دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Adaab e Dua | آداب دعاء

book_icon
آداب دعاء

اے ربِّ مصطفے ٰ...! اے ربِّ ابراہیم و اسماعیل...! تیرے سچے خلیل حضرتِ سَیِّدُنا ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام نے ہمیں حج کی دعوت دی اور اے اللہ! ہم نے لَبَّیْک کہی اور آج تیرے خلیل کی دعوت پر ہم تیرے مہمان بن کر میدانِ عرفات میں جمع ہوگئے ... اے مالک ومولا! دنیا میں یہ اُصول  ہے کہ میزبان اپنے مہمان کی دِلجوئی کرتا ہے تو اے اللہ عَزَّوَجَلَّ ! ہم تیرے مہمان ہیں... الٰہُ العالمین! ہمیں محروم نہ فرما... یااللہ! یااللہ!آج جس طرح ہم میدانِ عرفات میں تیرے مہمان ہیں...اسی طرح جنت میں بھی مہمان بنانا...

لَبَّیْک اَللّٰھُمَّ لَبَّیْک  لَبَّیْکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْک  اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَۃَ لَکَ وَ الْمُلْکَ لَا شَرِیْکَ لَک... لَبَّیْک اَللّٰھُمَّ لَبَّیْک  لَبَّیْکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْک  اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَۃَ لَکَ وَ الْمُلْکَ لَا شَرِیْکَ لَک... لَبَّیْک اَللّٰھُمَّ لَبَّیْک  لَبَّیْکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْک اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَۃَ لَکَ وَ الْمُلْکَ لَا شَرِیْکَ لَک

٭٭٭٭٭٭

اجتماعِ  میلاد میں مانگی گئی دعا کا اِبتدائیہ :

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ، وَالصَّلٰوۃُ  وَالسَّلاَمُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ

جَزَی اللہُ عَنَّامُحَمَّدًا مَا ہُوَ اَہْلُہ... اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَاَنْزِلْهُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَكَ يَوْمَ الْقِيَامَة ... اَللّٰهُمَّ مَا اَصْبَحَ بِیْ مِنْ نِّعْمَةٍ، اَوْ بِاَحَدٍ مِّنْ خَلْقِكَ، فَمِنْكَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ ، فَلَكَ الْحَمْدُ ، وَلَكَ الشُّكْرُ ... لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحٰنَكَ ﳓ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ...اَللّٰہُمَّ بَلِّغْنَا رَمَضَانَ بِالصِّحَّۃِ وَالْعَافِیَۃ  ...

       یا ربِّ مصطفے ٰ!بطفیلِ مصطفے ٰ! تیرے محبوب کی محبت میں جشنِ ولادت منانے کے لیے عاشقانِ رسول جمع ہیں ، مولا عَزَّ وَجَلَّ ! سب کی حاضری قبول فرما...مولا! ہم گناہ گار ہیں ، بدکار ہیں ، سیہ کار ہیں لیکن مولا! تجھ سے محبت کرتے ہیں ، تیرے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی سنتوں پر عمل نہیں ہوپاتا لیکن تیرے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سے محبت ضرور کرتے ہیں، مولا عَزَّ وَجَلَّ! اگر تو صرف نیکوں کو ہی نوازے گا تو ہم گناہ گار کس کے دروازے پر جائیں گے ، مولا! جشنِ ولادت کا صدقہ، مخلصین کا واسطہ! ہماری مغفرت فرما دے ... حقیقی عاشقانِ رسول کا واسطہ! ہم کھوٹوں کو قبول فرما لے ...یا اللہ! بُرے خاتمے سے ڈر لگتا ہے ، مولا! ہمارا خاتمہ بالخیر ہو... یا اللہ! ہم نیک بننا چاہتے ہیں مگر نفس وشیطان نیک بننے نہیں دیتے ، مولا !جشنِ ولادت کا صدقہ ہمیں نیک متقی پرہیزگار بنا...دشمن کی میلی نظر عالَمِ اسلام پر لگی ہوئی ہے ، مولا! عالَمِ اسلام میں اتحاد و اتفاق پیدا فرما...مسلمانوں کو نیک اور ایک بنا ...

٭٭٭٭٭٭

گیارہویں شریف کے اِجتماع میں مانگی گئی دُعا کا اِبتدائیہ :

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ، وَالصَّلٰوۃُ  وَالسَّلاَمُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ

      یااللہ!تیرے کرم سے ہمیں ایک بار پھر تیرے مقبول بندے تیرے ولی اور ہمارے غوث پاک سید شیخ عبدالقادر جیلانی قُدِّ سَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی کی گیارہویں شریف نصیب ہوئی ...غوثِ پاک کے ایصالِ ثواب کے لیے جو کچھ ٹوٹی پھوٹی عبادات ہوسکیں مخلصین کے صدقے قبول فرمالے ... اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! مرشدی غوثِ اعظم کے صدقے میں ہماری بے حساب مغفرت فرما دے ...نزع کے وقت تیرے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا بھی جلوہ ہو... خلفائے راشدین کا بھی جلوہ ہو... صحابۂ کرام  کی بھی زیارت ہو...ہمارے مرشدِ کریم غوثِ اعظم کا بھی جلوہ ہو...اعلیٰ حضرت کا بھی جلوہ ہو...سیدی قطب مدینہ بھی ہوں...اولیا کی جماعت بھی ہو ...اے کاش! ان کے جلووں میں ہماری روح قبض ہو...میٹھے  مدینہ میں شہادت کی سعادت نصیب ہو...جنت البقیع ہمارا مدفن بنے ...جنت الفردوس میں تیرے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے پڑوس میں مسکن نصیب ہو...

٭٭٭٭٭٭

مفتیٔ دعوتِ اسلامی  کی نمازِ جنازہ کے بعد کی دُعا کا اِبتدائیہ :

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ، وَالصَّلٰوۃُ  وَالسَّلاَمُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ

اَللّٰہُمَّ رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ

یا ر بَّ المصطفے ٰ جَلَّ جَلَالُہ ! ہم سب کے گناہوں کو معاف فرما... یااللہ عَزَّوَجَلَّ  ! ہم سب کی مَغْفِرَت فرما...پیارے حبیب  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی ساری امّت کی مغفرت فرما ...اے اللہ عَزَّوَجَلَّ  ! مرحوم مفتی محمد فاروق رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی مغفرت فرما... یااللہ عَزَّوَجَلَّ  ! عنقریب قبر کی تنہائیوں میں انہیں تنہاچھوڑ دیا جائے گا ...اے اللہ عَزَّوَجَلَّ  !ہمارے حاجی فاروق کی قبر پر رَحمت و رِضوان کے پھول برسا... یااللہ عَزَّوَجَلَّ  !قبر کی وَحشت اور تنگی کو دُور فرما ، ان کو قبر میں امن نصیب فرما ... یااللہ عَزَّوَجَلَّ! قبر مُجْرِموں کو اس طرح دَباتی ہے کہ پسلیاں ٹوٹ کر ایک دوسرے میں پیوست ہو جاتی ہیں لیکن تیرے نیک بندوں کو اس طرح دَباتی ہے جیسے ماں اپنے بچھڑے ہوئے لال کو سينے سے چمٹا لیتی ہے  ۔ ([1]) اے اللہ عَزَّوَجَلَّ  ! ہم تجھ سے رحم کی دَرخواست کرتے ہیں کہ ہمارے فاروق بھائی کو قبر اسی طرح دبائے ، جس طرح ماں اپنے بچھڑے ہوئے لال کو شفقت سے مامتا بھری گود میں چھپالیتی ہے ، اپنے سینے سے چمٹا لیتی ہے ...اے مولا      عَزَّ وَجَلَّ!مرحوم کی قبر کو تا حد ِّنظر وسیع فرما ...اے اللہ عَزَّوَجَلَّ  !میرے فاروق پہ کوئی تکلیف نہ آئے ، اے اللہ عَزَّوَجَلَّ  ! میرے فاروق کے سارے گناہ معاف کر دے ...    ا ے اللہ عَزَّوَجَلَّ  ! میرے فاروق کو قبر میں وحشت نہ ہو ، گھبراہٹ نہ ہو، تنگی نہ ہو ...اے اللہ عَزَّوَجَلَّ  ! میرے فاروق کو اپنے پیارے حبیب  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے جلووں میں گم کردینا... یااللہ



[1]    بہار شریعت، ۱ / ۱۰۵ ماخوذاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن