دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Agar Dost Qarza Wapas Na Day To Kia Karain? | اگر دوست قرضہ واپس نہ دے تو کیا کریں؟

book_icon
اگر دوست قرضہ واپس نہ دے تو کیا کریں؟

صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم نے اس طالبہ کے ہاتھوں سے بنے نقشِ نعلِ پاک کو دیکھ کر تبسم فرمایا اور اپنے نورانی ہاتھوں سے مَس بھی فرمایا۔ اب تک اس نقشِ نعلِ پاک سے خوشبو کی لپٹیں آرہی ہیں اور جہاں آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم نے چھوا تھا اس جگہ کاغذ کے گلاب تر ہیں ، گویا عطر لگایا ہو۔ (اس نقش نعل پاک کی ویڈیو دکھا کر یہ مدنی بہار سنائی گئی)

جواب : یہ کلپ سوشل میڈیا پر چلا تھا اور میں نے بھی دیکھا تھا۔ اس کلپ میں یہ لکھنا چاہیے تھا کہ اس تاریخ تک خوشبو کی لپٹیں آرہی ہیں ، کیونکہ ابھی بھی خوشبو آرہی ہو یہ ضروری نہیں ہےاور نہ ہی ہمارے پاس اس کی تحقیق ہے ، اس لئے یہ کہنا کہ ’’ابھی بھی اس نقش نعل پاک سے خوشبو کی لپٹیں آرہی ہیں‘‘ غیر محتاط جملہ ہوجائے گا۔ ’’ایک بزرگ تھے جو روزانہ ایک مقررہ تعداد میں دُرُود پاک پڑھتے تھے۔ ان کے خواب میں سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم تشریف لائے اور  فرمایا : جس مُنہ سے تم دُرُود شریف پڑھتے ہو وہ میری طرف کرو۔ بزرگ کو شرم آئی کہ میں اپنا مُنہ کیسے سامنے کروں! چنانچہ انہوں نے مُنہ کے بجائے اپنا رخسار آگے کردیا۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم نے ان کے رُخسار پر بوسہ لیا او ر پھر ان کی آنکھ کھل گئی۔ بزرگ فرماتے ہیں کہ میرا گھر خوشبو سے مہک رہا تھا اور جس رُخسار پر آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم نے بوسہ لیا تھا اس سے آٹھ دن تک خوشبو آتی رہی۔ ‘‘([1])اس واقعے میں آٹھ دن کی قید ہے ، یعنی نویں دن خوشبو نہیں آرہی تھی ، اس لئے ممکن ہے کہ کسی خاص وقت تک خوشبو آئے اور پھر نہ آئے۔ بہرحال! اللہ پاک  اس طالبہ کو بَرَکت دے اور یہ خواب ان کے لئے مبارک فرمائے ، نیز ہم سب کو بھی اس کی برکتیں نصیب کرے۔

کیا ایڈوانس پیسے دینا سُود میں داخل ہے؟

سُوال :  اگر کسی سے کوئی کام کرواناہو تو کچھ پیسے ایڈوانس دئیے جاتے ہیں اور باقی پیسے کام ہونے کے بعد دئیے جاتے ہیں ، کیا یہ ایڈوانس دینا سُود کے زُمرے میں آتا ہے؟

جواب : یہ سُود نہیں ہے ، کیونکہ سُود اس وقت ہوتا ہے جب کسی کو قرض دے کر اس سے فائدہ اٹھایا جائے۔ یہاں ایسا نہیں ہے۔ آپ نے جو ایڈوانس دیا ہے وہ کام نہ ہونے کی صورت میں آپ کو واپس مل جائےگا۔ نہ ایڈوانس جمع کرنے والا گناہ گار ہوگا اور نہ ہی ایڈوانس جمع کروانے والا گناہ گار ہوگا۔ البتہ بعض لوگ کام نہ ہونے کے باوجود ایڈوانس واپس نہیں کرتے ، بلکہ ہڑپ کرجاتے ہیں ، ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔ ([2])

رِکشا ڈرائیور کے تین سُوالات

سُوال : میں رِکشا چلاتا ہوں ، عموما 700 روپے تک دہاڑی لگتی ہے اور کبھی 1000 روپے بھی لگ جاتی ہے۔ اپنا ذاتی رِکشا ہے۔ مالک کا بڑا کرم ہے ۔ میرے 3 سُوالات ہیں : (1)کبھی ایسا ہوتا ہے کہ سُواری  کہتی ہے : مجھے فُلاں جگہ جانا ہے۔ حالانکہ مجھے وہاں نہیں جانا ہوتا۔ ایسی صورت میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟ (2)اتفاق سے کبھی ایکسیڈنٹ ہوجاتا ہے تو زخمی شخص ہمیں بددعائیں دیتا اور گالیاں بکتا ہے۔ اس صورتِ حال کا سامنا کس انداز سے کرنا چاہیے؟ (3)بعض اوقات سُواری زیادہ پیسے دے کر چلی جاتی ہے ، ہمیں نہیں پتا ہوتا کہ وہ کس نیّت سے پیسے دے رہی ہے؟ آیا زکوٰۃ ہے یا کیا ہے؟ کیا وہ پیسے ہمیں رکھ لینے چاہئیں؟ یا نہیں رکھنے چاہئیں؟ (ناصر۔ رکشا ڈرائیور)

جواب : اللہ پاک آپ کو بَرَکت دے اور آپ کی روزی ، روزگار ، اخلاق ، گفتار اور کردار میں بَرَکتیں نصیب کرے۔

                             (1)اگر آپ کسی جگہ سُواری لے کر نہیں جانا چاہتے تو آپ مرضی کے مالک ہیں۔ آپ پر یہ بھی پابندی نہیں ہے کہ ہر کسی کو اپنے رکشے میں بٹھائیں ، کیونکہ بعض لوگ مشکوک قسم کے بھی ہوتے ہیں۔ ایسوں سے آپ معذرت کرلیں کہ میں آپ کو نہیں بٹھاسکتا ، یا میں آپ کو وہاں نہیں لے جاسکتا۔ آپ گناہ گار نہیں ہوں گے۔ بعض اوقات رکشے والوں کو کوئی روٹ سمجھ نہیں آتا ، کیونکہ وہاں سے واپسی میں خالی آنا پڑتا ہے۔

                             (2)اگر کوئی زخمی ہوگیا ہے تو آپ اس کی مدد کریں۔ وہ گالیاں دے تو اسے نیکی کی دعوت دیں اور سمجھائیں کہ گالی دینے سے زخم نہیں بھرے گا اور نہ ہی زخم دینے والے کو کچھ ہوگا ، اس لئے صبر کریں ، اس میں فائدہ ہے۔ زخمی کو پیار محبت سے سمجھاتے ہوئے ہسپتال لے کر جائیں اور اس کی مدد کریں۔

                             (3)اگر 80 روپے بل بنا اور اگلا اپنی خوشی سے 100 روپے دے رہا ہے تو لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اگر کوئی زائد پیسے زکوٰۃ کے طور پر دے رہا ہے اور آپ  زکوٰۃ کے حق دار ہیں تو بالکل لے سکتے ہیں۔ البتہ اگر آپ حق دار نہیں ہیں تو وہ الگ بات ہے۔ زکوٰۃ کوئی ناپاک چیز نہیں ہے ، اس کا لینا مستحقِ زکوٰۃ کے لئے جائز ہے۔

حاجیو! آؤ شہنشاہ کا روضہ دیکھو

سُوال :  اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا شعر ہے :

حاجیو! آؤ شہنشاہ کا روضہ دیکھو

                                                                                                                                                                                                                        کعبہ تو دیکھ چکے کعبے کا کعبہ دیکھو                              (حدائقِ  بخشش)

                             یہ ارشاد فرمائیے کہ کیا کعبے کا بھی کعبہ ہوسکتا ہے؟

 



[1]    القول البدیع ، الباب الثانی فی ثواب الصلاة والسلام علٰی رسول الله ، ص۲۸۱ ، رقم : ۵۱۔

[2]   فتاویٰ رضویہ ، ۱۷ / ۹۴ ماخوذاً۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن