری بینائی کمزور ہوتی چلی جا رہی تھی ڈاکٹروں سے بہت علاج کروایا مگر فائدہ ہونے کی بجائے بالآخراس مرض کی وجہ سے مجھے اپنی بینائی سے ہاتھ دھونے پڑ گئے، میری دنیا تاریک ہو چکی تھی، زندگی کے رنگ پھیکے پڑگئے تھے اس صورتِ حال سے میں بہت رنجیدہ وملول رہنے لگا، حسنِ اتفاق کہ ایک مرتبہ میری ملاقات دعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک اسلامی بھائی سے ہوئی جب میں نے اُنھیں اپنی تکلیف سے آگاہ کیا تو انھوں نے میری ڈھارس بندھائی اور راہ خدا میں سفر کرنے والے دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں کی بہاریں سنا کر مجھے عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلے میں سفر کا مشورہ دیا، میں علاج معالجے سے تو مایوس ہو ہی چکا تھا لہٰذا امید کی ایک کرن نظر آئی تو فوراً مدنی قافلے میں سفرپر روانہ ہو گیا، وہاں خود بھی خوب دعائیں کیں اور شرکائے قافلہ سے بھی دعائیں کروائیں ، اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مدنی قافلے کی برکت سے دعاقبول ہوئی اور میری کھوئی ہوئی بینائی واپس لوٹ آئی ۔ اور ایک مرتبہ پھر میری تاریک زندگی روشن ہوگئی۔
اللہ عَزّ َ وَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے
خربوزے کودیکھ کرخربوزہ رنگ پکڑتاہے، تِل کوگلاب کے پھول میں رکھ دو تو اُس کی صُحبت میں رَہ کرگلابی ہوجاتاہے ۔اِسی طرح تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو کر عاشقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے والا بے وَقعت پتّھر بھی اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مہربانی سے انمول ہیرابن جاتا، خوب جگمگاتا اور ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کولَبَّیْک کہتاہے کہ دیکھنے سننے والا اس پر رَشک کرتا اور ایسی ہی موت کی آرزوکرنے لگتا ہے۔ آپ بھی تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ اپنے شہر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتماع میں شرکت اور راہِ خدا میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر کیجئے اورشیخِ طریقت امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطاکردہ مَدَنی انعامات پر عمل کیجئے، اِن شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو دونوں جہاں کی ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہونگی۔
مقبول جہاں بھرمیں ہودعوتِ اسلامی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع