30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دعوتِ اسلامی میں اجتماعی اعتکاف کی ابتدا
پیارے اسلامی بھائیو ! ہر سال دعوتِ اسلامی کے تحت ہزارہا اسلامی بھائی پورے رمضان المبارک اور آخری عشرے کا اجتماعی اعتکاف کرتے ہیں ۔ اس اعتکاف کی بڑی برکتیں ہیں ۔ شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت ، حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ اس اعتکاف کی شروعات اور اپنے پہلے اعتکاف کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں :
دعوتِ اسلامی بننے سے شاید تین یا چار سال پہلے جن دنوں میں نور مسجد کاغذی بازار میں امامت کرتا تھا اُس وقت میں نے اعتکاف شروع کیا اور میں اکیلا ہی اعتکاف میں بیٹھا تھا۔ اکیلے بیٹھنے میں بڑی آزمائش تھی کیونکہ رات کوتو اسلامی بھائی آجاتے اور لیکن صبح وہ سب چلے جاتے اور میں اکیلا رہ جاتا ، مسجد کے اوپر کا حصہ جہاں میں رہتا تھا وہ کھلا ہوا تھا اور کبوتروں کی ایک تعداد تھی جو وہاں پھڑپھڑاتے رہتے تھے، پھر یہ علاقہ میمنوں کا تھا جہاں رمضان کے آخری دس دنوں میں چندہ مانگنے والے مائیک لے کر اعلانات کرتے رہتے تھے جس کی وجہ سے مجھے نیند نہ آتی ۔ یہ میرے لیے بڑی آزمائش تھی ، میں سو نہیں سکتا تھا اور یونہی کروٹیں بدلتا رہتا تھا ۔ مسلسل بے آرامی کی وجہ سے میں بیمار ہو گیا ، بخار ہوا اور اُلٹی بھی آئی ، قریب تھا کہ میں دل چھوڑ بیٹھتا اور گھر چلا جاتا لیکن اَلحمدُ لِلّٰہ میں نے اعتکاف مکمل کیا ۔ پھر اگلے سال میں نے انفرادی کوشش کر کے دو اور اسلامی بھائیوں کو بھی اپنے ساتھ شامل کر لیا اور تیسرے یا چوتھے سال ہی اس مسجد میں ایک ساتھ 28 افراد نے اعتکاف کیا ۔ یہ بہت ہی انوکھی چیز تھی اور لوگ ہمیں دیکھنے کے لیے آتے تھے کہ 28 لوگ اور وہ بھی نوجوان اعتکاف میں بیٹھے ہیں ۔ دراصل پہلے اعتکاف کا یہ انداز ہوتا تھا کہ محلے والے اعتکاف کے لیے کسی بوڑھے آدمی کو تلاش کر لیتے تھے، اسے دو ٹائم کا کھانا پینا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع