دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Agar Dost Qarza Wapas Na Day To Kia Karain? | اگر دوست قرضہ واپس نہ دے تو کیا کریں؟

book_icon
اگر دوست قرضہ واپس نہ دے تو کیا کریں؟

                             یااللہ! جو کوئی اپنی کوٹھی ، بنگلہ یا  گھر دعوت ِاسلامی کو دے دے اسے جنّت میں  تیرے محبوب  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کے پڑوس میں عالی شان گھر عطا فرما۔

 اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم

حَسَن رضا نے کمال کردیا!

سُوال : ہمیں ایسا کیا کرنا چاہیے  جس سے ہم بھی اپنے بچوں میں اس طرح پڑھنے کا شوق بیدار کر سکیں؟ (ایک ویڈیو دکھائی گئی جس میں امیرِ اہل ِسنّت کے رَضاعی پوتے حَسَن رضا دورانِ سبق اپنے قاری صاحب کی ویڈیو کال کٹنے پر رورہے تھے)

جواب : عام طور پر بچّے اس لئے روتے ہیں کہ ’’مجھے سبق نہیں پڑھنا ، یا میں سبق نہیں پڑھوں گا ، ‘‘ لیکن حَسَن رضا نے کمال کردیا۔ حَسَن رضا کے رونے کی وجہ یہ تھی کہ ان کے قاری صاحب (مبلغ دعوتِ اسلامی محمد رضوان عطاری مدنی) نے کہا : ’’میں 10 منٹ بعد پڑھاؤں گا ، کیونکہ مجھے فیضانِ مدینہ جانا ہے۔ ‘‘ یہ جمعرات کا دن تھا۔ حَسَن رضا نے ضِد پکڑی کہ نہیں! مجھے ابھی پڑھنا ہے۔ ان کے اِصرار پر قاری صاحب نے سفر کے دوران انہیں پڑھانا شروع کیا ، لیکن درمیان میں دوبارہ رابطہ منقطع ہوگیا ، جس پر حَسَن رضا رونے لگے۔ میں اس وقت دوسرے کمرے میں اپنی نماز کی جگہ پر تھا ، لیکن حَسَن رضا کے رونے کی آواز آرہی تھی۔ یہ ویڈیو حَسَن رضا کے والد صاحب (محمد علی عطاری) نے بنائی تھی اور مجھے سارا قصّہ بھی بتایا تھا۔  حَسَن رضا ابھی مدنی قاعدہ پڑھتے ہیں۔ اللہ کریم انہیں حقیقی معنوں میں پڑھنے کی حرص عطا فرمائے۔

گفتگوئے مصطفےٰ ! مرحبا مرحبا!

سُوال :  پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کی گفتگو کیسی ہوتی تھی؟ اس حوالے سے کچھ بیان فرمادیجئے۔ ([1])

جواب : اے عاشقانِ رسول! آپ نے شاید یہ محاورہ سنا ہوگا : ’’سمندر کو کوزے میں بند کرنا۔ ‘‘ اس کا مطلب یہ ہے کہ بڑ ی بات کو مختصر الفاظ کے ساتھ بیان کردینا۔ عربی کا ایک محاورہ ہے : ’’خَیْرُ الْکَلَامِ مَا قَلَّ وَ دَلَّ “ یعنی بہترین کلام وہ ہے جو قلیل یعنی مختصر اور پُر دلیل ہو۔ ([2]) اللہ پاک کے پیارے پیارے آخری نبی ، مکی مدنی ، محمدِ عربی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم اپنے تمام تر  فضائل و کمالات کے ساتھ اپنی پاک ذات میں منفرد ، بے مثال اور یکتا ہیں ، آپ جیسا کوئی نہیں۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم سب سے بڑھ کر فصیح و بلیغ ہونے کے ساتھ ساتھ ’’جَوَامِعُ الْکَلِم‘‘ یعنی مختصر سے جملے میں زیادہ معانی کو بیان کرنے کےمعجزے سے نوازے گئے ہیں۔ ([3])حضرت علّامہ احمد بن  محمد صاوی مالکی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اللہ پاک نے اپنے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کو تمام زبانیں سکھا دی تھیں۔ ([4]) ’’مرآة المناجیح‘‘ میں ہے : ’’حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَ سَلَّم قدرتی طور پر تمام زبانیں جانتے ہیں۔ جب حضور جانوروں ، پتھروں ، کنکروں کی بولیاں سمجھتے ہیں تو انسانوں کی بولی کیوں نہ سمجھیں گے!‘‘ ([5]) ایک اور مقام پر فرماتے ہیں : ’’ہمارے حضور زندگی شریف میں تمام زبانیں جانتے ہیں ، حتی کہ لکڑی و پتھر کی زبانیں۔ جانور حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَ سَلَّم سے فریادیں کرتے تھے اور اب بھی ہر زبان سے واقف ہیں۔ حضور کے روضہ پر ہر فریادی اپنی زبان میں عرض و معروض کرتا ہے ، وہاں ترجمہ کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ‘‘([6])  کسی  شاعر نے کیا خوب کہا ہے :

وہ سمجھتے ہیں بولیاں سب کی ، وہی بھرتے ہیں جھولیاں سب کی

آؤ بازارِ مصطفےٰ کو چلیں ، کھوٹے سکّے وہیں پہ چلتے ہیں

                             پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم مختلف علاقوں سے حاضر ہونے والے لوگوں سے انہی کی زبان میں بلا  تکلف گفتگو فرماتے تھے۔ ([7]) آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کی مبارک گفتگو سب سے زیادہ  شیریں یعنی میٹھی اور ادائیگی میں سب سے زیادہ جَلد  ا دا ہونے والی تھی۔ ([8]) آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کا کلامِ مبارک دلوں پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتا اور دلوں کو موہ لیتا تھا۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم جب بیان فرماتے تو سب سے زیادہ خیر خواہی کرنے والے ہوتے اور نا مناسب بات جیسے کسی پر طنز کرنا یا مذاق اڑانا وغیرہ ہر گز نہ فرماتے۔ ([9])آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم  کا ہر حرف مہذب ہوتا تھا ، بلکہ ہر حرف سے  تہذیب کے سوتے پھوٹتے تھے ۔

 



[1]   یہ سُوال شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنت کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اَہلِ سنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے۔ (شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنت)

[2]   تفسیر روح البیان ، پ۷ ، المآئدة ، تحت الآية : ۱۰۰ ، ۲ / ۴۴۸۔

[3]   بخاری ، کتاب الجھاد والسیر ، باب قول النبی : نصرت بالرعب ...الخ ، ۲ / ۳۰۳ ، حدیث : ۲۹۷۷۔

[4]   حاشية الصاوی ، پ۱۳ ، ابراهیم ، تحت الآية : ۴ ، ۳ / ۱۰۱۴۔

[5]   مراٰۃ المناجیح ، ۶ / ۳۳۵۔

[6]   مراٰۃ المناجیح ، ۱ / ۱۳۵۔

[7]   الشفاء ، الباب الثانی فی تکمیل محاسنه ، فصل وامافصاحة اللسان ، ۱ / ۷۰۔

[8]   الشفاء ، الباب الثانی فی تکمیل محاسنه ، فصل وامافصاحة اللسان ، ۱ / ۸۱۔

[9]   مسلم ، کتاب الجمعة ، باب تخفیف الصلاة والخطبة ، ص۳۳۵ ، حدیث : ۲۰۰۵ ماخوذاً۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن