30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سکھر (باب الاسلام، سندھ ) کی ایک اسلامی بہن کا تحریری بیان الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ پیشِ خدمت ہے: بیماری اور جسمانی تکالیف سے خالی بدن کسینعمت سے کم نہیں ، اسی کی بدولت دنیا کی ہر نعمت ہمارے لئے باعثِ فرحت ہے، جبکہ اس کے برعکس بیماری بے چینی اور کرب واضطراب کاایک سبب ہے۔ میں ایک عرصے سے سر درد کی تکلیف میں مبتلا تھی اور کافی وقت سے اس پریشانی کو جھیل رہی تھی، اس درد نے ایسے پنجے گاڑ رکھے تھے کہ کوئی ٹوٹکہ مجھے کام آتا نہ کوئی دوائی اس سے خلاصی دِلا پاتی۔ دردِ سر کے اس تسلسل کے دوران ایک بار میری ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترکیب بن گئی، وہاں ایک مُبلِّغہ اسلامی بہن سے ملاقات ہوئی تومیں نے انہیں بتایا کہ میں شدید سر درد کی بیماری میں مبتلا ہوں ، علاج ومعالجہ کافی کرواچکی ہوں مگر اس سے نجات کی کوئی صورت بنتی نظر نہیں آرہی، میرے دن رات بڑی تکلیف میں بسر ہورہے ہیں ، آپ مجھے کوئی ایسا وظیفہ بتادیں جس کے پڑھنے کی برکت سے مجھے اس درد سے چھٹکارا مل جائے۔ میری اس پریشانی کو سننے کے بعد انہوں نے مجھے دلاسا دیااور مجھے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تصنیف ’’فیضانِ بِسم اﷲ‘‘ کے بارے میں بتایا اور اس کی خصوصیت سے آگاہ کیا کہ اس میں شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دردِ سر کے مختلف علاج تحریر فرمائیں ہیں ، آپ ان پر عمل کریں ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو شفاء حاصل ہوگی، انہوں نے مجھے مذکورہ کتاب پڑھنے کے لیے دی، چنانچہ میں وہ کتاب گھر لے گئی اور اس میں اپنیپریشانی کاحل تلاش کرنے لگی، دورانِ مطالعہ مجھے اس میں مطلوبہ وظیفہ مل گیا، میں نے طریقۂ کار کے مطابق اس کا وِرد شروع کردیا، اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ وظیفہ پڑھنے کی برکتوں کا ہاتھوں ہاتھ کا ظہور ہوا اور مجھے اپنے سر کے درد میں افاقہ محسوس ہونے لگا، یہ دیکھ کر مجھے بڑی خوشی ہوئی۔ اگلے روز ہمارے علاقہ میں اجتماعِ ذکر و نعت کا اہتمام تھا، میری اس میں شرکت کی ترکیب بنی، وہاں میری خیرخواہ اسلامی بہن بھی تشریف لائی ہوئی تھیں ، جب ان سے میری ملاقات ہوئی تو میں نے ان کا بے حد شکریہ ادا کیا اور اس کتاب کی برکت سے دردِ سر میں آنے والے افاقے کا بھی ذکر کیا، وہ اسلامی بہن یہ مدنی بہار سن کر بہت خوش ہوئیں اور مزید دین و دنیا کی بھلائیاں پانے کے لئے اسلامی بہنوں کے اجتماعات میں پابندی سے شرکت کرنے کی تاکید کرنے لگیں ۔ تادمِ تحریر اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے دردِ سر کی تکلیف چھٹکارا مل چکا ہے۔ مدَنی ماحول کی یہ برکت دیکھ کر میں نے اپنا نام سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں داخل ہونے کے لیے پیش کردیا اور یوں آخرت کی تکلیف سے نجات پانے کا بھی سامان کرلیا۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ’’فیضانِ بِسم اﷲ‘‘ کتاب مُخَرَّجہ فیضانِ سنّت کا پہلا باب ہے، شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اس میں نقل فرماتے ہیں : قیصرِرُوم نے اَمِیرُالْمُو مِنِین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو خط لکھاکہ مجھے دائمی (یعنی مستقل) دردِ سرکی شکایت ہے اگرآپ کے پاس اِس کی دوا ہو تو بھیج دیجئے! حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اُس کوایک ٹوپی بھیج دی، قیصرِ رُوم اُس ٹوپی کوپہنتا تو اس کا درد ِسر کافُور ہو جاتا اور جب سرسے اُتارتا تودردِ سر پھر لوٹ آتا۔ اسے بڑا تَعَجُّبُ ہوا ۔ آخِرکار اُس نے اس ٹوپی کواُدھیڑا تو اس میں سے ایک کاغذ بر آمد ہوا جس پر بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم لکھاتھا۔ (اسرار الفاتحہ، ص ۱۶۳، تفسیر کبیر، ۱ / ۱۵۵) آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اس روایت کی روشنی میں دردِ سر کا طریقۂ علاج تحریر فرماتے ہیں : اِس حکایت سے معلوم ہوا کہ جس کو دردِ سر ہو وہ ایک کاغذ پر بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم لکھ کر یا لکھوا کر اُس کا تعویذسر پر باندھ لے۔ لکھنے کا طریقہ یہ ہے کہ اَنمٹ سیاہی مَثلاً بال پوائنٹ سے لکھئے اور بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کے ’’ہ‘‘ اور تینوں ’’م‘‘ کے دائرے کھلے رکھئے، تعویذ لکھنے کا اُصول
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع