دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aghwa shuda Bachon ki Wapsi | اغواشدہ بچوں کی واپسی

book_icon
اغواشدہ بچوں کی واپسی

اورپانی پر چلو گے۔‘‘

        میں  اس کی خلاف ِ شرع وضع قطع اور تکبرانہ اندازِگفتگوسے پہلے ہی بیزار بیٹھا تھا۔ اس کی یہ پیش کش مجھے سخت ناگوار گزری مگر میں  نے اپنے جذبات کوقابو میں رکھتے ہوئے  جواب دیا :  ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ میں ایک پیرِکامل کا مرید ہوں ‘‘ اس پروہ بلند آواز سے کہنے لگا :  ’’میرے ہاتھ پر مرید ہو کر دیکھو تو پتہ چلے گا کہ کامل پیر کسے کہتے ہیں ؟‘‘  اب تو میرے تن بدن میں  گویا آگ سی لگ گئی  کہ یہ جاہل وبے عمل آدمی جو شرعاً پیر بننے کا ہی اہل نہیں  اتنابڑھ چڑھ کرکیوں بول رہا ہے  لہذا ! میں  نے اسے کھری کھری سنا دیں ۔ اس پروہ غصے کے مارے کھڑا ہو گیا اور گرج دار آواز میں  کہنے لگا : ’’تم نے ہماری بے ادَبی کی ہے، تم ہمیں  نہیں  جانتے، اب اپنا انجام خود ہی دیکھ لو گے، نکل جائو اس دربارسے، ہماری ناراضگی تمہیں  بہت مہنگی پڑے گی‘‘۔ میں بھی یہ کہتے ہوئے  وہاں  سے نکل آیاکہ جو تیرا جی چاہے کر لینا، اَلْحَمْدُ للّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  میرا پیر کامل ہے۔

        اس رات تھکن کے باعث میں  جلدی سو گیا۔ میں  گہری نیندمیں تھا کہ اچانک کسی نے مجھے جھنجھوڑ ڈالا، میں  گھبرا کر اٹھ بیٹھا اس وقت رات کے شاید ساڑھے تین بج چکے تھے۔اچانک میری نگاہ کمرے کے دروازے کی طرف اٹھی تو خوف کے مارے میری چیخ نکل گئی  ، میرے سامنے 2 خوف ناک شکلوں  والی بلا  ئیں  موجود تھیں  ۔ان کے سرچھت کو چھُو رہے تھے، کالے کالے لمبے بال پیروں  تک لٹک رہے تھے اور لمبے لمبے دانت سینے تک باہر نکلے ہوئے  تھے۔وہ بلا  ئیں  بڑی بڑی سرخ آنکھوں  سے مجھے غصے میں  گھور رہی تھیں ۔ یکایک دونوں  بلا  ئیں  میری طرف بڑھیں  اور سنبھلنے کا موقع دئی ے بغیر انہوں  نے میری گردن دبوچ کر مجھے زمین پر پٹخ دیا۔ ان کے جسم سے مُردار کی سی سڑاند اور شدید بدبو آرہی تھی۔ پھر وہ دونوں  پوری قوت سے میرا گلا دبانے لگیں  میرا دم گھٹنے لگا۔میں  نے گھر والوں  کو مدد کے لئے  پکارانہ جانے کیوں  کمرے میں  موجود گھر والے مزے سے سو رہے تھے لگتا ایسا تھا کہ وہ میری آواز نہیں  سن پا رہے۔

        مجھے اپنے زندہ بچنے کی کوئی  امیدنہ رہی تومیں نے کَلِمَۂِ طَیِّبہپڑھنا شروع کر دیا۔اسی دوران میں  نے اپنے پیرومرشدامیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کو یاد کرتے ہوئے  ان کی بارگاہ میں استغاثہ بھی پیش کیا۔اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  کی قسم!میں نے جاگتی آنکھوں سے دیکھاکہ امیرِ اَہلسنّتدَامَت بَرَکاتُہم لعالیہ ہاتھ میں تلوارلئے  وہاں  تشریف لے آئے ۔آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کودیکھ کروہ خوفناک بلا  ئیں جوغالباً اسی نام نہادپیرنے عملیات کے ذریعے مجھ پرمسلط کی تھیں ، گھبراکرمجھ سے دورہوگئیں ۔ امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے جلال کے عالَم میں تلوارکے ایک ہی وارمیں  دونوں  بلاؤں کے سرقلم کردئی ے اوروہ نیچے گرکرتڑپنے لگیں اورزمین اُن کے خون سے رنگین ہوگئی ۔پھرامیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  میرے قریب آئے  اورمیرے کندھے پرہاتھ رکھتے ہوئے  تسلی دی : بیٹاگھبرائومت، اِنْ شآء اللّٰہ عَزّوَجَلّ کچھ نہیں  ہو گا یہ کہنے کے بعدآپ تشریف لے گئے ۔آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے جانے کے بعددیکھتے ہی دیکھتے حیرت انگیز طورپران خوفناک بلائوں کی لاشیں حتی کہ خون تک غائب ہو گیا۔

        صبح اس نام نہادپیرکے دوعقیدت مندمیرے پاس آئے  اوراِدھراُدھرکی باتیں  کرتے ہوئے  میراحال معلوم کرنے لگے۔شایدان کے پیرنے انہیں میرے متعلق معلومات کرنے بھیجاہوگااوریہ مجھے صحیح سلامت دیکھ کرحیران تھے۔اُدھروہ نقلی پیراپنی ان خوفناک بلاؤں کی واپسی کاانتظارکررہاہوگا۔لیکن اس کوکیاخبرکہ ان کا کیاحشرہوا۔

اللّٰہ عَزّوَجَلّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صدقے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب!        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(3)بدکاری سے بچالیا

                                                اندرونِ سندھ کے ایک اسلامی بھائی  کے حلفیہ بیان کاخلاصہ ہے ایک نوجوان اسلامی بھائی  نے مجھے بتایاکہ میں ایک پرائی ویٹ اسپتال میں ڈسپینسرکے طور پر کام کرتاتھا، ایک نوجوان لڑکی چنددنوں سے اسپتال میں آنے جانے اور مجھ سے بے تکلف ہونے کی کوشش کرنے لگی، مگرمیں نے اس سے دور رہنے میں  ہی عافیت سمجھی ۔ایک دن جب اسپتال سے سب لوگ جاچکے تھے اورمیں اسپتال بند کرنے ہی والا تھا کہ اچانک وہ لڑکی آدھمکی، اندر داخل ہوتے ہی اس نے دروازہ بند کردیااور مجھے اپنی طرف مائل  کرنے کے لیے مختلف حرکتیں  کرنے لگی۔میں  کچھ دیر تو نفس وشیطان سے مزاحمت کرتا رہا مگر بالآخرمجھ پربھی شہوت کابھوت سوار ہو گیا اور میں اس کی طرف مائل  ہونے لگا، قریب تھا کہ میں بدکاری جیسے کبیرہ گناہ میں  مبتلاہو جاتاکہ اچانک مجھے ایسالگاجیسے کوئی  میراہاتھ پکڑ کر جھنجھوڑ رہا ہے۔ میں  اس جانب متوجہ ہوا تو کیا دیکھتا ہوں  کہ شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  جلال بھرے انداز میں  فرما رہے ہیں  ’’یہ کیا کر رہے ہو ‘‘؟ بس اس آواز کی ہیبت سے میرے دل پرایساخوف طاری ہواکہ شہوت کاسارانشہ کافور ہو گیا میں  نے فوراً اس سے اپنی توجہ ہٹالی۔وہ مجھے مائل  کرنے کی بھرپورکوشش کرتی رہی مگر میں  اسے یہ کہتے ہوئے  کہ’’مجھے چھوڑ!میراپیرمجھے دیکھ رہا ہے‘‘۔ وہاں  سے بھاگ نکلا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی توجہ سے میں  گناہِ کبیرہ سے بچ گیا۔

اللّٰہ عَزّوَجَلّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صدقے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب!       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد   

(4)دورانِ اعتکاف کوئٹہ آمد

                        کوئٹہ(بلوچستان)کے مقیم اسلامی بھائی  کا بیان ہے کہ ایک اسلامی بھائی  ہمارے علاقے کی مشہور مسجد ’’میاں  محمد اسماعیل‘‘ (واقع طوغی روڈ)میں  معتکف تھے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ یہ بلوچستان بھرمیں  سب سے بڑااجتماعی اعتکاف تھا ۔ ایک روزاشراق وچاشت کی نمازپڑھ کرتمام شرکائے  اعتکاف سوگئے ۔اس معتکف اسلامی بھائی  نے بتایاکہ مجھے نیند نہیں  آرہی تھی میں نے عین بیداری کے عالَم میں  دیکھا کہ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اپنے مخصوص اندازمیں  سرجھکائے  تشریف لا رہے ہیں ۔ میں حیران رہ گیا، فوراًاٹھ کرعرض کی’’آپ یہاں ؟‘‘توآپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن