30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آسرا ہم گناہ گاروں کا اور مضبوط ہو گیا یارب
یا الٰہَ العلمین! ہم کفر سے نفرت کرتے ہیں... اے مولا!ہمیں اسلام سے محبت ہے ... ہم دنیا کی ساری دولت ترک کر سکتے ہیں، ہم سب کچھ دے سکتے ہیں، اپنی جان بھی دے سکتے ہیں، تیری قسم ہم کسی کو ایمان نہیں دے سکتے ...اے اللہ عَزَّوَجَلَّ ! ہمارے اس جذبے کو مضبوط کر دے اور ہمارا ایمان سلامت رکھ لے ... مولا! محبوب کے جلووں میں مدینۂ منورہ میں شہادت نصیب فرما...جنت البقیع ہمارا مدفن بنا... اے اللہ عَزَّوَجَلَّ !ہماری قبر کو محبوب کے جلووں سے آباد فرمانا... الٰہَ العالمین! محشر میں بھی محبوب کے دامنِ کرم میں جگہ نصیب کرنا...محبوب کی شفاعت نصیب کرنا... پل صراط پر آسانی عطا کرنا... اے اللہ عَزَّوَجَلَّ !جنت الفردوس میں اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا بلا حساب وکتاب پڑوس عطا فرمانا ۔
ہر وقت جہاں سے کہ انہیں دیکھ سکوں میں
جنت میں مجھے ایسی جگہ پیارے خدا دے
مولا! تُوبے نیاز ہے ، تجھے ہماری عبادت کی یقیناً حاجت نہیں مگر مولا ہمیں تیری عبادت کی حاجت ہے ۔ ہم بندے ہیں، بندگی کرنا چاہتے ہیں...یااللہ عَزَّوَجَلَّ!ہمارا دل نمازوں میں لگادے ... الہَ العالمین! ہمیں محبوب کی سنتوں کا چلتا پھرتا نمونہ بنا دے ... الٰہَ العالمین! ہمیں جھوٹ، غیبت، چغلی، وعدہ خلافی، گالی گلوچ، بدگمانی، بدکلامی، بداخلاقی، بدنگاہی اور ہر طرح کے گناہوں سے محفوظ فرما ... گناہوں کی عادتیں نکل جائیں...اے رب ِ کریم! تیری بارگاہ میں ایک خاص سوال ہے ... اے اللہ!ہماری خالی جھولیوں میں عشقِ رسول کی خیرات ڈال دے ... یا الٰہَ العالمین!یہاں تیرے بندے دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے ہوئے ہیں، ان میں کوئی بے چارہ روزی کی وجہ سے پریشان ہوگا، اے اللہ! سب کو رزق ِ حلال فراخی کے ساتھ عطا فرما...قناعت کی دولت سے مالا مال کر دے ... اِلٰہَ العالمین! نہ جانے کتنے بے چارے قرضدار آئے ہوں گے کہ جن کی جان پر بنی ہو گی، نیندیں اُڑی ہوئی ہوں گی، اے اللہ! ان کو قرض خواہ پریشان کر رہے ہوں گے ، ان بے چاروں کے حالِ زار پر رحم کرتے ہوئے قرض کی ادائیگی کا غیب سے سامان کر دے ... مولائے کریم! نجانے کتنے مریض اور ان کے نمائندے آئے ہوں گے ... اے اللہ عَزَّوَجَلَّ ! بڑی امید لے کر آئے ہوں گے ...یا اللہ عَزَّوَجَلَّ !تیرے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا واسطہ! ان بیماروں کو شفا عطا فرما... اے مولا! ان مریضوں کو یہاں سے ہنستا ہوا اُٹھا...سب کی بیماریاں، تنگدستیاں، بے روزگاریاں، قرض داریاں، بے اولادیاں، مقدمے بازیاں اور گھریلو ناچاقیاں دور کر دے ۔
یا اِلٰہَ العالمین!دعوتِ اسلامی کو دن گیارہویں رات بارہویں ترقی عطا فرما ہماری مرکزی مجلسِ شوریٰ کے تمام اَراکین و نگران ، دِیگر مجالس کے اَراکین اور نگران ، تمام مبلغین، معلمین، مدرسین، محبین اور تمام اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے مسائل پر رحمت کی نظر فرما، اِلٰہَ العالمین !ہم سب کو دِین و دُنیا کی برکتوں سے مالا مال کر دے ۔
کہتے رہتے ہیں دعا کے واسطے بندے تیرے
کر دے پوری آرزو ہر بے کس و مجبور کی
اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا... صَلَّی اللّٰہُ عَلَی النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَ اٰلِہٖ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم صَلٰوۃً وَّ سَلَامًا عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللّٰہ ... سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَۚ(۱۸۰)وَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَۚ(۱۸۱) وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠... لَآ اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَسَلَّم
صحرائے مدینہ(باب المدینہ کراچی) کی دُعا کا اِبتدائیہ :
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ
اَللّٰھُمَّ(رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ)(پ۲، البقرة : ۲۰۱)اَللّٰھُمَّ(رَبَّنَاۤ اَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًا وَّ ثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَ انْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَؕ(۲۵۰))(پ۲، البقرة : ۲۵۰)اَللّٰھُمَّ(رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَ اِسْرَافَنَا فِیْۤ اَمْرِنَا وَ ثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَ انْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ )(پ۴، اٰل عمران : ۱۴۷) اَللّٰھُمَّ ( رَبَّنَا ظَلَمْنَاۤ اَنْفُسَنَاٚ- وَ اِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَ تَرْحَمْنَا لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ)(پ۸، الاعراف : ۲۳)اَللّٰھُمَّ ( رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًا) (پ ۱۵، بنٓی اسرآئیل : ۲۴)اَللّٰھُمَّ ( فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ- اَنْتَ وَلِیّٖ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِۚ-تَوَفَّنِیْ مُسْلِمًا وَّ اَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ) (پ ۱۳، یوسف : ۱۰۱)اَللّٰھُمَّ (رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوةِ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ ﳓ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَآءِ(۴۰)رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ)(پ ۱۳، ابراھیم : ۴۱-۴۰) اَللّٰھُمَّ ( رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا) (پ ۱۹، الفرقان : ۷۴) اَللّٰھُمَّ( رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَ لِاِخْوَانِنَا الَّذِیْنَ سَبَقُوْنَا بِالْاِیْمَانِ وَ لَا تَجْعَلْ فِیْ قُلُوْبِنَا غِلًّا لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا رَبَّنَاۤ اِنَّكَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ) (پ ۲۸، الحشر : ۱۰) اَللّٰهُمَّ اَعِنِّيْ عَلٰى ذِكْرِكَ وَ شُكْرِكَ وَ حُسْنِ عِبَادَتِكَ ([1]) يَامُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِيْ عَلٰى دِيْنِكَ ([2]) اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَعُوْذُ بِكَ مِنْ قَلْبٍ لَا يَخْشَعُ وَمِنْ دُعَاءٍ لَا يُسْمَعُ وَمِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ وَمِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ هٰؤُلَاءِ الْاَرْبَع([3])
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع