دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aghwa shuda Bachon ki Wapsi | اغواشدہ بچوں کی واپسی

book_icon
اغواشدہ بچوں کی واپسی

کیونکہ جو کسی معین شخصیت کو نہیں  مانتا تو وہ کسی سے کبھی بھی نفع حاصل نہیں  کر سکتا۔ ہم اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  سے عافیت کا سوال کرتے ہیں ‘‘۔  (مُلخصاًروض الریاحین ص۴۲، ۴۳دارالکتب العلمیۃبیروت)

       الحَمْدُ لِلّٰہ   عَزَّوَجَلَّ   شیخِ طریقت ، امیرِاہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری دامت برکاتہم العالیہ شریعتِ مُطَہَّرَہ اور طریقتِ منوّرہ کی جامع وہ یادگار سَلَف شخصیت ہیں  جو عِلماً و عَمَلاً، قو لاً و فِعلاً، ظاہِراً و باطِناً اَحکاماتِ الہٰیہ کی بجا آوری اور سُنَنِ نَبَوِیَّہ کی پیروی کرنے اور کروانے کی روشن نظیر ہونے کے ساتھ ساتھکثیرُ الکرامات بُزُرگ بھی ہیں  ۔ بارہا اسلامی بھائی  اوراسلامی بہنیں  بذریعہ تحریرو ملاقات آپ کی کرامات کے بارے میں  حلفیہ بتاتے رہتے ہیں جن میں  عالَم بیداری میں امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی زیارت، ملاقات ومدد کرنا شامل ہے۔ ایسی ہی 11 ایمان افروز حکایات، ایک وقت میں  دوجگہ جلوہ نُمائی (حصہ اوّل) میں  ’’بے قُصُورکی مدد‘‘کے نام سے پیش کی جاچکی ہیں اب رسالہ ’’ایک وقت میں دوجگہ جلوہ نُمائی (حصہ دُوُم)بنام’’اغواشدہ بچوں  کی واپسی‘‘میں  مزید 13 بہاریں  شاءع کی جارہی ہیں  جبکہ بہت سی بہاریں  ابھی مرتَّب کی جارہی ہیں ۔

        اللّٰہ تَعَالٰی ہمیں  ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں  کی اصلاح کی کوشش‘ ‘کرنے کے لئے  مدنی انعامات پرعمل اورمدنی قافلوں کامسافربنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے  اور دعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہکودن پچیسویں  رات چھبیسویں  ترقی عطافرمائے  ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

شعبہ امیرِ اَہلسنّت   مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ (دعوتِ اسلامی)

8محرم الحرام1431 ھ، 26دسمبر2009ء   

(1)اغواشدہ بچّوں کی واپسی

        بابُ المدینہ(کراچی) کے علاقہ اورنگی ٹاؤن کے مقیم اسلامی بھائی  کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے : ہماری خوش نصیبی کہ مجھ سمیت تمام گھروالے دعوتِ اسلامی کے سنّتوں  بھرے مَدَنی ماحول سے وابستہ اورشیخ ِطریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے مُریدہیں ۔صفرالمظفر۱۴۲۹ھ بمطابق فروری 2008ء میں  مجھے عاشقانِ رسول کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلے میں سفرکی سعادت ملی۔ اسی دوران میں نے 63 دن کاتربیتی کورس کرنے کی نیت بھی کی اورنام بھی لکھوا دیا۔اسی طرح کی اچھی اچھی نیّتیں کرنے کے بعدجب میں گھرپہنچاتومیرے بچوں  کی امّی نے بتایاکہ کل شام دونوں بیٹے گھرکے باہرکھیلتے کھیلتے کہیں نکل گئے ۔کافی تلاش کیامگرنہ ملے، صدمے سے میرابُراحال تھا۔دل میں  طرح طرح کے وسوسے آرہے تھے حتی کہ میں  رونے لگی۔اتنے میں  دونوں  مَدَنی مُنّے گھرمیں  داخل ہوئے  ، انہیں  دیکھ کرمیری جان میں جان آئی  ۔وہ بہت گھبرائے  ہوئے  تھے۔ جب ان کی حالت ذراسنبھلی توبتایاکہ ہم باہرکھیل رہے تھے کہ ایک کچرا چُننے والاشخص (جس کے ہاتھ میں بوری تھی)ہمارے قریب آیااورآنا ًفاناً کوئی  چیزسنگھائی  جس سے ہم بے سُدھ ہو کر گرپڑے اس نے جلدی سے ہمیں  بوری میں  ڈال لیا۔اس کے بعد ہمیں  کسی چیزکا ہوش نہ رہا۔پھرنہ جانے کتنی دیربعدجب ہمیں  ہوش آیا تو دیکھاکہ ہم بوری سے باہر زمین پرپڑے ہیں  اوروہ کچراچُننے والاہمارے قریب ہی زمین پر پڑا درد کے مارے کراہ رہاتھا۔ایسالگتاتھاجیسے کسی نے اسے بہت مارا ہو۔ پھر ہماری نظر سبز عمامے والے ایک بُزُرگ پرپڑی جن کے چہرے سے نُوربرس رہا تھا۔ وہ ہمیں  تسلی دیتے ہوئے  فرمانے لگے : ’’بچو!گھبراؤمت آؤ!میں تمہیں  تمہارے گھر چھوڑ آتا ہوں ‘‘۔چنانچہ وہی بزرگ ابھی ہمیں  گھرچھوڑکرگئے  ہیں ۔ (میری بیوی نے مزیدبتایاکہ)میں نے رب  تَعَالٰی کالاکھ لاکھ شُکراداکیااوراس بزرگ کے بارے میں  سوچنے لگی کہ ہمارے مُحسن وہ سبزعمامے والے بزرگ نہ جانے کون تھے؟ پھر جب میں نے سونے سے پہلے مکتبۃ المدینہ کی جاری کردہ VCD ’’عوامی وسوسے اورامیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے جوابات‘‘ لگائی  توجیسے ہی شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا جلوہ مبارک دکھائی  دیا تو دونوں  مَدَنی منّے بے ساختہ پُکارنے  لگے : امّی!یہی تووہ بزرگ ہیں  جنہوں  نے ہمیں  اغوا ہونے سے بچایا تھا اور گھر تک چھوڑنے بھی آئے  تھے۔

        اس اسلامی بھائی  کا بیان ہے کہ یہ سُن کرمیری آنکھوں میں آنسوآگئے  اور میں  اللّٰہ  تَعَالٰی کاشکراداکرنے لگاجس نے ہمیں  امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  جیسے ولیٔ کامل کے دامن سے وابستہ ہونے کی سعادت عطافرمائی ۔

اللّٰہ عَزّوَجَلّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صدقے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب!  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(2)سرکٹے جِنّات

  پنجاب کے شہر گلزارِطیبہ(سرگودھا)کے ایک اسلامی بھائی  جوکہ امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے مریدہیں اوراپنے پیرومُرشدسے والہانہ عقیدت رکھتے ہیں  ان کاحلفیہ بیان کچھ یوں  ہے :

میری ایک شخص سے جان پہچان تھی ایک دن وہ باصرار مجھے ایک آدمی سے مِلوانے کے لئے  لے گیاجسے وہ اپناپیر کہتا تھاحالانکہ وہ شخص نماز تک نہیں  پڑھتا تھا۔ اس کے نام نہادعقیدت مندوں نے اس کے بارے میں یہ مشہورکررکھاتھاکہ یہ مدینے میں  نمازپڑھتے ہیں ۔بہرحال جب ہماری اس شخص سے ملاقات ہوئی  تومیں  نے دیکھا کہ وہ شخص ننگے سر تھا، چہرے پر(خلافِ شرع)خشخشی داڑھی جبکہ بڑی بڑی مونچھیں  تھیں  اور ہاتھوں  کے ناخن بھی غیرمعمولی حدتک بڑھے ہوئے  تھے۔کمرے میں  عجیب سی بدبوپھیلی ہوئی  تھی جس سے مجھے وحشت سی ہونے لگی۔

        وہ نام نہاد پیرخوداپنے ہی منہ سے اپنے فضائل  بیان کرنے لگاکہ میرے پاس بڑی طاقت ہے، میرامقام لوگ نہیں  جانتے، اگر میں  خود کو ظاہر کردوں  تو لوگ اپنے مرشِدوں  کو چھوڑ کر میرے پاس جمع ہو جا  ئیں ۔اسی طرح تکبرانہ اندازمیں  نہ جانے وہ کیا کیا بولتا رہا۔ پھر مجھ سے کہنے لگاکہ’’تم خوش نصیب ہو جو میرے پاس آنے کی سعادت مل گئی  مجھ سے مرید ہو جائو!ہوا میں  اڑو گے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن