30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جواب : اگر کسی نے دوسرے کو کہہ دیا کہ نہیں بخشوں گاتو اس میں کوئی حر ج نہیں ہے۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضاخان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہنے نبی پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کی شان میں اَشعار کہتے ہوئے آپ کی طرف بخشنے کی نسبت کی ہے۔ آپ فرماتے ہیں :
یہ وہی ہیں کہ بخش دیتے ہیں
کون ان جرموں پر سزا نہ کرے (حدائقِ بخشش)
اسی طرح اردو زبان میں بھی بطورِ محاورہ یہ لفظ اِستِعمال ہوتا ہے ، جیسے کسی بڑے رُتبے والے کو کچھ کہنے سے پہلے یوں اجازت طلب کی جاتی ہے : “ حضور جاں بخشی ہوتو کچھ عرض کروں؟ “ یا یوں کہتے ہیں : “ جان کی اَمان پاؤں تو کچھ عرض کروں؟ “ ان الفاظ کو اللہ پاک کے عِلاوہ کسی اور کے لئے اِستِعمال کرنے میں حرج نہیں ہے۔
شہرت کی وجہ سے کسی مزار کو صحابی کا مزار کہنا کیسا؟
سُوال : ہمارے شہر کے اَطراف میں ایک چھوٹا سا گاؤں ہے جہاں تین مزارات موجود ہیں اور ان کے بارےمیں یہ بات مشہور ہے کہ وہ صحابۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ کے مزارات ہیں ، لیکن یہاں رہنے والوں کو ان کے نام بھی معلوم نہیں ہیں۔ کیا انہیں صحابۂ کرام کے مزارات کہہ سکتے ہیں؟ (محمد اسامہ عطاری۔ چنیوٹ)
جواب : ان مزارت کے بارے میں اللہ پاک بہتر جانتا ہے۔ البتہ ایک روایت کے مطابق حَجَّۃُ الْوَدَاعْ کے موقع پر میدانِ عرفات میں نبیٔ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کے ساتھ ایک لاکھ 14 ہزار صحابہ کِرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ تھے۔ ([1]) جبکہ جنّت البقیع میں کم و بیش 10 ہزار صحابہ کرام مدفون ہیں ، باقی ایک لاکھ چار ہزار دین کی دعوت عام کرنے کے لئے دنیا بھر میں پھیل گئے تھے۔ اگر ان میں سے کوئی صحابی نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے پاکستان تشریف لائے ہوں تو اس میں تعجب والی بات نہیں ہے۔ ان مزارات کے بارے میں پہلی بار سنا ہے کہ یہ صحابہ کِرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ کےمزارات ہیں۔ میرے پاس کوئی ایسا آلہ بھی نہیں ہے جس سے میں پَرَکھ سکوں کہ یہ صحابۂ کرام کے مزرات ہیں یا نہیں؟
کیا ویڈیو شیئر نہ کرنے سے نقصان ہوجاتا ہے؟
سُوال : ایک ویڈیو دکھائی گئی جس میں دو مُنہ والا سانپ دکھائی دے رہا تھا اور اس ویڈیو میں یوں کہا جارہا تھا : “ جو اس کو شیئر کرے گا اللہ کے حکم سے امیر ہوجائے گا ، یہ آزمائی ہوئی بات ہے ، پانچ بندوں نے اسے دیکھ کر شیئر کیا ، وہ راتوں رات امیر ہوگئے اور تین بندوں نے اسے شیئر نہیں کیا ، ان کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ، آپ کے صرف پانچ سیکنڈ لگیں گے ، شیئر کردو ، ورنہ زندگی بھر پچھتاؤ گے۔ اگر اپنی زندگی سے پیار ہے تو اسے شیئر کردو! “ اس طرح کی ویڈیو کے ذریعے لوگوں کو پریشان کرنا کیسا؟
جواب : اس طرح کی ویڈیو کو شیئر کر نے والے واقعی لوگوں کو پریشان کررہے ہیں ، ایسوں کو چاہیے کہ لوگوں کوپریشان نہ کریں۔ اس ویڈیومیں جو دو مُنہ والا سانپ دکھایا گیا ہے وہ کوئی ٹیکنیک (Technique)ہوگی۔ دو مُنہ والے سانپ کے بارے میں سنا ہے کہ وہ ایسا سانپ ہوتا ہے جس کے دونوں طرف مُنہ ہوتا ہے ، جیسے ٹرین میں دونوں طرف انجن لگتے ہیں ، اسی طرح کنکھجورے کے بھی دونوں طرف مُنہ ہوتا ہے اور اس کی دُم نہیں ہوتی۔ اگر اس کے دونوں مُنہ مخالف سَمت چلیں گے تو چل ہی نہیں سکیں گے۔ اگر اس کو بیچ سے دو ٹکڑے کردیا جائے تو مرتا نہیں ہے ، بلکہ ٹکڑے بھاگ جاتے ہیں ، پھر ہر ٹکڑے میں الگ سے دوسرا مُنہ بن جاتا ہے۔ یہ سب اللہ کی شان ہے۔ ویڈیو میں جو سانپ دکھایا گیا ہے وہ یا تو Fake (یعنی جھوٹ) ہے یا ہوسکتا ہے کہ اس طرح کا سانپ پایا بھی جاتا ہو ، لیکن اس کو شیئرکرنے کا فائدہ اور نہ شیئر کرنے کا جو نقصان بتایا گیا ہے اس پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے ، بلکہ اس کوشیئر کرنے سے بچنا چاہیے۔ میں نے بچپن میں پرچے دیکھے تھےجن کے بارے میں یہ کہا جاتا تھا کہ ان کی 30فوٹو کاپیاں کروا کر بانٹو۔ فُلاں فُلاں نے بانٹا تو اس کو اتنا اتنا فائدہ ہوگیا اور فلاں نے اس کو غلط کہا تو اس کا بچہ مر گیا۔ ’’فتاویٰ رضویہ‘‘ میں بھی اس سے ملتے جلتے پرچے کا ذکر ہے اور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اس کی تردید فرمائی ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ ([2]) لوگوں میں علم کی کمی ہے جس کی وجہ سے اس طرح کے لوگ انہیں بے وقوف بنا دیتے ہیں اور یہ بھی بے وقوف بننے کے لئے انتظار میں بیٹھے ہوتے ہیں۔
سُوال : ہم کسی کمپنی سے مال خریدتے ہیں تو انہیں چیک (Cheque)دیتے ہیں ، پھر کسی وجہ سے اگر چیک Bounce (یعنی مسترد) ہوجاتا ہے تو کمپنی والے ہم سے Penalty(یعنی جرمانہ) لیتے ہیں۔ ان کا ایسا کرنا کیسا؟ (محمد نادر۔ کراچی)
جواب : Penalty تَعْزِیْر بِالْمَالْ (یعنی مالی جرمانہ) ہوتا ہے جو کہ اَحناف کےنزدیک جائز نہیں ہے۔ ([3])کمپنی کا اس طرح Penalty لینا ناجائز ہے۔ البتہ چیک Bounce ہونے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ اگر چیک دینےوالےکو پہلےپتا تھا کہ اکاؤنٹ میں پیسے نہیں ہیں اور اس نے جان چھڑانے کے لئے چیک بنادیا اور وہBounce ہوگیا تو اس
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع