دنیا وآخرت میں لائقِ تعریف
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aik Chup 100 Sukh (Khamoshi kay Fazail) | ایک چُپ سو سُکھ (خاموشی کے فضائل)

book_icon
ایک چُپ سو سُکھ (خاموشی کے فضائل)

حضرت سیِّدُنامنصور بن اسماعیل فقیہرَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں :   ’’ تمام کی تمام بھلائی خاموشی اور گوشہ نشینی میں ہے اگریہ دونوں تم کرنا چاہتے ہو تو تھوڑی غذا پر قناعت کرو۔‘‘

دنیا وآخرت میں لائقِ تعریف

ایک شاعرنے کہا:  (۱) لوگ کہتے ہیں : تم بہت خاموش رہتے ہو۔میں نے ان سے کہا:  میری خاموشی گونگے پن یابے بسی کی وجہ سے نہیں ہے (۲) خاموشی دنیا وآخرت میں لائقِ تعریف ہے اورمجھے سخت بات کرنے سے خاموش رہنا زیادہ پسندہے  (۳) لوگوں  میں سے کسی نے کہا: آپ ٹھیک کہتے ہیں مگراچھی بات کرنے میں کیاحرج ہے؟ میں نے کہا: تم مجھے خونخواربنانے کاارادہ کر رہے ہو  (۴) جونیکی کو جانتے ہی نہیں میں ان کے سامنے نیکی کی کیابات کروں ! کیامیں اندھوں کے سامنے اندھیرے میں موتی پھیلاؤں ؟

بول پڑنا بارہا  ’’ ٹینشن ‘‘ میں ڈال دیتا ہے!

حضرت سیِّدُناابوحاتم محمدبن حِبّان بُسْتیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَ لِی فرماتے ہیں :

حضرت سیِّدُنا محمد بنعبداللّٰہزَنْجِی بغدادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْہَادِینے مجھے یہ اشعارسنائے:  (۱) تم خاموشی کی وجہ سے پھسلنے سے محفوظ رہوگے اور زیادہ بولنے کی وجہ سے خوفزدہ ہوجاؤگے (۲) ایسی بات کبھی مت کروجس کے بعدتمہیں یہ کہناپڑے کہ کاش! میں نے یہ بات نہ کی ہوتی۔

سب سے بڑا مریض

حضرت سیِّدُناصالح بن جَناح رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : لوگوں میں سب سے زیادہ مصیبت زدہ، سب سے زیادہ تھکا ہوااور سب سے زیادہ بیماروہ شخص ہے جس کی زبان بے لگام اوردل بے قابو ہو ایساشخص نہ صحیح بات کرسکتاہے نہ ہی چپ رہ سکتاہے،لہٰذا (۱) تھوڑابولواورگفتگوکے شرسے پناہ مانگوکیونکہ کچھ مصیبتیں باتوں سے جُڑی ہوئی ہیں (۲) اپنی زبان کی حفاظت کرواوراسے بھٹک جانے سے بچاؤ حتّٰی کہ وہ ایک قیدی کی طرح ہوجائے (۳) اپنے دل کوزبان کے سِپُرد کردواورکہو: تم دونوں پرلازم ہے کہ ناپ تول کر بات کرو۔

خاموشی ناسمجھ کاپردہ ہے

جَریر شاعرکے داداخَطَفِی نے کہا:  (۱) مجھے اُس نوجوان پرتعجب ہوتاہے جو بات کوسمجھے بغیرہی بول کرخودکورُسواکرڈالتاہے اوراس کی خاموشی پربھی تعجب ہوتا ہے جو بات سمجھتے ہوئے بھی خاموش رہتا ہے (۲) ناسمجھ شخص کے لئے خاموشی ہی میں پردہ ہے، بے شک عقل کاعیب آدمی کے گفتگو کرنے سے ہی ظاہِر ہوتاہے۔

خاموش رہ کرعیبوں کوچھپاؤ

ایک شاعر نے کہا:  (۱) جس قدرہو سکے خاموش رہ کرعیبوں کوچھپاؤکیونکہ چُپ رہنے میں چُپ رہنے والوں کے لئے بڑی راحت ہے (۲) اگرکسی بات کا جواب نہ آتاہوتوخاموش رہاکروکیونکہ بہت سی باتوں کاجواب صرف ’’  خاموشی ‘‘  ہوتی ہے۔

بولنا اگرچاندی ہے تو چُپ رہنا سونا

حضرت سیِّدُناابو نَجْم ہِلال بن مُقَلَّدبن سعدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْاَحَدکہتے ہیں :   (۱) لوگوں نے کہا:  آپ کی خاموشی محرومی ہے۔تومیں نے اُن سے کہا:  ’’ اللّٰہعَزَّوَجَلَّ نے میرے لئے جومقدَّرکیاہے وہ مجھے بن مانگے  مل جاتاہے ‘‘   (۲) اوراگرمیرابولنا چاندیہے تو یقیناًخاموش رہنا سونا (Gold) ہے۔

عبْدُالملِک شَرَکْسِی نے کہا:  (۱) جب تم کچھ کہنے پرمجبورہوجاؤتوپھربھی نہ کہو بلکہ خاموشیکادامن مضبوطی سے تھامے رہو (۲) اگرتمہارابولناچاندی ہے تو خاموش رہناسونا ہے۔

ایک شاعرنے کہا:  (۱) خاموشی کولازم کرلے اوربلاوجہ مت بول کیونکہ باتونی شخص تھکارہتا ہے  (۲) اگرتیرایہ گمان ہے کہ گفتگوچاندی کی مثل ہے تویہ یقین کر لے کہ خاموشی سونے کی طرح ہے۔

خاموشی بھلائی اور سلامتی ہے

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن