30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِيِّيْنَ
اَمَّا بَعۡدُ فَاَعُوۡذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیۡطٰنِ الرَّجِیۡمِ بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
ایگریکلچر فارمنگ کے فضائل و مسائل
درود شریف کی فضیلت
حضرت اَنَس رضی اللہ عنہ کی والدہ بیان کرتی ہیں کہ ایک بار صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان نے حضور خاتمُ المرسلین، سیدُ العالمین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے قرآنِ کریم کی اس آیت:
اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-
کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ ”یہ ایک غیبی علم ہے اگر آپ مجھ سے نہ پوچھتے تو میں کبھی بھی نہ بتاتا۔ اللہ پاک نے میرے لیے 2 فرشتوں کو مقرر فرمایا ہے ، جب بھی کسی مسلمان کے پاس میرا ذِکر ہوتا ہے اور وہ مجھ پر درود پڑھتا ہے تو یہ دونوں فرشتے کہتے ہیں ” اللہ پاک تیری مغفرت فرمائے“ اور اللہ پاک اور اُس کے دیگر فرشتے اُن کے جواب میں آمین کہتے ہیں، اور جس شخص کے پاس میرا ذِکر ہو اور وہ مجھ پر درو د نہ پڑھے تو یہ دونوں فرشتے اُسے کہتے ہیں کہ اللہ پاک تیری مغفرت نہ فرمائے تو اللہ پاک اور اُس کے دیگر فرشتے اُن کے جواب میں کہتے ہیں : آمین۔“ (1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
رِزْقْ میں مشقّت کا راز
منقول ہے کہ حضرتِ آدم صَفِیُّ اللہ علیہ السّلام جب جنّت سے زمین پر تشریف لائے تو حضرت جبریل علیہ السّلام جنّت سے اناج کے چند دانے لے کر آپ کے پاس آئے اور کہا: اے آدم!اِن کی کاشت کیجئے، چنانچہ آپ علیہ السّلام نے ان دانوں کو زمین میں بویا،ان کی کاشت
[1]...معجم کبیر،2/ 218، حدیث:2687
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع