دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aghwa shuda Bachon ki Wapsi | اغواشدہ بچوں کی واپسی

book_icon
اغواشدہ بچوں کی واپسی

اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی بارگاہ میں استغاثہ پیش کیاتودردمیں کچھ کمی محسوس ہوئی  اور میں  نوافل پڑھنے میں  مشغول ہوگئی ، بعدِنمازمیں اورادووظاءف میں  مصروف تھی کہ اچانک میری نظرسامنے کی جانب اٹھی تو کیادیکھتی ہوں  کہ شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کھڑے مسکرارہے ہیں ۔آپ نے عیادت فرمائی  اور ارشاد فرمایا ’’کالی مرچ پیس کر داڑھ میں دبا لو اِنْ شآء اللّٰہ عَزّوَجَلّ  آرام آجائے  گا‘‘  پھر دم فرماکرتشریف لے گئے ، دروازے کے پاس ابھی تک خوشبوموجود ہے، ہم نے جا کر سونگھا تو واقعی خوشبو آرہی تھی۔ والدہ نے بتایاکہ رات کالی مرچ داڑھ میں  دبائی  تواَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ کچھ ہی دیرمیں آرام آگیا۔الحَمْدُ لِلّٰہ   عَزَّوَجَلَّ   والدہ جب تک زندہ رہیں اس داڑھ میں  دوبارہ درد نہ ہوا۔

اللّٰہ عَزّوَجَلّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صدقے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب!        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(8)نگاہِ ولایت

       بابُ المدینہ(کراچی)کے مقیم اسلامی بھائی  کے بیان کا خلاصہ ہے کہ  میں  نے چنداسلامی بھائی وں  کے ساتھ3دن کے مَدَنی قافلے میں  سفر اختیار کیا عالمی مَدَنی مرکزفیضانِ مدینہ میں قاءم مَدَنی تربیت گاہ سے ہمیں بابُ المدینہ (کراچی)کے ایک علاقے کی جامع مسجد کاروٹ دیا گیا ۔ ہمارا مدنی قافلہ مقررہ مسجد پہنچا۔ ہم جونہی مسجدمیں  داخل ہوئے  تو میں  نے دیکھا کہ شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمدالیاس عطّار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   روحانی طورپروہاں  موجود ہیں اورمنبرکے قریب بیٹھے مدنی کام میں  مصروف ہیں ۔امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   ہمیں دیکھ کر مسکرا دیے۔ میں  امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کو تقریباً مسلسل 10منٹ تک دیکھتا رہا۔الحَمْدُ لِلّٰہ     عَزَّوَجَلَّ   اس واقعہ کے بعد امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی نگاہِ ولایت کایہ اثر ہوا کہ میں  نے عمامہ اور داڑھی شریف سجانے کاارادہ کرلیا۔

اللّٰہ عَزّوَجَلّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صدقے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب!       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(9)گناہِ کبیرہ سے کیسے بچا؟

                                                ایک اسلامی بھائی  کے بیان کاخلاصہ ہے کہ غالباً ۱۴۰۶ ھ بمطابق 1986ء کی بات ہے کہ شبِ براء ت میں  شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی بارگاہ میں  ایک نوجوان حاضر ہوا اس وقت اور بھی اسلامی بھائی  موجود تھے۔ اس نوجوان نے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   سے کچھ اس طرح عرض کی : ’’کچھ عرصہ پہلے میں  آپ سے مرید ہو کرسلسلۂ عالیہ قادِرِیہ رضویہ میں  داخل ہو گیا تھا مگر بدقسمتی سے مدنی ماحول مُیسّرنہ ہونے اوربری صحبت کی وجہ سے طواءف کے اڈے پر جا پہنچا میں  پیسے وغیرہ طے کرکے جونہی کمرے میں  پہنچا تو میں  نے دیکھا کہ آپ(امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   ) روحانی طور پر کمرے میں  تشریف لے آئے ، آپ  کے چہرے پرانتہائی  ناگواری کے آثار تھے۔ میری جانب بڑے جلال بھرے اندازسے دیکھ رہے تھے مجھ پرکپکپی طاری ہو گئی  اور دیکھتے ہی دیکھتے آپ میری نظروں سے اوجھل ہوگئے  ، خوفِ خداکی بدولت مجھ پر لرزہ طاری ہو چکا تھا میں  نے گھبراکراپنے گناہ سے توبہ کی اور ہانپتا کانپتا وہاں  سے باہر نکل آیا اب اپنے تمام سابقہ گناہوں  سے تائب ہوکرآپ کی بارگاہ میں  دعاکے لیے حاضر ہوا ہوں ۔

اللّٰہ عَزّوَجَلّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صدقے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب!                صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(10)عیادت کوچلے آئے

                                                گلزارِطیبہ(سرگودھا، پنجاب)کے علاقے بھلوال کے مقیم اسلامی بھائی  کاکچھ اس طرح بیان ہے کہ ۱۴۲۵ھ بمطابق 2004ءمیں  ایک بار میں  سخت بیمار ہوگیا کافی علاج کروایا مگر ’’مرض بڑھتاہی گیاجوں  جوں  دواکی‘‘کے مصداق کچھ افاقہ نہ ہوامجھے ایسامحسوس ہونے لگا کہ شایداب میں جانبر نہ ہوسکوں گا۔اس خیال کے آتے ہی سینے میں  رکا محبتِ امیرِ اہلسنّت کا دریا آنکھوں  کے راستے آنسوؤں کی صورت میں بہہ نکلا، جس نے زیارتِ امیرِاہلسنّت کی سلگتی ہوئی  چنگاری کومزیدروشن کردیا بالآخرمیں  بچوں کی طرح پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا اوراپنے پیرومرشدامیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کویادکرنے لگا۔اس وقت میں  کمرے میں  تنہاتھا اچانک میں نے جب سیدھی جانب دیکھا تومیری بیقراری میں  اضافہ ہوتاچلاگیا کہ سامنے میرے شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارقادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کھڑے مسکرارہے تھے۔مجھ پر کپکپاہٹ طاری ہوگئی ۔ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے مجھے دم فرمایا اورواپس تشریف لے گئے ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ چنددنوں  میں   میری صحت بحال ہوگئی ۔

اللّٰہ عَزّوَجَلّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صدقے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب!            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(11)اچانک تشریف آوری

                                                باب المدینہ(کراچی)میں مقیم شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بڑی ہمشیرہ کے حلفیہ بیان کاخلاصہ ہے کہ ایک مرتبہ جب امیرِاہلسنّت دَامَت بَرکاتُہم العالیہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کام کے سلسلے میں پاکستان سے باہر تشریف لے جا چکے تھے تواچانک باب المدینہ(کراچی)کے حالات خراب ہونے کی وجہ سے گھرکے باہر شدید فاءرنگ کاسلسلہ شروع ہوگیا۔چونکہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن