دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Adaab e Dua | آداب دعاء

book_icon
آداب دعاء

عَزَّوَجَلَّ  ! پیارے حبیب  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے رُخ ِروشن کا واسطہ میرے فاروق کی قبر کو روشن کردے ...اے اللہ عَزَّوَجَلَّ  !میرے فاروق کو بخش دے ...تجھے تیرے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا واسطہ ...مرسلین  کا واسطہ ... صحابہ کا واسطہ... تابعین کا واسطہ ... سَیِّدُ الشُّہَدَا اِمام حسین کا واسطہ... سیدناعبّاس علمدار کا واسطہ ... علی اکبر وعلی اصغر کا واسطہ... کربلا کے ہر شہید و اَسیر کا واسطہ میرے فاروق کی قبر کو جنت کا باغ بنا دے ...اے اللہ عَزَّوَجَلَّ  !یہ عالِم دِین تھے ، انہو ں نے تيرے دِین کی جوخدمت کی، اُسے قبول کرلے ...اے مولا! یہ بے چارے بھری جوانی میں ہم سے رُخصت ہو گئے ...اے رَحمت والے مولاعَزَّ وَجَلَّ! تيری رَحمت کے حوالے ... اے اللہ عَزَّوَجَلَّ ! تیری رَحمت کے حوالے ... اے اللہ عَزَّوَجَلَّ  ! تیری رَحمت کے حوالے ...مولا عَزَّوَجَلَّ! میرے غوثِ پاک  کا واسطہ! میرے فاروق پر کرم کردے ...میرے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان کا واسطہ... میرے  پیر و مرشد سیدی قُطبِ مدینہ ضیاءالدین مدنی  کا واسطہ! میرے فاروق پر کرم کر دے ... انہیں رحمتوں کے سائے تلے جگہ دیدے ... ان کی قبر پر رَحمتوں کا سائبان کھڑا ہوجائے ... اے اللہ عَزَّوَجَلَّ  ! ان کے فُیُوض و بَرکات قیامت تک جاری رہیں ... اے اللہ عَزَّوَجَلَّ  ! سب کو اِیمان کی سلامتی نصیب کر دے ...ہم سب کو مدینۂ منورہ میں زیرِ گنبد خضرا محبوب کے جلووں میں شہادت نصیب کر دے ... جنت البقیع میں مدفن اور جَنَّتُ الْفِرْدوس میں اپنے پیارے حبیب  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا پڑوس عطا کر دے ... اِلٰہُ العَالمین! میرے فاروق کو بھی محبوب  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا جنّت میں پڑوس دیدے ... یااللہ عَزَّوَجَلَّ  !ان کے گھر والوں کو ان کے دوستوں کو اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کو صبرِجمیل عطا کر دے اور اس صبر پر اجر عطا فرما... اِلٰہُ العالمین! ان کے گھر والوں کو شکوہ و شکایت سے بچا ۔  اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم 

٭٭٭٭٭٭

مدنی مذاکرہ کے اِختتام پرمانگی جانے والی  دُعا :

یا ربَّ المصطفے ٰ جَلَّ جَلَالُہ! آج کے مدنی مذاکرے اور اب تک کی میرے پاس موجود نیکیوں اور حاضرین وناظرین کی طرف سے مجھے ایصالِ ثواب کی گئی نیکیوں کا ثواب تیری بارگاہ میں پیش کرتا ہوں قبول فرما ... یا ربِ کریم! یہ ثواب ہمارے پڑھنے کے مطابق نہیں بلکہ اپنی رحمت کے شایانِ شان عطا فرما کر ہماری طرف سے اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو عنایت فرما ۔  بوسیلۂ رَحْمَۃٌ لِّلْعَالَمین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم مزید اِن اِن کو یہ ثواب پہنچا...

جملہ انبیا و مرسلین...خلفائے راشدین...اُمہات المؤمنین... تمام صحابہ و تابعین و تبع تابعین...ائمۂ مجتہدین...علمائے کاملین... مشائخِ عاملین... مفسرین... محدثین ... تمام بزرگانِ دِین ...کل مؤمنات ومؤمنین... مسلمات و مسلمین... بالخصوص انہیں یہ ثواب پہنچے ... والدینِ مصطفے ٰ ، حسنینِ کریمین ، شہیدان واَسیرانِ کربلا... جمیع اہلِ بیتِ اطہار ... امامِ اعظم... غوثِ اعظم... امام غزالی... غریب نواز ...اعلیٰ حضرت... صدرِ شریعت... قطبِ مدینہ... صَدْرُ الْافاضل ... مفتی احمد یار خان... مفتیٔ دعوتِ اسلامی... حاجی مشتاق...حاجی زم زم رضا...تمام مبلغات ومبلغین مرحومین اور مدنی انعامات کی عاملات وعاملین ۔

یااللہ! ہم سب کے گناہوں کو معاف کر دے ... مولا! ہماری بے حساب مغفرت فرما... یااللہ! عمرکا جام لبریز ہونے کو ہے مگر آہ! گناہوں کی عادت جان نہیں چھوڑ رہی، مولا! ایسا کرم کر دے کہ  گناہوں کی عادت نکل ہی جائے ...مولا! ایسا کرم کر دے کہ  نیکیوں کی عادت پڑ ہی جائے ... یااللہ! جب تیری بارگاہ میں حاضری ہو تو  ہمارے پلے کوئی گناہ نہ ہو...اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! یقیناً ہم میں عذاب سہنے کی طاقت نہیں، مولا! کرم کرنا اور ہماری قبر کو سانپ اوربچھوؤں کی آماجگاہ بننے سے بچا لینا... مولا! ہماری قبر تیرے محبوب کے نور سے جگمگاتی رہے ...الٰہُ العالمین! جن جن اسلامی بھائیوں نے  دعاؤں کے لیے کہا ان کی جائز مُرادوں پر رحمت کی نظر فرما ۔

کہتے رہتے ہیں دعا کے واسطے بندے ترے
کر دے پوری آرزو ہر بے کس و مجبور کی

٭٭٭٭٭٭

چالیس قرآنی دعائیں

1 ۔  رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّاؕ-اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ

اے رب ہمارے ہم سے قبول فرما بیشک تو ہی ہے سنتا جانتا ۔

2 ۔  رَبَّنَا وَ اجْعَلْنَا مُسْلِمَیْنِ لَكَ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِنَاۤ اُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّكَ ۪-وَ اَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَ تُبْ عَلَیْنَاۚ-اِنَّكَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ

اے رب ہمارے اور کر ہمیں تیرے حضور گردن رکھنے والے اور ہماری اولاد میں سے ایک امت تیری فرمانبردار اور ہمیں ہماری عبادت کے قاعدے بتا اور ہم پر اپنی رحمت کے ساتھ رجوع فرما بیشک تو ہی ہے بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان ۔

3 ۔ رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوةِ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ ﳓ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَآءِ

اے میرے رب مجھے نماز کا قائم کرنے والا رکھ اور کچھ میری اولاد کو اے ہمارے رب او ر ہماری دعا سن لے  ۔

4 ۔ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَاۤ اِنْ نَّسِیْنَاۤ اَوْ اَخْطَاْنَا

اے رب ہمارے ہمیں نہ پکڑ اگر ہم بھولیں یا چوکیں ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن